تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید علم نفسیات جلد دوم

تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید علم نفسیات جلد دوم

 

مصنف : ہارون معاویہ

 

صفحات: 512

 

تزکیۂ نفس ایک قرآنی  اصطلاح ہے ۔اسلامی شریعت کی اصطلاح میں تزکیہ کا مطلب ہے اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھنا جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے  پاک صاف کرلینا اور  اسے  قرآن وسنت کی روشنی  میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات  وامور سے آراستہ رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے  انبیاء کو جن اہم امور کےلیے بھیجا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے  جیسا کہ  نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس  آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری  ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے  جن میں ترتیب مختلف ہے  لیکن ذمہ داریاں یہی  دہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ تزکیہ ہے۔تزکیہ نفس  کے حصول کےلیے قرآن وحدیث میں وارد بہت سے امور کااختیار کرنا اور بہت سےامور کا ترک کرنا ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید علم نفسیات جلد2‘‘ مولانا ہارون معاویہ صاحب کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب نبوی تعلیمات اور جدید علم نفسیات کا تحقیقی نچوڑ ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں ارشاداتِ نبویﷺ اور جدید علم نفسیات کاموازنہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ  کائنات کے سب سے  بڑے ماہر نفسیات ہمارے پیارے  نبی  محمد ﷺ ہیں اور آج کے ماہرین نفسیات جو کچھ  اچھے اور مثبت اصول پیش کررہے ہیں وہ سب اسلامی تعلیمات سے اخذ شدہ ہیں ۔ اور علم ِ سائنس کی طرح علم نفسیات کا بانی بھی اسلام  ہے  ۔ کتاب دو جلدوں میں   ہے ہمیں اس  کی دوسری جلد ملی ہے  ۔ جلد اول  دستیبا ب ہونے پر اسے بھی سائٹ پر اپلوڈ کردیا دجائے گا۔ ان شاء اللہ

 

عناوین صفحہ نمبر
دیانت وامانت 26
دیانت وامانت سےمتعلق ﷺدیانت وامانت سےتعلق جدید علم نفسیات 26
وقت کی قدر 39
وقت کی قدر سے متعلق ارشاادت نبویﷺ وقت کی قدر سے متعلق جدید علم نفسیات 39
محاسبہ نفس 85
محاسبہ نفس سےمتعلق  ارشاادت نبویﷺ محاسبہ نفس سے  متعلق جدید علم نفسیات 85
ازدواجی زندگی 106
ازدواجی زندگی سے متعلق ارشاادت نبویﷺ  ازدواجی زندگی سے  متعلق جدید علم نفسیات 106
غسل کرنا 152
غسل کرنے سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ غسل کرنےسے متعلق جدید علم نفسیات 152
حفاظت صحت 164
حفاظت صحت سے متعلق ارشاادت نبویﷺ حفاظت صحت سے متعلق جدید علم نفسیات 164
کفایت شعاری 106
کفایت شعاری سے متعلق ارشاادت نبویﷺ کفایت شعاری سے متعلق جدید علم نفسیات 106
شجر کاری 212
شجر کاری سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ شجر کاری  سے متعلق جدید علم نفسیات 212
لباس 227
لباس سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ لباس سے متعلق جدید علم نفسیات 212
بیماری کو برداشت کرنا 269
بیماری کو برداشت کرنے سے متعلق ارشاادت نبویﷺ بیماری کو برداشت کرنے  سے متعلق جدید علم نفسیات 269
زندہ دلی 275
زندہ دلی سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ زندہ دلی سے متعلق جدید علم نفسیات 275
قوت ارادی 287
قوت ارادی سے متعلق  ارشادات نبوی ﷺقوت قوت ارادی سےمتعلق جدید علم نفسیات 287
مصافحہ کرنا 334
مصافحہ کرنے سے متعلق ارشادات نبویﷺ مصافحہ کرنے سے متعلق جدید علم نفسیات 334
فضول خرچی سے پرہیز 334
فضول خرچی سے پرہیز سےمتعلق ارشادات نبویﷺ خود پسندی سے پرہیز سےمتعلق جدید علم نفسیات 366
ڈیپریشن 372
ڈیپریشن سے پرہیز سےمتعلق ارشادات نبویﷺڈیپریشن سے پرہیز سےمتعلق جدید علم نفسیات 372
انتقامی جذبے سے پرہیز 393
انتقامی جذبے سے پرہیز سےمتعلق ارشادات نبویﷺ انتقامی جذبے سے پرہیز سےمتعلق جدید علم نفسیات 393
تکبر 416
تکبر سے بچنے سے متعلق ارشادات نبویﷺ تکبر سے بچنے سے متعلق جدید علم نفسیات 416
فحاشی سےبچنا 469
مایوسی سے دور رہنا 448
غمگین اور فکر مند رہنا 468
جھوٹ سے پرہیز 488

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment