تعلیمات قرآن ( غلام شبیر )

تعلیمات قرآن ( غلام شبیر )

 

مصنف : غلام شبیر

 

صفحات: 210

 

نزول قرآن سے قبل عرب معاشرہ مذہبی،معاشرتی، اخلاقی اور سیاسی ہرلحاظ سے ظلمت اور جہالت کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبا ہواتھا۔ہر طرف شرک اور بت پرستی کا دور دورہ تھا، لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے اورایک دوسرے کے مال وعزت کے لٹیرے تھے۔ انتقام درانتقام کے لئے طویل جنگیں لڑی جاتیں،لڑکیوں کو زندہ درگود کرنا عام سی بات تھی۔شراب،جوا اور زنا ان کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکےتھے۔عریانی کا یہ  عالم  تھا کہ  مرد اور عورتیں عریاں ہوکر بیت اللہ شریف کا طواف کرنا باعث ثواب سمجھتے، مسکینوں،محتاجوں، بیواؤں اور یتیموں کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ان حالات میں جب قرآن مجید کا نزول ہوا   تو محض چند سالوں  کے مختصر عرصہ میں قرآنی تعلیمات نے حیرت انگیز طور پر عربوں کی کایا پلٹ کر رکھ دی۔وہ لوگ جو مالوں  دولت کے لئے ڈاکے ڈالتے  اور لوٹ مار کرتے تھے،قرآنی تعلیمات نےانہیں دنیا کے مال ودولت سے اس   قدر بے نیاز کردیا کہ مال ودولت سے زیادہ ان کے نزدیک حقیر کوئی  چیز نہ تھی۔ایک روز حضرت طلحہ  اپنے گھر تشریف  لائے، چہرے سے پریشانی کے آثار ظاہر ہورہے تھے۔بیوی نے وجہ پوچھی تو فرمایا’’میرے پاس  کچھ مال جمع ہوگیا ہے، اس لئے پریشان ہوں۔‘‘بیوی نے کہا ’’اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے؟‘‘ میاں بیوی نے مشورہ کر کے لوگوں کو بلایا اور حضرت طلحہ  نے جمع شدہ چار لاکھ درہم لوگوں میں تقسیم کردئیے۔(طبرانی) یہ تھا  قرآن کی تعلیمات کا ان کی زندگیوں پر اثرکہ کس طرح ان کی زندگیوں میں انقلاب بر پا کردیا۔ زیر تبصرہ کتا’’تعلیمات قرآن‘‘ فاضل محترم   غلام شبیر سلمہ اللہ کی مرتب        کردا   ہے جس میں انہوں نے  قرآنی تعلیمات کو مفصل انداز میں بیان کیا ہے، اور مختلف دلائل سے اس عظیم الشان کتاب کی افادیت کو ثابت کیا ہے۔  اللہ رب العزت  سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو اس  کار خیر پر اجرے  عظیم  عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اخلاقیات
اچھے اخلاق 17
صبر 17
شکر 18
تقوی 18
احسان 19
عدل وانصاف 20
خدمت خلق 21
اخوت 22
مساوات 23
رواداری 24
شرم وحیاء 25
خوش گفتاری 26
وعدے کے پاسداری 27
امانت داری 28
حسن سلوک 29
پاکیزگی 30
عفوودرگزر 31
صلح جوئی 32
قانون کااحترام 33
نظم وضبط کی پابندی 34
شعائراللہ کی تعظیم 35
کفایت شعاری 36
خلوص 37
بڑوں کاادب 38
چھوٹوں پر رحم شفقت 38
مسجد ومکتب کے آداب 39
صداقت (سچائی ) 40
برئے اخلاق 41
شرک 41
غیبت 42
جھوٹ 43
بہتان 44
خیانت 45
چغلی 46
فتنہ وفساد 47
غرور وتکبر 48
ظلم 49
جھوٹی قسمیں 50
شراب وجوا 51
رشوت 51
سود 52
بے حیائی 53
حرام خوری 54
ریاکاری 55
جعل سازی 55
جادو 56
الزام تراشی 57
مال کی حرص 58
ناپ تول میں کمی 58
کنجوسی اور بخل 59
فضول خرچی 60
لغو اور بہیودہ بغض 62
کینہ پروری اور بغض 62
حسد 62
چوری 63
ڈاکہ زانی 64
فضو ل سوالات 64
بدگمانی 65
بری صحبت 65
سرگوشی کرنا 66
معاملات (حقوق العباد،)
معاشی معاملات 67
رزق حرام سے پرہیز 67
سود حرام ہے 68
ناپ تول میں انصاف کیاجائے 69
زکوۃ کابہترین نظام 70
عشر 70
خیرات وصدقات 71
نذرپوری کرناچاہیے 72
نیک لوگوں کی مدد کرنا اللہ پر فرض ہے 73
امانت کی حفاظت کی جائے 73
خیانت سے پرہیز کیاجائے 74
کنجوسی اور فضول خرچی سے اجتناب 75
انقاق فی سبیل الہ اور اس کے ثمرات 76
معاشرتی معاملات 78
والدین کے حقوق وفرائض 78
رشتہ داروں کےحقوق 79
یتیموں کے حقوق 81
مساکین کے حقوق 82
غلاموں کے حقوق 83
ہمسایوں کے حقوق 84
قیدیوں کے حقوق 84
مسافروں کےحقوق 85
غیر مسلموں کےحقوق 86
مقروض کے ساتھ نرمی 86
بھوکے کو کھاکھلانا 87
گھریلو معاملات (عائلی زندگی ) 87
نکاح 87
حق مہر 89
مسئلہ ظہار او رایلاء 90
طلاق 91
خلع 92
عدت 92
بچے کو دودھ پلانے کی ذمہ داری 93
احکام پردہ 94
مورثی معاملات (قانون وراثت) 95
وراثت کی تقسیم 95
وراثت کے حصے 96
وراثت میں مساکین کاحصہ 97
متنبی (منہ بولابیٹا )کے بارے میں قانوہن 97
وصیت 98
عدالتی معاملات 99
عدل وانصاف 99
گواہ کےفرائض 100
تحریری شہادت 101
رہن کے قوانین 101
سفارش کےاصول 102
قسموں کو ڈھال نہ بنانا جائے 102
سیاسی معاملات 103
اللہ تعالی کی حاکمیت 103
انسان زمین پر اللہ کانائب 104
اللہ تعالی اور اس کے رسول کی اطاعت 105
حاکم کی اطاعت 106
خلافت کے حقدار ابل ایمان 106
فیصلہ قرآن مجید کے مطابق 107
اللہ تعالی اور اس کے رسو ل کافیصلہ حتمی ہے 108
نظام حکومت میں باہمی مشورہ 109
دفاعی معاملات 110
جنگی احکام 110
جنگ کے لیے تیار رہنا 111
وعدہ اخلاف قوموں کے ساتھ سلوک 112
مفتوحہ علاقوں کے بارے میں احکام 113
غیر مسلموں سے جزیہ لینا 114
جنگ اور لڑائی میں فتح کے لیے اللہ سے مدد مانگنا 114
حالت جنگ اور اللہ تعالی کی مدد 115
تربیتی معاملات 116
علم کی فضیلت 116
حکمت ودانائی 117
آداب 118
لباس کی پاکیزگی 118
حلا ل خوراک 119
عبادات (حقوق اللہ)
کلمہ طیبہ 121
نماز 121
لباس پاک رکھنا 121
وضو 121
اذان 121
نماز کےاواقات 122
نماز کے ثمرات 123
نماز متقین کی پہچان 124
نمازی جنت کی وارث 125
سفر میں نماز کاطریقہ 125
حالت جنگ میں نماز کاطریقہ 126
نماز جمعہ کے وقت خرید وفروخت 126
نماز سابقہ امتوں میں 127
آداب مسجد 128
روزہ 129
فرضیت روزہ 129
روزہ بطور فدیہ 130
سابقہ امتوں می روزہ 131
زکوۃ 131
فرضیت زکوۃ 131
زکوۃ کا مقصد تزکیہ 132
زکوۃ سے مال میں اضافہ 133
زکوۃ ادانہ کرنے والوں کے لئے عذاب 134
سابقہ امتوں میں زکوۃ 135
مصارف زکوۃ 135
حج 136
فرضیت حج 136
خانہ کعبہ کی حیثیت 136
خانہ کعبہ بحیثیت قبلہ 137
احرام 138
طواف 138
شعائر اللہ کی تعظیم 139
قربانی 140
مناسک حج وعمر و 141
جہاد وہجرت 142
جہاد کی فرضیت 142
جہاد میں مومنوں کےساتھ کفار بھی تکلیف ہوتی ہے 143
جہاد بہترین تجارت ہے 143
اللہ کی راہ میں جان قربان کرنےو الازندہ ہے 144
کفار کےساتھ جہاد کی تاکید 144
مال غنیمت کی تقسیم 145
ہجرت جہاد باعث رحمت ومغفرت ہیں 147
اللہ کےہجرت 148
ہجرت کے فوائد 149

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment