تکمیل الامانی شرح اردو مختصر المعانی

تکمیل الامانی شرح اردو مختصر المعانی

 

مصنف : جمیل احمد سکروڈوی

 

صفحات: 386

 

بلا شبہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کلام الٰہی ہر قسم کی غلطی سے مبّرا و منزّا ہے۔ قرآن مجید اپنی فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے کامل و اکمل ترین کتاب ہے۔ یہ واحد آسمانی کتاب ہے جو اپنی اصل صورت میں محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیے ہوئی ہے۔ ہر دور میں مفسرین و محدثین نے مختلف انداز سے اس کی تفاسیر و عجائب کو قلمبند کیا اور بنی نوع آدم کی علمی تشنگی کی آبیاری کرتے رہے۔ لیکن قرآن مجید کے درست مطالب و مفاہیم کو سمجھنے کے لیے کچھ علوم کا حاصل کرنا بہت ضروری اور اہم ہے ان کے بغیر انسان علوم قرآن پر مکمل دسترس حاصل نہیں کر سکتا۔ اس لیے قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے جہاں عربی گرائمر(نحو و صرف) نہایت ضروری ہے وہاں ایک عالم کے لیے علوم ثلثہ(علم معانی، علم بیان، علم بدیع) کا جاننا بھی بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب”تکمیل الامانی اردو شرح مختصر المعانی” حضرت مولانا جمیل احمد سکروڈوی کی علمی تصنیف ہے۔ کتاب” مختصر المعانی” درس نظانی کی اہم کتب میں سے ہے۔ فاضل مصنف نے اس کی اردو شرح کو بہت محنت و لگن سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی سعی جلیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین

عناوین صفحہ نمبر
آغاز درس سے پہلے کی چند باتیں 6
مختصر المعانی کا خطبہ 12
تلخیص المفتاح کا خطبہ 21
حمد کی تحقیق 22
صلاۃ کی تحقیق 27
تلخیص المفتاح کی تالیف کی وجہ 31
مقدمہ علم اور مقدمہ کتاب کی تحقیق اور ان میں فرق 47
فصاحت اور بلاغ کی تعریف اور اس کی تقسیم 50
فصاح فی المفرد کی تعریف 55
فی الکلام 67
فی المتکلم 84
بلاغت فی الکلام کی تعریف 87
فی المتکلم 107
الفن الاول فی علم المعانی 115
تقسیم الکلام 121
صدق اور کذب کی تفسیر 128
احوال اسناد خبری 142
اسناد حقیقی 162
اسناد مجازی 168
احوال مسند الیہ 201
حذف مسند الیہ 203
تنکیر مسند الیہ 262
وصف 269
توکید 273
بیان 278
ابدال 278
مطف 281
تقدیم مسند الیہ 292
ما انا قلت 296
تاخیر مسند الیہ 342
التفات 358
مخاطب 367
رد السائل بغیر ما یتطلب 370
القلب 374

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment