تجلیات سیرت ﷺ

تجلیات سیرت ﷺ

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد ثانی

 

صفحات: 467

 

سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تجلیات سیرت‘‘ میں مستشرقین کی جن کتب سے استفادہ کیا گیا ہے، وہ اکثر اسی نوعیت کی ہیں۔ مصنف نے بڑی محنت اور جانفشانی سے ایسے مستشرقین کے بیانات کو اکٹھا کیا ہے جو اسلام اور پغمبر اسلام کے محاسن سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور پھر اپنی تحقیقات میں اس کا برملا اعتراف اور اظہار بھی کیا۔ کسی نطریے کے مخالف کا اس کی عظمت کو تسلیم کرنا معمولی بات نہیں۔عربی مقولہ ہے : “الفضل ما شهدت به الأعداء” یعنی حقیقی فضیلت وہ ہے جس کی دشمن بھی گواہی دیں۔ صاحب مصنف نے مخالفین کی زبان سے اسلام اور پغمبر اسلام کی عظمت کو بڑے خوب صورت اسلوب میں قارئین کے سامنے پیش کیا ہے۔کتاب کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس دور میں اسلام اور پغمبر اسلام پر جس قدر اعتراضات مستشرقین کی طرف سے عام طور پر کیے جاتے ہیں، تقریباً ان سب کا بڑی عمدگی سے جواب دیا گیا ہے۔سید محمد قطب شہید﷫ کی کتاب ’’ شبہات حول الاسلام‘‘ کی طرح یہ کتاب بھی جدید تعلیم یافتہ طبقے اور مغربی علوم سے مرعوب نوجوانوں کے لیے بڑی مفید کاوش ہے اگر کتاب کا عربی، انگریزی اور دیگر یورپی زبانوں میں ترجمہ ممکن ہو تو امید افزا نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے۔کتاب کے آخر ی باب میں مصنف نے ہندو اور سکھ شعرا کا نعتیہ کلام بھی جمع کیا ہے۔ ’’ تجلیات سیرت‘‘ کو یقینی طور پر کتب سیرت میں ایک گراں قدر اضافہ قرار دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ اگر آئندہ ایڈیشن میں حسب ذیل تجاویز کو مد نظر رکھا جائے تو کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ بہت ساری جگہوں پر حوالہ جات ناقص ہیں، انھیں مکمل کیا جائے۔ حوالہ جات کو فٹ

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 15
مقدمہ 20
تجلیات سیرت 25
اظہارتشکر 29
ورفعنالک ذکرک 31
باب اول
آثارسیرت
مغربی سیرت نگاروں کی کتب سیرت سےاقتباسات 39
باب دوم
انوارسیرت
یورپی مفکرین کےسیرت النبیﷺپرمنتخب خطبات ومقالات 53
اٹک لعلی خلق عظیم 55
محمدﷺ تاریخ انسانی کی سوعظیم شخصیات میں عظیم ترین شخصیت 58
پیغمبرصادق وامین 63
پیغمبرانقلاب 73
محمدعربی 77
سیرت طیبہ 79
عظیم انقلاب کےعظیم قائد 85
باب سوم
الاسلام
دین اسلام کی عظمت ،حقانیت صداقت اورمذاہب عالم پرفوقیت 91
اسلام انسانی اورفطری مذہب 91
اسلام ایک اجتماعی مذہب 92
اسلام ایک عام فہم اورسبل ترین مذہب 92
اسلامکی جاذہیت اوراثرانکیزی 94
اسلام ایک زندہ جاویدحقیقت 94
اسلام ایک مکمل دین مستقل تہذیب 95
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات 96
دنیاکےتمام مسائل کاحل اسلام میں 98
اسلام ایک روشن خیال مذہب 98
دین اسلام کی فوقیت ادیان عالم پر 99
اسلامی تعلیمات کےمحاسن وخصوصیات 100
اسلام اورعقیدہ توحید 107
اسلام کی اشاعت میں حیرت انگیزترقی کاراز 108
اسلام اورامن عالم 109
اسلام اورمساوات 109
اسلام اورجمہوریت 110
اسلام اوررواداری 110
اسلام مساوات انسانی کاعلمبردار 111
اسلام اتحاد عالم کاداعی 111
اسلام تہذیب وتمدن کاعلمبردار 112
اسلام تہذیب جدیدخالق 112
عالمی تہذیب وتمدن پراسلام کےاحسانات 113
اسلامی شریعت اورقوانین عالم 114
باب چہارم
پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات طیبہ پراعتراضات کاعلمی وتحقیقی جائزہ
اشاعت اسلام اورتلوار 119
حقائق واساب اوراعتراضات وشبہات کاازالہ 119
جہاداسلامی کی غرض وغایت اورحقیقی مقصد 120
جہادزندگی وہیمت کاخاتمہ کاذریعہ 121
یورپ کاجنگی جنون 121
انسانی خون کےبےنظیرعزت اوتکریم 122
انسانی خون کی ارزائی 122
جنگ بلقان کےمختلف فریق 123
اسلام کی اشاعت 124
غیرمسلم مورخین اورسیرت نگاروں کاتجزیہ 124
جان ڈیون پورٹ کی رائے 125
ناموریوروپی سورخ فن لےکی رائے 125
عالمی شہرت یافتہ مورخ ایڈورڈگہن کی رائے 125
مترجم قرآن جارج سل کی رائے 126
ایچ جی ویلز کی رائے 126
ہندوشاعر شیشویرشادکااعتراف 126
انگریز سیرت نگارجان بیگٹ کےنزدیک اشاعتاسلام کےاسباب 127
جزیہ 131
اسلام اوروراداری 133
اشاعت اسلام پرجرمن مورخ اوردانشورپروفیسرموسیومونٹیٹ کالیچکر 137
انگریز سیرت نگارآروی سی باڈلےکی رائے 145
ہندوصحافی الالہ رام درباکی رائے 146
معروف یورپین دانشورتھامس کارلائل کیرائے 146
ڈاکٹرڈرمنگھم کی رائے 147
فرانسیسی دانشورکانٹ ہنری دی کاستری کی رائے 147
آرڈبلیواسکاٹ کی رائے 148
معروف ہندوسیرت نگاسواری لکشمن پرشادکااعتراف حقیقت 148
فتح مکہ 148
پیغمبررحمت محسن انسانیت کےعفوعام اوردشمنوں سےحسن سلوک کاتاریخ سازاقعہ 153
پیغمبراسلام اورتعدادازواج 154

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
22 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment