تجلیات سیرۃ النبی ﷺ سوالاً جواباً
مصنف : ڈاکٹر عبد الغفار
صفحات: 500
اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’تجلیات سیرت النبیﷺ سوالاً جوالاً‘‘ڈاکٹر عبدالغفار﷾( اسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور ) کی سیرت النبی ﷺ پر منفرد کاوش ہے۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں سیرت طیبہ کےمقدس ومطہر اور حسین وجمیل گلدستے کو سوال وجواب کی صورت میں افادہ عام کےلیے پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 15 |
تقریظ | 18 |
مطالعہ سیرت النبی ﷺکی ضرورت و اہمیت | 22 |
باب1: سیرت النبی ﷺ کا آغاز و ارتقاء | |
نبی کریم ﷺکا اسوہ حسنہ | 25 |
قرآن مجید | 26 |
حدیث نبویﷺ | 27 |
کتب شمائل | 27 |
کتب خصائص | 27 |
تابعین کا دور | 28 |
باب2: جزیرہ نمائے عرب اور اس کا محل وقوع | |
جزیرہ نمائے عرب کی تقسیم بلحاظ اقوام | 46 |
وادی ام القریٰ مکہ مکرمہ کی بستی کا آغاز | 47 |
عربوں کے دینی حالات | 57 |
باب 3: خاندان نبوت ﷺ | |
نسب مبارک | 59 |
زمزم کی کھدائی | 63 |
سردار عبد المطلب کی نذر | 65 |
باب 4: رسول اللہ ﷺکی حیات طیبہ مکہ مکرمہ میں | |
ولادت باسعادت | 70 |
واقعہ شق صدر | 76 |
والدہ محترمہ کی آغوش محبت میں | 78 |
دادا عبد المطلب کے سایہ شفقت میں | 79 |
چچا ابو طالب کی کفالت میں | 81 |
عنفوان شباب جنگ فجار | 83 |
حلف الفضول | 84 |
رسول اللہﷺ کی معاشی زندگی | 86 |
تعمیر کعبہ میں شرکت اور حجر اسود کے تنازعہ کا فیصلہ | 89 |
’’حمس ‘‘ قریش کی بدعت | 91 |
باب 5: رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ مکہ مکرمہ میں | |
آفتاب عالم کا ظہور جبل فاران سے | 92 |
دعوت دین اور اس کے مراحل | 95 |
جنات کا قبول اسلام | 98 |
اعلانیہ دعوت اسلام | 98 |
پہلی ہجرت حبشہ | 106 |
حضرت ابو بکراور ہجرت حبشہ کا ارادہ | 116 |
نبی اکرمﷺکے قتل کی سازشیں | 118 |
سماجی و معاشی مکمل بائیکاٹ | 121 |
غم کا سال | 124 |
دعوت و تبلیغ کے لیے سفر طائف | 126 |
اسراء و معراج | 129 |
پہلی بیعت عقبہ | 131 |
اوس کے نقباء | 135 |
باب 6: رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ مدینہ منورہ میں | |
قبا میں تشریف آوری اور مسجد کی تعمیر | 141 |
مسجد نبوی کی تعمیر | 145 |
مواخات مدینہ | 148 |
میثاق مدینہ | 151 |
تحویل قبلہ | 152 |
رمضان کے روزوں کی فرضیت | 153 |
باب7: سرایا و غزوات النبی ﷺ | |
غزوہ بدر سے پہلے کے اہم واقعات | 156 |
غزوہ احد | 180 |
غزوہ وادی القریٰ | 277 |
غزوہ ذات الرقاع | 279 |
جنگ موتہ | 282 |
فتح مکہ | 285 |
غزوہ حنین | 294 |
غزوہ طائف | 299 |
غزوہ تبوک | 307 |
بنو حنیفہ کا وفد | 328 |
بنو اسد کے وفد کی آمد | 334 |
وفد ہمدان کی آمد | 338 |
غزوات النبی ﷺکےاغراض و اثرات | 349 |
باب 8: وصال النبی ﷺ | |
وصال سے چار دن پہلے | 355 |
ایک یا دو دن پہلے | 355 |
حیات طیبہ کاآخری دن | 356 |
باب 9: رسول اللہﷺپر قاتلانہ حملےاور سازشیں | |
پہلا قاتلانہ حملہ | 365 |
ابو جہل کا ارادہ قتل | 366 |
وہ مشورہ قتل جو ہجرت کا سبب بنا | 367 |
یہود کا منصوبہ قتل | 369 |
خسرو پرویز شاہ ایران کا ارادہ قتل | 371 |
ایک بدوی کا ارادہ قتل | 373 |
جھوٹے مدعیان نبوت | 373 |
مسیلمہ کذاب | 374 |
فتنہ ارتداد | 374 |
باب 10: سیرت رسولﷺکے معاشرتی پہلو اور متفرقات | |
حقوق النبی ﷺ | 376 |
رسول اللہ ﷺکے القابات صحابہ کرام | 391 |
رسول اللہ ﷺکے امراء وعمال | 402 |
حسن و جمال ۔ عرب کا چاند | 405 |
تواضع و انکساری | 415 |
بچوں سے محبت وشفقت | 417 |
رسول اللہ ﷺاو رحیا | 421 |
شجاہت و بہادری | 422 |
رسول اللہ ﷺاور دوسروں سے تعاون | 423 |
غلاموں سے حسن سلوک | 430 |
رسول اللہ ﷺاور لباس | 433 |
سادہ بستر اور سواری | 434 |
ازواج مطہرات ام المؤمنین ؓن | 435 |
رسول اللہ ﷺکی باندیں اور کنیزیں | 449 |
کثرت ازدواج مقاصد و حکمتیں | 451 |
رسول اللہ ﷺ کے بیٹے اور بیٹیاں | 452 |
نبی کریم ﷺ کے امتیازی اوصاف | 456 |
عالمگیر رسالت | 458 |
عذاب اور فتنوں سے بچاؤ کی ضمانت | 459 |
رسول اور نبی کے وصف سے خطاب | 459 |
نام سے پکارنے کی ممانعت | 459 |
درود | 460 |
رسول اللہ ﷺکوحوض کوثر عطا کیا گیا ہے | 461 |
وسیلہ اور فضیلت کا درجہ دیا گیا ہے | 462 |
معجزات رسول اللہ ﷺ | 463 |
سیرت نبوی ﷺماہ و سال کےآئینے میں | 471 |
مصادر و مراجع | 481 |