تیسیرالقرآن از مولانا عبد الرحمٰن کیلانی کا تعارف

تیسیرالقرآن از مولانا عبد الرحمٰن کیلانی کا تعارف

 

مصنف : عاصم نعیم

 

صفحات: 39

 

مولانا عبد الرحمن کیلانی﷫ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں، انکی علمی و تحقیقی کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، مولانا كيلانى اسلامى اور دينى ادب كے پختہ كارقلم كار تھے ۔کتب  کے  علاوہ ان  کے  بیسیوں علمی وتحقیقی مقالات   ملک کے   معروف   علمی رسائل وجرائد(ماہنامہ محدث، ترجمان  الحدیث ، سہ ماہی  منہاج لاہور وغیرہ )  میں شائع ہوئے ان كى بيشتر تاليفات اہل علم وبصيرت سے خراج تحسين پا چکی ہیں۔مولانا کیلانی نےفوج کی  سرکاری  ملازمت سے استعفی کے بعد کتابت کو بطورِ پیشہ اختیار کیا۔ آپ عربی ،اردو کے بڑے  عمدہ کاتب تھے۔١٩٤٧ء سے ١٩٦٥ء تک اردو کتابت کی اور اس وقت کے سب سے بہتر ادارے ، فیروز سنز سے منسلک رہے ۔١٩٦٥ء میں قرآن مجید کی کتابت شروع کی اور تاج کمپنی کے لئے کام کرتے رہے ۔تقریباپچاس  قرآن  کریم  کی  انہوں  نے  کتابت کی ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ١٩٧٢ء میں حج کرنے گئے تو مکی سورتوں کی کتابت باب بلال(مسجد حرام ) میں بیٹھ کر اور مدنی سورتوں کی کتابت مسجد نبوی میں اصحاب صفہ کے چبوترہ پر بیٹھ کر کی ۔یہ  وہی  قرآن  کریم ہے  جو  پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے  ان  کے مانوس رسم الخط میں سعودی حکومت نے حمائل سائز میں چھاپا اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں  چھپتا او رفری تقسیم ہوتا ہے یعنی  پاکستان اور سعودی عرب میں  مروجہ  رسم قرآنی میں  سب سے زیادہ چھپنے والے قرآن کی کتابت  کی سعادت بھی  آپ کو  حاصل ہے ۔ تفسیر’ تیسیر  القرآن ‘میں قرآن مجید کی اسی بابرکت کتابت کو ہی بطور متنِ قرآن شائع کیا گیا ہے کتابت کے سلسلہ میں موصوف نے   خاندان کے بہت سے لوگوں کو کتابت سکھا  کر باعزت رورگار  پر  لگایا۔١٩٨٠ء کے بعد جب انہیں فکر معاش سے قدرے آزادی نصیب ہوئی تو تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ ہوئے ۔اس میدان میں بھی ماشاء اللہ علماء ومصنفین حضرات کی صف میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے  تقریبا 15  کتب تصنیف کرنے کے  علاوہ  ’سبل السلام شرح بلوغ المرام ‘ اور  امام شاطبی کی  کتاب ’الموافقات ‘کا ترجمہ بھی کیا۔ دو دفعہ قومی سیرت کانفرنس میں مقالہ پیش کر کے  صدارتی ایوارڈ حاصل کیا۔آخری عمر میں تفسیر تیسیر القرآن لکھ رہے تھے  اور انکی خواہش تھی کہ ا سکوخود طبع کروائیں مگر عمر نے وفانہ کی١٨دسمبر١٩٩٥ء کو باجماعت نمازِ عشاء ادا کرتے ہوئے حالتِ سجدہ میں اپنے  خالق حقیقی جا ملے ۔ان کا ایک  اورعلمی ودینی  کارنامہ ’’مدرسہ تدریس القرآن والحدیث للبنات‘‘ لاہو ر ہے  اس  ادارے سےسیکڑوں کی تعداد میں  لڑکیاں دینی علوم سے آراستہ ہوچکی  ہیں ۔مولانا کیلانی  کا ادارہ محدث ،لاہور کے ساتھ ایک  خاص تعلق تھا موصوف مدیر اعلیٰ محدث ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی کےسسر جبکہ ڈاکٹر حافظ حسن مدنی وڈاکٹر حافظ  انس نضر  کے  نانا  تھے ۔مولانا کیلانی  کا  تفصیلی تعارف اور ان کی حیات وخدمات کے لیے ماہنامہ محدث جنوری،جولائی1996ء اور ماہنامہ مطلع الفجردسمبر 1997 کا    ملاحظہ فرمائیں۔زیر نظر  مضمون  ’’ تیسیرالقرآن از  مولانا عبد الرحمن کیلانی  تفسیر بالماثور کا ایک عمدہ نمونہ ‘‘  محتر م   عاصم  نعیم  (لیکچر ر ،شعبہ علوم اسلامیہ ،جامعہ پنجاب  )کی  کاوش ہے  جس میں  انہوں  نے  مولانا کیلانی کا    مختصر  تعارف  پیش  کرنے کے بعد   تفسیر تیسیر  القرآن  کا تعارف اور اس تفسیر کے امتیازات  ومنہج کو   بیان کیا ہے ۔ یہ تفسیر ٤ جلدوں میں ہے اس تفسیر نے   چند ہی سالوں میں دوسری متداول تفاسیر میں اپنی امتیازی حیثیت کو تسلیم کروالیا ہے ۔یہ تفسیر علمائے  سلف کے  تفسیری انداز پر تصنیف کی  گئی اور گزشتہ تفاسیر ماثور ورائے کی جامع تفسیر ہے  اس میں مصنف نے  تفسیر قرآن بالقرآن،صحاح ستہ کی  احادیث ،اقوال صحابہ  وتابعین کو بنیاد بنایا ہے ۔اختلافی  اور فروعی مسائل میں نقلی  عقلی دلائل سے دو ٹوک او رواضح موقف اختیار کیا ہے  اور اس میں منکرین حدیث  کے  استدلالات کی خوب تردید او ر جدید مغرب زدہ طبقات کےاعتراضات پر بھی پوری توجہ مرکوز کی  گئی ہے۔سود،لین دین،تجارت کی غیرشرعی اقسام،تعددِازواج،لونڈیوں اور غلاموں کے مسائل کو خاص طور پر مرکز بحث بنایا گیا ہےاور اسی طرح  بعض آیات کریمہ کاجدید سائنسی تحقیقات کے ساتھ تقابل کیا گیا ہے ۔ اس تفسیر کی اضافی خوبی یہ ہے کہ حاشیہ میں ذیلی سرخیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ  مولانا  مرحوم  کے  درجات  بلند فرمائے  اور ا ن  کی مرقد پر   اپنی  رحمتوں کا نزول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تیسیر القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی تفسیر بالماثور کا ایک عمدہ نمونہ 2
مولانا عبدالرحمن کیلانی کا تعارف 2
تیسر القرآن 3
تفسیر بالماثور و بالرائے المقبول کا حسین امتزاج 5
تفسیر بالماثور کے نمونے 5
تاریخی معلومات 8
مفردات قرآنیہ کی تشریح 9
جمہوریت کی توجیہ 12
جمہوری  نظام پر نظام تبصرہ اور ووٹ ڈالنے کی حیثیت 12
عقل پرستوں کی تردید 14
فتنہ انکار حدیث 18
مختصر فقہی احکام کا تذکرہ 19
احکام اسلامی پر اعتراضات کے جوابات 26
فرقہ وارانہ نظریات کا رد 27
نور و بشر کا مسئلہ 30
ناسخ و منسوخ کی بحث 32
معاصر تفاسیر سے استفادہ 33
تیسر القرآن کی خوبیوں کا طائرانہ جائزہ 34
حواشی و حوالہ جات 35

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment