تحریک ختم نبوت جلد 68
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 305
پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں پاک وہند کےمعروف علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر بہاؤ الدین صاحب شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین حفظہ اللہ کی وہ شاہکار تصنیف ہے جوختم نبوت کےسلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک ردّ قادیانیت کے سلسلے میں اہل حدیث اہل علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم الشان تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں تو باقاعدہ مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار میں ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی جلدیں اولاً انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے اس قدر وسیع اور عظیم کام ایک ادارے ،جماعت یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس میں مواد کا حصول وتلاش ،ایڈیٹنگ وترتیب کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت پر اٹھنے والے سارے مالی اخراجات کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر کی اس عظیم کاوش کو قبول فرما کر ان کے میزانِ حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں ایمان وسلامتی والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے جیسے تیار ہوتی رہیں کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب تک اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ پبلش ہوچکی ہیں افادۂ عام کےلیے اب اس کی اس کی مزید جلدوں کو بھی پبلش کیا جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
فاتحۃ الکتاب | 8 |
ہفت روزہ اخبار اہل حدیث امرتسر1942ءسے | 9 |
کیاموجودہ جنگ یاجوج ماجوج کے مابین ہے | 9 |
کیاعیسائی اورآریہ مرزائیوں سے بھاگتے ہیں؟ | 12 |
قادیان سے عیسائیوں کی تائید | 15 |
قادیانی کا لیکھ رام سے مباہلہ اوراس کی موت | 16 |
موجودہ جنگ کے متعلق قادیانیوں کی رائے | 17 |
الفضل قادیان اورزمزم لاہور | 19 |
قادیانی نبی کی دوسری زبردست پیش گوئی | 21 |
طاعون مرزا | 24 |
قادیانی مسیح اورحضرت مسیح | 27 |
مرزاقادیانی اورحضرت مسیح | 28 |
مرزاقادیانی کی برکت سے عیسائیوں پسپا ہورہی ہے؟ | 29 |
نکتہ بعدالوقوع | 30 |
قادیانی اورلاہور مناظروں میں منصف؟ | 34 |
کانگریس،گورنمنٹ برطانیہ اورخلیفہ قادیان | 35 |
کسرصلیب | 39 |
مرزاصاحب بحیثیت مصنف | 41 |
الحاد کااثرمسلمانوں پر،نہ اسلام پر | 42 |
مرزاصاحب ناقابل مصنف تھے | 45 |
قادیان میں کھلی تحریف | 48 |
مراصاحب بحیثیت مصنف | 52 |
مصلح موعود کی پیشین گوئی | 56 |
مسیح موعود اوریاجوج ماجوج | 59 |
دین بہائی اوردین الہی۔1 | 62 |
خلیفہ مرزائیہ کےخواب:نکتہ بعد الوقوع | 65 |
دین بہائی اوردین الہی۔2 | 70 |
مباحثہ سے فرار:کس کی طرف سے ہے؟ | 73 |
ہفت روزہ اخبار اہل حدیث امرتسر1943ءسے | 77 |
ستیارتھ پرکاش اورسندھی مسلمان۔3 | 77 |
ستیارتھ پرکاش کے زہر کا قادیانی تریاق | 80 |
کہتی ہے تجھ کو خلق خداغائبانہ کیا | 83 |
تصنیفات مرزا | 87 |
الفضل کو ہمارا جواب | 88 |
مسیح موعود اورفریضہ حج | 90 |
سیالکوٹ میں درس قرآن پرقادیان میں غیظ وغضب | 91 |
امام مہدی شیعہ اوربہائی | 93 |
سرحدی ملاؤں کی حالت اورمرزا کی ناکامی | 95 |
اتحادیوں کی فتح اب تک کیوں نہیں ہوئی | 97 |
خلیفہ کی اطاعت | 99 |
اہل پیغام لاہور جواب دیں | 100 |
سیاست اور مسیح موعود | 101 |
کیامرزاصاحب صادق نبی تھے | 103 |
ہفت روزہ اخبار اہل حدیث امر تسر 1944ءسے | 105 |
جماعت احمدیہ کےلئے قابل غورایک بات | 105 |
اصلی اورنقلی احمد۔1 | 106 |
اصلی اورنقلی احمد۔2 | 111 |
اصلی اورنقلی احمد۔3 | 113 |
واذا العشار عطلت | 116 |
کاٹھیاواڑکے دوست خبردار | 119 |
مصلح موعود آیا اورچلاگیا | 120 |
لاہوری مصلح موعود | 122 |
علمی اورروحانی قابلیت کا معیار۔1 | 124 |
علمی اورروحانی قابلیت کا معیار۔2 | 128 |
مصلح موعود قادیانی اورحضرت عمرخلیفہ ثانی | 131 |
مصلح موعود اورجلسہ ہوشیارپور | 134 |
مصلح موعود لڑکا | 136 |
لاہوری مصلح موعود | 138 |
لاہوری امیر کی رائے قادیانی جماعت کے متعلق | 141 |
پیرپرستی لعنت ہے | 143 |
احمدیت کے غلبہ کےلئے دعا | 146 |
پیغام صلح کیوں نہیں بولتا؟ | 149 |
امیر جماعت لاہوری کا فیصلہ | 150 |
مکتوب مفتوح بنام چوہدری ظفراللہ قادیانی | 152 |
بہائیہ اورمرزائیہ میں مشابہت | 153 |
خلیفہ قادیان کا چیلنج تفسیر نویسی | 156 |
ظفراللہ کاجواب اورمیرا جواب الجواب | 159 |
واقعہ دہلی کا اثر خلیفہ قادیان کے دماغ اورزبان پر | 162 |
ثناءاللہ کاانجام کیاہوگا | 165 |
لاہور قادیان اوردہلی کیوں خاموش ہیں | 168 |
یہ تصحیح ہے یا تسلیم؟ | 170 |
صداقت مرزا | 171 |
لاہوری مصلح موعود کاجواب | 174 |
قادیان میں تقسیم کار | 175 |
مولوی محمد علی لاہوری کی دعوت بیعت | 177 |
قادیان میں علم وعرفان کی بارش | 180 |
مباہلہ کہاں ہوگا؟امرتسرمیں | 182 |
متفرقات مرزائیہ | 183 |
شان محمدیہ سے بڑھناممکن ہے | 184 |
مصلح موعود کی پیشگوئی مرزاکی صداقت کےلئے تھی،تونتیجہ | 187 |
فتاوی | 188 |
مرزامحمود کاخطبہ نکاح خلافت سنت،اورنکاح ناجائز | 190 |
قادیانیوں کے سات تبلیغی مراکز | 192 |
قادیانی اورلاہوری جماعتوں میں اختلاف شدید | 193 |
مولوی محمد علی لاہوری جواب دیں | 195 |
یہ جواب ہے یاتسلیم اعتراض | 198 |
خلیفہ قادیان کے خطبے | 200 |
خلیفہ قادیان کا بڑابول | 202 |
مصلح موعود اورہماری ذمہ داریاں | 204 |
قادیانی وعدے اورعرقوب عرب | 205 |
قادیانی تلون | 208 |
مرزاصاحب کا حسب نسب | 211 |
مصلح موعود والاالہام پوراہوگیا؟ | 217 |
قادیان میں دواءاورشفاء | 219 |
ناظرین اہل حدیث ہوشیار ہوجائیں | 221 |
سکندرآبادی سیٹھ کو چیلنج | 222 |
مکذوبہ پیش گوئی،صادقہ کی شکل میں قادیان سے ہم کودوانعام | 223 |
قادیان سے ہم کو دوانعام | 227 |
مصلح موعود کے دوجھوٹ | 228 |
قادیانی پیش گوئیاں کی حقیقت | 229 |
خلیفہ قادیان کادوبارہ تاکیدی حکم | 233 |
قادیانی انعام کی حقیقت | 235 |
مردہ باپ کاجنازہ اوراستغفار | 235 |
ہٹلر آف جرمنی اورسیٹھ عبداللہ سکندر آبادی | 236 |
قادیانیوں کی نئی چال | 239 |
تعلیمات مرزا | 240 |
پہلے مجھے دیکھئے | 240 |
باب اول:صفات مرزا | 242 |
باب دوم:اختلافات مرزا | 243 |
باب سوم:کذبات مرزا | 260 |
باب چہارم:نشانات مرزا | 272 |
باب پنجم:اخلاق مرزا | 294 |