تحریک ختم نبوت جلد 61
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 305
پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں پاک وہند کےمعروف علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر بہاؤ الدین صاحب شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین حفظہ اللہ کی وہ شاہکار تصنیف ہے جوختم نبوت کےسلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک ردّ قادیانیت کے سلسلے میں اہل حدیث اہل علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم الشان تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں تو باقاعدہ مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار میں ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی جلدیں اولاً انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے اس قدر وسیع اور عظیم کام ایک ادارے ،جماعت یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس میں مواد کا حصول وتلاش ،ایڈیٹنگ وترتیب کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت پر اٹھنے والے سارے مالی اخراجات کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر کی اس عظیم کاوش کو قبول فرما کر ان کے میزانِ حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں ایمان وسلامتی والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے جیسے تیار ہوتی رہیں کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب تک اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ پبلش ہوچکی ہیں افادۂ عام کےلیے اب اس کی اس کی مزید جلدوں کو بھی پبلش کیا جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
فاتحۃ الکتاب | 8 |
جماعت احمدیہ سے استفسار | 9 |
آخری فیصلہ اور تثلیث | 10 |
حدیث ابراہیمی پر اعتراض | 12 |
لاہور میں مناظرہ مرزائیہ | 16 |
آخری فیصلہ کا جواب | 23 |
مرزا صاحب کی عمر | 25 |
خلیفہ قادیان کی ایک نئی چال | 26 |
جلسہ قادیان میں حاضرین کی تعداد | 33 |
امیر المومنین سید احمد رائے بریلوی | 36 |
قادیانی غوثیت اور قطبیت پر خلیفہ قادیان سے سوال | 38 |
مومنین پرمرزا صاحب کاحملہ | 39 |
زلزلہ بہار سے قادیانی قلعہ گرپڑا | 45 |
کلام ربانی اورمرزا قادیانی | 50 |
قادیانی اوررادھا سوامی | 52 |
ضروری باتیں | 54 |
حدیث ابراہیمی پر مکرر جرح | 55 |
آہ!نادرشاہ کہاں گیا؟ | 57 |
زلزلہ بہار کا اثرقادیان میں | 61 |
زلزلہ درقادیان | 64 |
احمدیوں کےساتھ ایک فیصلہ کن مناظرہ | 74 |
مرزا آنجہانی اورشاہ نادرخان خلد آشیانی | 76 |
کھلی چھٹی بنام مرزا محمود احمد قادیانی | 82 |
مرزائی الہام۔قادیانی خرادپر | 84 |
کھلا خط بنام مرزا محمود احمد قادیانی | 90 |
دجال کون ہے؟ | 91 |
خلیفہ قادیانی پر الزام اوران کی طرف سے جواب | 95 |
مولوی دوست محمد احمدی لاہوری | 98 |
فرقہ احمدیہ وائسرائے کے حضورمیں | 100 |
قادیانی کی تحریر فیصلہ کن ہے یامیری حلف | 102 |
قادیانی کذب بیانی | 108 |
اڈیٹر الفضل کے استفسار کا جواب | 109 |
کیا مرزا صاحب نبی تھے؟ | 111 |
سرسید احمد خان اورمرزا قادیان | 115 |
انی مہین من اراداہانتک | 116 |
مرزا قادیانی فیل | 118 |
حلف موکد بعذاب کا تقاضا | 120 |
مرزا صاحب کی قسمیں | 122 |
مراقی نبی:نبوت قادیان کی حقیقت | 124 |
مرزا نمبر کیوں شائع ہوا | 126 |
زلزلہ بہارموعود قادیانی نہیں | 128 |
محمدی بیگم کا آسمانی نکاح صحیح ہے اور اعتراض غلط | 131 |
حدیث رسول ربانی :مرزا قادیانی | 133 |
کذبات مرزا | 137 |
تفسیر نویسی کا چیلنج منظوراور خلیفہ قادیانی مفرور | 140 |
ہفوات مرزا | 142 |
نئے نبی کی تفسیر | 145 |
مرزا صاحب کا یادگاری جلسہ | 147 |
گرو جنہاندے ٹپنے چیلے جان شڑپ | 148 |
مرزائی چال | 148 |
مرزا غلام احمد قادیانی کا جوڑتوڑ | 151 |
سردار کھڑک سنگھ اورمیاں محمود | 155 |
مالیخولیائی نبوت | 154 |
مرزا کے اضغاث احلام ازازالہ اوہام | 159 |
دربارہ آتھم ،مرزا کے اقوال فی الالہام پر تبصرہ۔1 | 164 |
فیصلہ کن بات | 167 |
مرزا صاحب پر بدگمانی کی ضرورت | 169 |
مولوی اللہ دتا جالندھری کی غلط بیانی | 172 |
بے حیاکون؟ | 176 |
مولوی محمد علی لاہوری جواب دیں | 181 |
اعلان ابراہیمی یعنی مولانا سیالکوٹی کی چھٹی | 182 |
قادیان میں تفسیر نویسی کا بحران | 185 |
حدیث ابراہیمی پراعتراض کرنے والا | 188 |
دھاریوال میں پرانے اورنئے مسیحیوں میں مناظرہ | 190 |
جواب حق بجواب پیغام حق | 192 |
آخری فیصلہ جملہ خبریہ ہے | 196 |
دربارآتھم ،مرزا کی اقوال فی الالہام پر تبصرہ۔2 | 197 |
شیطان اور مرزا قادیان۔قابل توجہ اہل ایمان | 200 |
مرزا قادیانی اورپیش گوئیوں کی کیفیت | 202 |
حضرت ابراہیم علیہ السلام | 206 |
مرزا صاحب پربدگمانی کی ضرورت | 209 |
آخری فیصلہ اورجملات خبریہ | 214 |
دھاریوال میں مرزائی ،عیسائی مباحثہ | 216 |
دانیال اورمرزا قادیان | 218 |
شیطان ملعون اورمرزا قادیانی مدفون | 221 |
مناظرہ سے فرار | 226 |
منکوحہ آسمانی،اوراس کے والد کی موت | 226 |
کشمیر میں اسمبلی اورمخالفین مرزائیت کی نوٹس | 230 |
میں کذب مرزا پر حلف اٹھانے کو تیار ہوں | 232 |
حرام علی قریۃ،پر ایک سوال | 235 |
شیطان اورقادیان | 236 |
بہاءاللہ ایرانی کا دعوی ان کے الفاظ میں | 240 |
گاندھی اور قادیانی | 244 |
مرزا قادیانی کی یہود سے مشابہت | 245 |
گورنمنٹ نے خلیفہ قادیان کی سخت ہتک کی ہے | 249 |
ختم نبوت کا صحیح مفہوم کیاہے؟ | 253 |
خاتم النبیین | 255 |
نبوت مرزا پر مالیخولیا کا اثر | 258 |
خلیفہ محمود قادیانی تخت خلافت سے معزول کیاگیا | 263 |
قادیانی دوورقہ | 264 |
میدان مناظرہ میں حق کی فتح | 265 |
مرزائیوں کی تعداد باوجودکوشش کے کم ہورہی ہے | 267 |
شیطان اورقادیان | 268 |
محمدی بیگم کے نکاح کی جدید تشریح | 271 |
آریہ سماج نے تمام ہندمیں روشنی پھیلا دی ہے؟ | 274 |
چودھویں صدی کا مجدد کون ہے | 276 |
پنجابی نبی کے باہمی اختلافات | 281 |
چندوسی میں سیرتی جلسہ نہ ہوسکا | 283 |
تحریک بہائیت اوراحمدیت | 284 |
لاہور بھی قادیان سے کم نہیں رہا | 287 |
خدابخش مرزائی چیلنج مباحثہ پر خاموش کیوں ہے؟ | 292 |
محسن ملت | 294 |
تلقی بالقبول | 295 |
ایک یادگارتقریب کی روداد | 297 |
ہر جلد ایک خزانہ،ہرلفظ لولوئے لالہ | 300 |
تحفظ ختم نبوت:امت مسلمہ کا قیمتی اثاثہ | 302 |
تحفظ ختم نبوت انسائیکلوپیڈیا :ایک ملی اثاثہ | 303 |
تحفظ ختم نبوت اسائیکلوپیڈیا:ایک عظیم خدمت | 304 |