تحریک ختم نبوت جلد 58

تحریک ختم نبوت جلد 58

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

صفحات: 314

 

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فاتحۃ الکتاب 9
حجۃالجبار 11
اصغر علی روحی اوران کا قصیدہ 22
پیسہ اخبار لاہور سے چند مضامین 54
جناب مرزا غلام احمد صاحب 54
جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی لاہور میں 55
پنڈت لیکھ رام اور مرزا قادیانی کی تصانیف 56
پیشین گوئی جناب مرزا صاحب قادیانی 58
پادری آتھم کے متعلق قادیانی پیش گوئی 59
منکوحہ آسمانی کے شوہر کے متعلق قادنی پیش گوئی 60
سلطان محمد اورمرزا غلام احمد کی پیش گوئی 61
آئندہ رمضان کے کسوف وخسوف 62
پنجاب میں طاعون اور میرزاصاحب کا اعلان 66
اس تحریر سے گورنمنٹ کو یا پبلک کودھوکہ دینا منظور ہے 72
چوں خداخواہد کہ پردہ کس درد 77
غایۃ المقصود 78
پیر صاحب گولڑوی ومرزائے قادیانی 79
سید مہرعلی شاہ گولڑوی۔غلام احمد قادیانی 79
مرزا غلام احمد قادیانی کی زلزلہ کی پیش گوئی 80
مرزا صاحب قادیانی اور مسلمانوں کے معتقدات 83
ہفتہ وارگپ شپ 85
مرزا صاحب قادیانی اوران کےدعاوی 83
اخبار اہل حدیث امرتسرسے 91
نسل بدکاراں یعنی ذریۃ البغایا 91
مودت نامہ بخدمت مولوی محمد علی لاہوری 94
گاندھی جی اور مرزاقادیانی 95
مسلم لیگ پر قادیانی اثر سوء 97
مودت نامہ کا جواب 99
ابطال دعوی مجددیت مرزا صاحب 101
مرزائی علم کلام کا نمونہ 103
مرزائیوں کےلئے انعام حاصل کرنے ایک نادرموقعہ 107
جلسہ انجمن اہل حدیث بٹالہ میں قادیانی مباحثہ 108
قادیانی جماعت کو ایک فیصلہ کن چیلنج 111
قادیانی انعام 113
مرزا صاحب کے دوخواص 114
مرزاصاحب کا پروگرام 117
مودت نامہ جواب 121
مہرالدین بنام محمد علی لاہوری 124
مکتوب مفتوح بنام عبدالرحمن (مہرسنگھ)قادیان 126
تینوں میں سچا کون؟مرزائی آریہ یا عیسائی؟ 127
جواب ٹریکٹ بخدمت مولوی محمد علی 130
وزیر آباد پنجاب میں مناظرہ قادیانی 136
مولوی محمد علی لاہوری کی تحریف قرآنی 140
مرزائیوں سے مناظرہ اوران کی شکست 142
مرزا محمودبطورمصنف 143
شریف اور محمود کی اشتہار بازی میں ہمارا محاکمہ 144
قادیان کا انعام:عنقاصفت 147
انعامی چیلنج کی حقیقت 150
حقیقت دجال اوریاجوج ماجوج 153
دلیر کون ہے؟عیسائی یامرزائی 157
تاریخ مرزااور فاروق قادیانی 161
مرزاصاحب کی ترقی مدارج 167
کتاب فیصلہ مرزا کی طلبی دمشق سے 170
انعامی فیصلہ 171
قلعہ نبوت مرزا پرگولہ باری 172
مرزائی دوستو!خداسے ڈرو 173
پیدائش مرزا،اورتاریخ مرزا 174
قادیانی تصویر کا اصلی رخ 178
حضرت مسیح موعود عیسی بن مریم کا حج کرنا 180
مرزا صاحب قادیانی کا مبلغ علم 197
محبت نامہ بخدمت مولوی محمد علی لاہوری 199
قادیان کا سہ صد انعام 201
قادیانی اور لاہوری مرشد بھائیوں سے خطاب 202
امت مرزا میں اکی جدید نبی 206
ایک نبی کی پیش گوئی متعلق گورداسپور میں فساد 211
مولانا سیالکوٹی اورمرزا قادیانی 212
نمونہ اجتہاد مرزا صاحب 213
قادیانی علماء سے ایک سوال 215
قصیدہ یائیہ 216
مرزاصاحب کا تصرف فی القرآن 227
جدید رسول کی دعوت 230
قادیانی تبلیغ:قابل توجہ جماعت اہلحدیث 233
مباحثہ مونگ کا چیلنج 234
مرزا قادیانی ،میاں صاحب دہلوی ،مولوی ثناءاللہ 235
درخواست بخدمت میاں محموداور مولوی محمد علی 239
قادیانی رجعت قہقری 240
توہین انبیاء کس نے کی 241
بنارس میں تبلیغ قادیانیت 244
صداء ایمان بجواب ندائے ایمان 251
آریہ سماج اورجماعت احمدیہ کی کامیابی 254
قرآں وحدیث اور پنجابی نبی 256
قادیان کے ایک سوال کا جواب اورہمارا سوال 259
مرزا صاحب کے قرآنی معارف 260
امت مرزائیہ جدید نبی کے سامنے کیوں خاموش ہے 265
تصانیف ثنائیہ پر ایک جلیل القدر شہادت 267
بقول مرزا داخلہ بہشت کے اسباب 268
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا جلسہ امر تسر میں 271
امر تسر میں مرزائیوں کا سیرتی جلسہ 272
انبیاء احمدیہ علیہم الآلام 273
مولوی ثناءاللہ صاحب کو آریوں کا چیلنج 275
امر تسری جلسہ مرزائیہ میں مارپیٹ 277
جلسہ جمعیۃ اہل حدیث کلکتہ پر تبصرہ 279
قادیان تبلیغ 283
شہادات مرزا 286
پہلے مجھے دیکھئے 286
دعوی مرزا صاحب 287
باب اول:متعلق احادیث 288
پہلی شہادت 288
دوسری شہادت 289
تیسری شہادت 290
تتمہ باب اول 292
دوسرا باب :قادیانی الہامات سےاس کے برخلاف شہادات 294
دوسرا الہام:پانچویں شہادت 296
تیسرا الہام:چھٹی شہادت 297
ساتویں شہادت:اقول مرزائیہ سے 299
آٹھویں شہادت:مرزا صاحب کا اقبالی بیان 301
نویں شہادت:حرمین شریفین کے درمیان ریل 307
دسویں شہادت:قطعی فیصلہ 309

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

Comments (0)
Add Comment