تحریک ختم نبوت جلد 41

تحریک ختم نبوت جلد 41

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 509

 

تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مشمولات کتاب کا تعارف 5
قصیدہ در رد قادیانی از میر عباس علی لدھیانوی 7
کلام منشی سعد اللہ لدھیانوی در رد قادیانیت 12
اظہار مخادعت مسیلمہ قادیانی 30
قادیانی کی اپنے دعوی سے توبہ اور علماء سے صلح طلبی 34
کفر قادیانی 54
قادیانی اشتہارات 61
نیام ذوالفقار علی 267
مرزا قادیانی کا چیلنج 273
حضرت عیسی کی حیات پر اجماع 287
انجیل برنباس سے حیات و نزول مسیح کا ثبوت 290
جمعیت خاطر 302
قادیانی دعوی نبوت و رسالت 328
معیار صداقت پر تبصرہ 369
ضمیمہ عریضہ دین الحق پر تبصرہ 392

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment