تحریک ختم نبوت جلد16
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 470
تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
شیخ الاسلام کی تحریکی خدمات پر ایک طائرانہ نظر | 5 | |
براہین احمدیہ | 64 | |
شیخ الاسلام بٹالوی اور براہین احمدیہ | 69 | |
براہین احمدیہ معاصرین کی نظر میں | 77 | |
نشان نمائی کا قادیانی چیلنج | 80 | |
چند قادیانی خطوط | 85 | |
فتنہ قادیانی | 123 | |
شیخ الاسلام اور قادیانی کی پہلی اور دوسری تحریریں | 206 | |
شیخ الاسلام کی تیسری تحریریں | 207 | |
شیخ الاسلام کی تحریر پنجم | 222 | |
شیخ الاسلام کی تحریر ششم | 244 | |
شیخ الاسلام کی تحریر ہفتم | 254 | |
قادیانی کی تحریر ہشتم اور شیخ الاسلام کا تبصرہ بمنزلہ جواب | 337 | |
متفرقات | 414 | |
پنڈت لیکھ رام اور تردید قادیانیت | 414 | |
قادیانی کے مالی معاملات | 462 | |
قادیانی اشتہار 3مئی 1891ء | 467 |