طاہر القادری خادم دین متین یا افاک اثیم؟
مصنف : حکیم محمدعمران ثاقب
صفحات: 267
طاہر القادری صاحب کا نام محتاج تعارف نہیں ان کے معتقدین انہیں مفکر اسلام،نابغہ عصر، قائد انقلاب اور شیخ الاسلام ایسے پر فخر القاب سے یاد کرتے ہیں جبکہ ان کے ناقدین انہیں احسان فراموش، شہرت کا بھوکا اور حب جاہ و منصب کا حریص قرار دیتے ہیں۔موصوف کے ناقدین میں محض مسلکی مخالفین ہی شامل نہیں بلکہ بریلوی علما بھی ،جن کی طرف قادری صاحب اپنا انتساب کرتے ہیں،موصوف کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے اہل سنت میں شمار کرنے پر تیار نہیں۔شہرت و ناموری کی خاطر قادری صاحب کرسمس کا کیک کاٹنے اور دشمنان صحابہ روافض کی مجالس کو رونق بخشنے سے بھی ذرا نہیں شرماتے اور اب تو نوبت بایں جا رسید کہ انہوں نے اعداے ملت یہود ونصاریٰ کے حق میں بھی فتاویٰ صادر کرنے شروع کر دیے ہیں۔زیر نظر کتاب جناب قادری کے نقاب سنیت کو الٹ کر ان کے باطنی رفض وتشیع کوآشکار کرتی ہے۔اس کتاب کے فاضل مصنف قبل ازیں طاہرالقادری کی علمی خیانتیں کے نام سے بھی ایک کتاب تحریر کر چکے ہیں۔اس کے جواب میں ایک صاحب نے قادری صاحب کا دفع کرنے کی ناکام کوشش کی جس کے جواب میں زیر تبصرہ کتاب منصہ شہود پر آئی ہے۔بہ حیثیت مجموعی اس کے مندرجات سے اتفاق ہونے کے باوجود مصنف سے التماس ہے کہ کتاب کا نام شدت و سختی کا عکاس ہے بہتر تھا کہ ذرا سنجیدہ نام منتخب کیا جاتا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 6 | |
مناقب صحابہ (قرآن کریم اور صحابہ کرام ؓ) | 17 | |
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام ؓ | 23 | |
رسول اللہ ﷺ صحابہ کے لیے ڈھال ہیں اور صحابہ امت کے لیے | 25 | |
صحابہ کرام ؓ کی برکت سے حصول فتح | 26 | |
سیدنا ابو بکر صدیق ؓکیوں سب سے افضل ہیں؟ | 27 | |
سیدنا صدیق اکبر ؓافضل البشر بعدالانبیاء ہیں | 32 | |
مناقب سیدنا ابو بکر صدیق ؓ | 33 | |
کیا امامت امت دلیل خلافت وافضلیت ہے؟ | 39 | |
کیا پیش نمازی دلیل خلافت و افضلیت ہے؟ | 40 | |
امامت کس کا حق ہے؟ | 41 | |
خلافت | 43 | |
خلافت علی منہاج النبوۃ | 48 | |
انصاری صاحب کے رافضی پدوڑے | 49 | |
باطنیت | 50 | |
کون افضل ہے رسول اللہ ﷺ یا علی ؓ؟ | 53 | |
خلافت بلا فصل پر انصار ی صاحب کے دلائل | 57 | |
حقیقت ولی وولایت | 61 | |
ولایت کس کے لیے ؟ | 65 | |
ان تکون منی بمنزلۃ ہارون | 67 | |
خم غدیر کی حقیقت | 76 | |
ثانی اثنین اذ ہما فی الغار | 89 | |
صدیقیت | 93 | |
سرکار رسالت کے بارہ خلیفے | 95 | |
حضرت عمار ؓکا قتل | 103 | |
کیا تمام صحابہ عادل نہیں ؟ | 105 | |
آل محمد ﷺ | 111 | |
بنات رسول ﷺ | 113 | |
عترت رسول ﷺ | 120 | |
ذریت | 120 | |
بنات رسول ﷺ اور شیعہ کتب | 125 | |
امہات المؤمنین فضل و شرب میں دنیا بھر کی عورتوں سے افضل ہیں | 127 | |
مودۃ فی القربی | 129 | |
کیا شیعہ حدیث میں حجت ہیں | 133 | |
حدیث اور فقہ جعفریہ | 138 | |
کیا شیعہ مسلمان ہیں؟ | 143 | |
شیعہ شر البریہ کے عقائد و نظریات | 148 | |
شیعہ قرآن کی نگاہ میں(تمام انبیاء کے شیعہ ہونے کا دعویٰ) | 172 | |
پہلی امتوں کے شیعہ ہونے کا دعویٰ | 179 | |
حضرت حز قیل نبی کے شیعہ ہونے کا دعویٰ | 180 | |
حضرت ابراہیم کے شیعہ ہونے کا دعویٰ | 182 | |
شیعہ کی من گھڑت روایتیں | 187 | |
انصاری صاحب کی مستدل روایات | 195 | |
کیا قاتلان حسین ؓخیر البریہ ہو سکتے ہیں؟ | 224 | |
حضرت امیر معاویہ ؓاور انصار ی صاحب | 234 | |
حضرت یزید بن معاویہ ؓ | 238 | |
انصار ی بمقابلہ قادری | 260 |