طہارت کے فقہی احکام

طہارت کے فقہی احکام

 

مصنف : محمد فاروق رفیع

 

صفحات: 618

 

اسلامی نظام حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس  طرح سے کسی اور مذہب میں  نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔نجاست خواہ حقیقی ہو، جیسے پیشاب اور پاخانہ، اسے خبث کہتے ہیں یا حکمی اور معنوی ہو، جیسے دبر سے ریح (ہوا) کا خارج ہونا، اسے حدث کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے اور اس کی فضیلت و اہمیت اور وعدووعید کا خوب تذکرہ کیا ہے۔نبی  ﷺنے طہارت کی فضیلت بیان کرتے ہوءے فرمایا:الطّهور شطر الایمان (صحیح مسلم 223) طہارت نصف ایمان ہے۔ایک اور حدیث میں طہارت کی فضیلت کے متعلق ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا:’’وضو کرنے سے ہاتھ، منہ،اورپاؤں کے تمام (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں‘‘۔(سنن النسائی،:103)طہارت سے غفلت برتنے کی بابت نبیﷺ سے مروی ہے: ’’ قبر میں زیادہ عذاب طہارت سے غفلت برتنے پر ہوتا ہے‘‘۔ (صحیح الترغیب و الترھیب: 152)۔مذکورہ احایث کی روشنی میں ایک مسلمان کے لیے واجب ہے کہ وہ اپنے بدن، کپڑے اور مکان کو نجاست سے پاک رکھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو سب سے پہلے اسی بات کا حکم دیا تھا : ’’ اپنے لباس کو پاکیزہ رکھیے اور گندکی سے دور رہیے‘‘ (المدثر:5،4) مکان اور بالخصوص مقام عبادت کے سلسلہ میں سیدنا ابراھیم اور اسماعیل ؑ کو حکم دیا گیا: ” میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھیں۔” (البقرۃ:125)۔اللہ تعالی اپنے طاہر اور پاکیزہ بندوں ہی سے محبت کرتا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ: ’’بلاشبہ اللہ توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘ (البقرۃ: 222)، نیز اہل قباء کے متعلق فرمایا: “اس میں ایسے آدمی ہیں جو خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پاک صاف رہنے والوں سے محبت فرماتا ہے‘‘۔ (التوبہ:108)۔لہذا روح کی  طہارت کے لیے  تزکیہ نفس کے وہ  تمام طریقے جن کی  تفصیل قرآن وحدیث میں  ملتی ہے ان کا اپنے  نفس کو پابند بنانا  ضروری ہے ۔جب کہ طہارتِ جسمانی  کے لیے  بھی ان تمام تفصیلات سے  اگاہی ضروری ہے  جو ہمیں کتاب وسنت  مہیا کر تی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ طہارت کے فقہی احکام ‘‘محترم جناب مولانا د فاروق رفیع﷾(استاد الحدیث والفقہ، جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور)   کے  مستند دلائل پر مبنی سلسلہ فقہی احکام  کی پہلی کتاب ہے ۔ فاضل مصنف نے  اس کتا ب میں ہر مسئلہ کے ثبوت کے لیے کتاب اللہ اور احادیث نبویہ کو بنیادبنایا ہے ۔ نیز اس کے ساتھ  فقہاء ومحدثین کی آراء اور جید علمائے کرام کے فتاویٰ جات اور شارحین کی تعبیرات سے مسائل کی تفصیل بیان کی ہے  اور فقہی مذاہب کو دلائل کے ساتھ بیان کر کے راجح اور مرجوح موقف کی نشاندہی کی  ہے ۔طلباء واساتذہ کرام  او رعام قارئین  کے لیے یہ کتاب انتہائی مفید ہے۔ اللہ  تعالیٰ  مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے  اور ان کے میزان  حسنات میں اضافہ فرمائے ۔  موصوف تصنیف  وتالیف ،تخریج وتحقیق کا   عمدہ ذوق  رکھتے  ہیں  اس  کتاب کے علاوہ  تقریبا نصف درجن سے زائد  کتب کے   مصنف ، اچھے مدرس   اور واعظ ہیں۔  اللہ تعالیٰ ان  کےعلم وعمل او ر زور ِقلم میں  اضافہ فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پانیوں کابیان
مقدمۃ الکتاب 25
مطلق پانی کاحکم 26
کنوؤں اورتالابوں کاپانی 27
بئربضاعۃ کےمتعلق مروی روایات 29
سمندرکےپانی کابیان 32
متغیرپانی کابیان 32
جس پانی میں کوئی پاک چیزملی ہو 34
نبیذاوردیگرمشروبات سےوضووطہارت 45
مستعمل پانی کاحکم 54
خاوندبیوی کےمستعمل پانی کاحکم 57
پانی کی قلیل وکثیرمقدارکابیان 61
کثیروکثیرپانی کب نجس ہوتاہے؟ 72
بلی کاجھوٹاپانی 74
انسان کاجھوٹاپانی 80
حلال جانوروں کاجھوٹااوران کالعاب 81
خچراورگدھےکاجھوٹاپانی 83
درندوں اورشکاری پرندوں کاجھوٹاپانی 84
نجاستوں کابیان
نجاست کی تعریف 85
نجاست کی درست تعبیر 85
نجاستوں کی تفصیل 86
انسان کاپیشاب اورپاخانہ 86
شیرخواربچےکےپیشاب کاحکم 88
کپڑےپرمعمولی گندگی لگی ہوتو؟ 89
مذی اورودی 92
مذی لگےہوئےلباس کاحکم 93
حیض ونفاس کاخون 95
گدھےاورخچرکی لید 96
کتااوراس کالعاب 98
مردار 100
نجاست سےمستثنی مردار 101
مچھلی،ٹڈی،اورسمندری جانور 101
ایسےحشرات جن میں خون نہیں ہوتا 101
مردارکےبال ،سینگ ،ہڈیاں اورپروغیرہ 103
زندہ حلال جانورسےکاٹاہواگوشت 103
حرام جانوروں کاگوشت 104
خنزیرکاگوشت اورخون 105
کتےکاپیشاب اورپاخانہ 107
معروف مگرغیرثابت نجاستیں 108
منی 108
شراب 114
قے 119
خون 120
حلال جانوروں کاپیشاب اورگوبرلید 127
حرام جانوروں کےپیشاب کاحکم 134
مشرکین کی نجاست 135
نجاستوں کاتطہیرکاطریقہ کار 137
حیض آلودکپڑےکی صفائی کاطریقہ 137
مذی کی تطہیر 138
مذی لگےہوئےلباس کاحکم 140
زمین کی تطہیر 142
زمین کےخشک ہونےسےتطہیر 145
شیرخواربچےکےپیشاب کی تطہیر 147
جوتوں کی تطہیر 148
عورت کی چادراوربرقع کی تطہیر 150
جس برتن میں کتامنہ ڈال دے 150
جس برتن میں چوہیاگرجائے 156
مردارکےچمڑےکی تطہیر 158
ایک تعارض اوراس کاحل 161
نجاستوں کی تطہیرکےلیے موثرچیز 163
طہارت ،غسل اوروضوکےآداب
قضائےحاجت کےآداب 166
چھپ کرقضائےحاجت کرنا 167
بیت الخلاءمیں داخل ہونےکی دعاپڑھنا 167
پیشاب کےچھینٹوں سےبچنا 168
قبلہ رخ نہ ہونا 169
گفتگونہ کرنا 170
قضائےحاجت کےوقت ممنوع کام 171
قضائےحاجت کےممنوعہ مقامات 171
بیت الخلاءسےنکلنےوقت کی دعا 172
استنجاءکرنےکےآداب واحکام 172
بائیں ہاتھ سےاستنجاءکرنا 173
پانی اورڈھیلوں سےاستنجاءکرنا 173
پانی سےاستنجاءکرنا 174
ڈھیلوں سےاستنجاءکرنا 175
کم ازکم تین ڈھیلےاستعمال کرنا 175
ہڈی گوبراورکوئلہ استعمال نہ کرنا 176
استنجاءکرنےکےبعدمٹی یاصابن سےہاتھ ملنا 177
غسل کےآداب واحکام
پردےمیں غسل کرنا 178
خلوت میں برہنہ ہوکرغسل کرنا 179
پانی کےاستعمال میں احتیاط برتنا 180
جنبی شخص پانی میں غوطہ نہ لگائے 182
خاوندبیوی کاایک ساتھ غسل کرنا 182
جنبی کےاستعمال شدہ پانی سےغسل 182
دوران غسل گفتگوکرنا 183
غسل کامعنی ومفہوم 184
ارکان غسل 184
نیت کرنا 184
جسن کےتمام اعضاکودھونا 185
غسل کامسنون طریقہ 186
عورت کاغسل 189
غسل حیض ونفاس کےآداب 190
غسل میں صابن وغیرہ کااستعمال 192
غسل کےبعدتولیہ وغیرہ استعمال کرنا 192
فرض غسلوں کابیان 195
جنسی ملاپ سےغسل 195
جنابت کےآداب 197
جنبی کےلیے ممنوع امور 197
مسجدمیں داخل ہونا 197
جنبی کےلیے مباح کام 199
غسل جنابت میں تعجیل وتاخیر 199
سونےاورکھانےپینےسےپہلےوضوکرنا 200
کبھی تیمم بھی کیاجاسکتاہے 201
جنبی اورحائضہ کاقرآن حکیم کوچھونا 201
جنبی اورحائضہ کاقرآن کی تلاوت کرنا 202
احتلام سےغسل 202
حیض ونفاس سےغسل 203
جمعہ کےدن غسل کرنا 204
قبول اسلام پرغسل کرنا 205
میت کوغسل دینا 206
مشرک کودفنانےپرغسل کرنا 207
مستحب غسل 208
میت کوغسل دینےسےغسل کرنا 208
عیدین کاغسل 209
مکہ میں داخل ہوتےوقت غسل کرنا 210
بےہوشی سےافاقہ پرغسل 211
مستحاضہ کاغسل کرنا 212
وضوکےآداب
وضوصحت نمازکےلیے شرط 214
وضوکےفضائل 215
وضونصف ایمان 215
گناہوں کاکفارہ 217
درجات کی بلندی کاذریعہ 220
اعضائےوضوکی روشنی امت مسلمہ کاخاصہ 220
شیطانی گرہ کھولنےکاسبب 223
باوضوہوکرمسجدمیں جانےکی فضیلت 223
وضوکامختصرطریقہ 225
وضوکاتفصیلی طریہق 225
نیت کرنا 225
وضومیں دائیں حانب کومقدم کرنا 226
دونوں ہاتھوں کوپانچوں تک دھونا 227
کلی کرناناک میں پانی چڑھانا 227
کلی کرنےاورناک میں پانی چڑھانےکاطریقہ 227
ناک میں پانی چڑھانےمیں مبالغہ کرنا 228
ناک جھاڑنا 229
ناک بائیں ہاتھ سےجھاڑنا 220
نیندسےبیدارہورکرتین مرتبہ ناک جھاڑنا 231
منہ دھونا 231
دونوں ہاتھ کہینوں سمیت دھونا 232
سرکامسح کرنا 232
سرکےمسح کاطریقہ 233
تین مرتبہ سرکامسح کرنا 235
پگڑی پرمسح کرنا 235
گردن کامسح کرنا 237
ٹخنوں سمعیت پاؤں دھونا 241
انگلیوں کاخلال کرنا 241
ایڑیاں دھونےمیں احتیاط کرنا 241
دروان وضوجسم کاحصہ خشک رہ جائےتتو 243
ووضوکےبعدکی دعائیں 243
وضوکےبعدغیرثابت روایات 244
وضوکےبعدنظرآسمان کی طرف اٹھانا 246
دروان وضوگفتگوکرنا 247

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment