تفسیری نکات وافادات
مصنف : ابن قیم الجوزیہ
صفحات: 451
قرآن حکیم کی تفسیر اور مطالب بیان کرنا نہایت دقیق اور پیچیدہ معاملہ ہے۔ جس سے کوئی پختہ کار عالم ،جید محقق اور کوہنہ مشق مفسر ہی عہدہ برآن ہو سکتا ہے ۔کیونکہ قلم کی ذرا سی لغزش سے مفہوم میں کئی پیچیدگیاں واقع ہو جاتی ہیں۔اور ممکن ہے معمولی سی خطا کئی لوگوں کی گمراہی کا سبب بن جائے۔حافظ ابن قیم ؒ ایسے تمام اوصاف سے متصف ،علم وعرفان کے وہ مہتاب ہیں جن کی پختہ سوچ ،صاعب رائے اور علم میں پختگی مسلمہ ہے ۔ان کی زیر تبصرہ یہ کتاب تفسیری نکات کا حسین مرقع اور نادر مجموعہ ہے ،جو شائقین علم کے لیے بیش قیمت خزانہ ہے جو ان کی علمی تشنگی اور تفسیر کے مفاہیم کو سمجھنے کی ضرورت کی کما حقہ آبیاری کرتی ہے۔پھر جید عالم دین مولانا عبدالغفار حسن ؒ کا ترجمہ اور جمع وتبویب سونے پہ سہاگہ ہے ۔یہ اپنے موضوع پر نایاب کتاب ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 15 | |
مقدمہ | 17 | |
ترجمہ کا پس منظر | 20 | |
سوانح حافظ ابن القیم | 22 | |
نام ونسب | 22 | |
ابتدائی تعلیم | 22 | |
اساتذہ | 22 | |
علمی ترتبہ | 23 | |
زہدو عبادت | 23 | |
امام ابن قیم،امام ابن تیمیہ کے صحیح جانشین | 25 | |
امام ابن القیم ؒ کی علمی خدمات | 28 | |
بسم اللہ کی لغوی توجیہ | 36 | |
توحید کی اقسام | 46 | |
وحی کے معنی | 57 | |
ایک جاہلانہ قول | 60 | |
سچا خواب دیکھنے کا طریقہ | 73 | |
عبادات | 77 | |
علامہ سہیلی کا قول | 143 | |
قرآن میں بعض الفاظ کو جمع اور بعض کو مفرد لانے کی وجہ | 147 | |
کفر کی حقیقت اور اقسام | 163 | |
شرک کی قسمیں | 168 | |
توبہ | 194 | |
دلائل توحید | 209 | |
تفسیر(قل الحمد للہ وسلام علی عبادہ الذین اصطفیٰ) | 250 | |
دعا اور بددعا کے طریقوں میں فرق | 260 | |
چند قرآنی کلمات کی تاویل وتشریح | 275 | |
تاویل کے معنی لغت اور قرآن میں | 285 | |
قرآن میں مقسم علیہ کون سی اشیاء ہیں؟ | 308 | |
انسانوں کی دو قسمیں | 372 | |
خالق کائنات مختار کل ہے | 379 | |
قوم عاد | 386 | |
بخل اور کفر | 429 |