تفسیر القرآن الکریم (عبد السلام بن محمد) جلد۔4
مصنف : حافظ عبد السلام بن محمد
صفحات: 1032
قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں۔ جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ان میں علماء اہل حدیث کی بھی تفسیری خدمات نمایاں ہیں۔ زیر تبصرہ ’’تفسیر القرآن الکریم ‘‘جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے جامعہ الدعوۃ الاسلامیہ،مرید کے ،شیخورہ کے شیخ الحدیث والتفسیر محترم جناب الشیخ حافظ عبد السلام بھٹوی ﷾ کی چار جلدوں پرمشتمل تفسیر ہے۔ اس تفسیر میں انہوں نے احادیث صحیحہ، آثار ِصحابہ اورمنہج سلف کی روشنی میں تفسیر بالماثور کاعمدہ نمونہ پیش کیاہےاور عام مفسرین کے برعکس انبیائے کرام اور سابقہ امتوں کےحالات وواقعات کی تفصیل بیان کرنے میں اسرائیلیات اور غیر مستند روایات سے مکمل اجتناب کیاہے۔ اوران کےحالات وواقعات کے بیان میں ثقاہت اورحقائق کو ملحوظِ خاطر رکھا ہے۔اس کےعلاوہ انہوں نے قرآن کے مشکل اور تفصیل طلب اہم مقامات کی بڑی عمدہ اور مفید تشریح کی ہے جو متلاشیانِ حق وصداقت کےلیے متاعِ گمشدہ ہے۔ مزید برآں بعض مقامات پر قرآن کےمشکل الفاظ کےمعانی کی لغوی او رنحوی وضاحت بھی کی ہے۔مذکورہ بالا نمایاں اورامتیازی خصوصیات کی حامل یہ تفسیر حافظ صاحب کی 45 سال سے زائد عرصہ پر محیط تعلیمی خدمات ،تدریسی تجربے اور دقیق مطالعہ کا خلاصہ ہے۔ اس تفسیر کی نمایاں اور قابلِ ذکر خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ترجمۂ قرآن بھی محترم حافظ صاحب ہی کا ہے۔ جو لفظی اور بامحاورہ ترجمے کا حسین امتراج ہے جس میں انہوں نے عام فہم اسلوبِ نگارش اختیار کرتے ہوئےالفاظ کے معانی کےلیے اختصار اور جامعیت کو پیش ِنظررکھا ہے۔اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کی مساعی جمیلہ کوشرف قبولیت بخشے اور اسے قارئین کے لیے اصلاحِ عقائد،ترغیب اعمال صالحہ، تزکیۂ نفس اور تطہیر قلوب واذہان کا ذریعہ بنائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
سورۃ المؤمن | 7 |
سورۃ حمٓ السجدۃ | 65 |
پارہ نمبر 25 | 102 |
سورۃ الشوریٰ | 108 |
سورۃ الزخرف | 174 |
سورۃ الدخان | 220 |
سورۃ الجاثیہ | 239 |
پارہ نمبر 25 | 261 |
پارہ نمبر 26 | 261 |
سورۃ الاحقاف | 261 |
سورۃ محمد | 299 |
سورۃ الفتح | 336 |
سورۃ الحجرات | 380 |
سورۃ قٓ | 417 |
سورۃ الذاریات | 437 |
پارہ نمبر 27 | 451 |
سورۃ الطور | 462 |
سورۃ النجم | 479 |
سورۃ القمر | 508 |
سورۃ الرحمٰن | 528 |
سورۃ الواقعہ | 551 |
سورۃ الحدید | 573 |
پارہ نمبر 28 | 608 |
سورۃ المجادلۃ | 608 |
سورۃ الحشر | 658 |
سورۃ الممتحنۃ | 658 |
سورۃ الصف | 675 |
سورۃ الجمعۃ | 689 |
سورۃ ال منافقون | 702 |
سورۃ التغابن | 712 |
سورۃ الطلاق | 725 |
سورۃ التحریم | 743 |
پارہ نمبر 29 | 758 |
سورۃ الملک | 458 |
سورۃ القلم | 772 |
سورۃ الحاقۃ | 788 |
سورۃ المعارج | 801 |
سورۃ نوح | 811 |
سورۃ الجن | 820 |
سورۃ المزمل | 381 |
سورۃ المدثر | 845 |
سورۃ القیامۃ | 859 |
سورۃ المدہر | 859 |
سورۃ المرسلات | 883 |
پارہ نمبر 30 | 889 |
سورۃ النباء | 889 |
سورۃ النازعات | 897 |
سورۃ عبس | 904 |
سورۃ التکویر | 911 |
سورۃ الانفطار | 917 |
سورۃ المطففین | 920 |
سورۃ الانشقاق | 926 |
سورۃ البروجٍ | 931 |
سورۃ الطارق | 936 |
سورۃ الاعلیٰ | 940 |
سورۃ الغاثیہ | 944 |
سورۃ الفجر | 947 |
سورۃ البلد | 952 |
سورۃ الشمس | 956 |
سورۃ اللیل | 959 |
سورۃ الضحیٰ | 962 |
سورۃ الانشراح | 965 |
سورۃ التین | 968 |
سورۃ العلق | 970 |
سورۃ القدر | 974 |
سورۃ البینۃ | 977 |
سورۃ الزلزال | 981 |
سورۃ العادیات | 984 |
سورۃ القارعۃ | 987 |
سورۃ التکاثر | 990 |
سورۃ العصر | 992 |
سورۃ الہمزۃ | 994 |
سورۃ الفیل | 997 |
سورۃ قریش | 999 |
سورۃ الماعون | 1001 |
سورۃ الکوثر | 1004 |
سورۃ الکافرون | 1007 |
سورۃ النصر | 1010 |
سورۃ اللہب | 1012 |
سورۃ الاخلاص | 1015 |
سورۃ الفلق | 1021 |
سورۃ الناس | 1028 |