تفسیر قرطبی

تفسیر قرطبی

 

مصنف : ابوعبد اللہ محمد بن احمد الانصاری القرطبی

 

صفحات: 692

 

’تفسیر قرطبی‘ ایک ایسا نام ہے جو گزشتہ آٹھ صدیوں سے اہل علم کے ہر طبقہ میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی جامعیت اور علمی وسعت کے پیش نظر اگر اسے مسلم سپین کی تہذیب و ثقافت کی درخشاں یادگار تالیف کہا جائے تو بے جانہ ہو گا۔ کہنے کو تو یہ بھی قرآن کریم کے قانونی مطالعہ کی کتاب ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مطالعہ قرآن کا قانونی پہلو ہو یا عام تفسیری انداز، تفسیر قرطبی علوم اسلامیہ کے تمام پہلوؤں پر ایک جامع دستاویز ہے۔ فقہ و اصول فقہ میں تمام مروجہ مکتب ہائے فکر کا تقابلی مطالعہ اس کا امتیاز ہے۔ اس طرح قانون دان طبقہ کے لیے یہ کتاب حوالہ کا درجہ رکھتی ہے، علما و محققین کے لیے علوم دینیہ کا دائرہ معارف ہے، خطبا اور واعظین کے لیے لا تعداد موضوعات کا خزینہ ہے اورذاکرین کے لیے فضائل و معارف کا مجموعہ ہے۔ اردودان طبقہ کی سہولت کے لیے اس کو اردو قالب میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمہ میں آسان اردو محاورہ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ احادیث کی تخریج حتی الامکان مستند کتب سے کی گئی ہے اور حسب ضرورت توضیحی حواشی کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کےتعلیمی مراحل اور علمی مقام کا ایک مربوط خاکہ ان کی اپنی تالیفات کے شواہد کے ساتھ شروع میں پیش کردیا گیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست مضامین
پیش لفظ
رمز شناسائی
مقدمہ مولف 3
باب1۔قرآن کریم اور حاملین قرآن کے فضائل 9
باب2۔تلاوت قرآن مجید کی کیفیت وآداب 27
باب3۔علماء اور قراء کو ریاکاری پر تنبیہ 47
باب4۔حامل قرآن کے لیے ضروری ہدایات 55
باب5۔اعراب سیکھ کر تلاوت کرنے کے فضائل 61
باب6۔تفسیر قرآن مجید اور مفسرین کے فضائل 67
باب7۔حاملین قرآن کی پہچان 69
باب8۔تعظیم قرآن میں حاملین قرآن کی ذمہ داریاں 71
باب9۔مفسرین کے درجات اور تفسیر بالرائے پر وعید 81
باب10۔تفسیر قرآن مجید بذریعہ سنت 93
باب11۔کتاب وسنت کی تعلیم کا طریقہ اور سلف کی خصوصیات 99
باب12۔قرآن کریم کے سات حروف اور مروجہ قراءت 105
باب13۔حفظ وتدوین قرآن عہد نبوی تا عہد عثمانی 125
باب14۔قرآن مجید کی سورتیں،آیات اور احزاب وحروف 149
باب15۔سورت،آیت،کلمہ اور حرف 163
باب16۔قرآن مجید میں غیرعربی الفاظ 169
باب17۔اعجاز قرآنی اور معجزہ 173
باب18۔فضائل قرآن کے بارے میں من گھڑت روایات 189
باب19۔مصحف عثمانی کے مخالفین کا رد 195
راوی ابوصالح کا تعارف 250
سورہ الفاتحہ
باب1۔سورہ فاتحہ کا فضائل اور نام 258
باب2۔سورہ فاتحہ کا شان نزول اور اس کے احکام 273
باب3۔آمین کا بیان 319
باب4۔فاتحہ کی تفسیر اور حمد کرنے والوں کے فضائل 331
سورہ بقرہ
مقام ومدت نزول 371
فضیلت واہمیت 371
مسئلہ رفع الیدین 410
فلاح کی لغوی تحقیق 434
کفر کیاہے؟ 437
اہل سنت کا موقف 461
لاعلمی میں فساد پھیلانے کا حکم 481
شیاطین سے مراد 485
برق کی تحقیق 504
منافقین کی مثال میں صوفیہ کی رائے 515
عبادت کیا ہے؟ 517
علماء تصوف کی تفسیر 525
پاکیزہ بیویوں کے اوصاف 544
ہدایت وگمراہی کا مفہوم 549
قراءت 585
اشاریہ 587
شخصیات 587
اقوام وقبائل 601
مقامات 603
کتب 604
سورتوں کے حوالہ جات 605
مسائل فقہیہ 606

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment