تفسیر مظہری جلد نہم

تفسیر مظہری جلد نہم

 

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

 

صفحات: 490

 

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۂ الفتح
سورج جن چیزوں پر طلوع ہوتا ہے ان میں سے یہ سورت مجھے زیادہ محبوب ہے 11
غزوہ حدیبیہ اوربیعت رضوان کا واقعہ 24
ابو بصیر کا واقعہ 31
غزوہ خیبر کا واقعہ 40
ام المومنین حضرت صفیہؓ کا واقعہ نکاح 45
خیبر کے لوگوں کے ساتھ حضورﷺکا معاملہ 46
زہر آلود بکری کا واقعہ 47
ابوہریرہ اور دوسیوں کےآنے کا واقعہ 49
سورۂ الحجرات
عید کی نماز کے بعد قربانی کرنے کا بیان 62
ثابت بن قیس کا واقعہ ان کے لیے بشارت 66
وصیت 66
بنی تمیم کی آمد اور بنی عنبر کا سریہ 67
اللہ تعالیٰ کا فرمان : وان طائفتان الخ 72
باغیوں کا مسئلہ 75
اللہ کا فرمان : لایسخر قوم من قوم 78
تمسخر اڑانے اورمومن کے لیے ایسی بات کرنے سے نہی جس میں اس کی عزت کی پامالی ہو 79
تعزیر کا مسئلہ 80
برےگمان ، جاسوسی اور غیبت سے نہی 81
سورۂ ق
دو نفخوں کےدرمیان چالیس سال کا عرصہ ہو گا 95
لوگوں کو دوبارہ اٹھانے کے بیان میں 96
اصحاب ایکہ کا ذکر 98
یہ حدیث کہ میں نہیں جانتا کہ تبغ نبی تھا یا غیر نبی 100
فرشتوں میں سے نیکیاں اور برائیاں لکھنے والے 103
یہ حدیث کہ جہنم کہے گی ھل من مزید تواللہ اپنا قدم اس میں رکھے گا 108
رحمٰن کو دیکھنے کا بیان 111
کاملین اور مریدین کا ذکر 112
فراض کےبعد تسبیحات او رتحمیدات کے بارے میں وارد ہونےوالی روایات 114
سورۃ الذاریات
اللہ تعالیٰ کافرمان قلیلا من اللیل ما یھجعون الخ کی وضاحت 120
سحری کےوقت اذکار کےبارے میں وارد ہونے والی روایات 121
حدیث قدسی میں بیمار ہوا او رتو نے میری عیادت نہیں کی 133
سورۂ طور
مشرکین کے بچوں کے بارے میں فصل 142
جنتیوں کے خادموں کاذکر 144
مجلس میں کی گئی غلط باتوں کا کفارہ 149
سورۃ النجم
اللہ کا فرمان : علمہ شدید القوی 155
حضورﷺ کا جبرائیل امین کودو دفعہ دیکھنا 158
واقعہ معراج 162
حالت نیند میں معراج والی حدیث 169
ان سے جنیہ کا نکلنا 170
وساوس اورچھوٹے گناہوں کا بیان 177
انسان کی تخلیق ماں کی رحم میں چالیس روز تک مادہ کا رہنا 178
حدیث قدسی دن کے پہلے حصے میں چاررکعت میرے لیے پڑھو 181
کیامیت کو پس ماندگان کےرونے سےعذاب ہوتا ہے 182
کیا غیر کے عمل کی وجہ سے کسی کو ثواب ملتا ہے 183
مخلوق میں غور و فکر کرو خالق میں غوروفکر نہ کرو 188
حضورﷺ تبسم فرماتے تھے 189
میں نے حضورﷺ کوکھلکھلا کر ہنستے ہوئےنہیں دیکھا 190
سورۃ القمر
چاند پھٹنے والی حدیث 195
یہودی کا نو آیات کےبارے میں سوال 205
تقدیر پر ایمان 207
سورۃ الرحمٰن
بیع سے قبل بیچنےوالے کا کیل کوئی معتبر نہیں 213
یا ذاالجلال والاکرام کا ورد 218
ہم میں سے ہر ایک اپنے رب کو دیکھےگا 220
جہنمیوں کا کھانا اور ان کا مشروب 225
دنیا کی عورتیں جنتی حوروں سےبہتر ہیں 235
سورۃ الواقعہ
سابقون میں ایک جماعت صحابہ اور تابعین کی اور ایک مجددین کی اصحاب یمین میں ایک جماعت پہلوں میں سے اور ایک پچھلوں میں سے 239
حضورﷺ کاارشاد یہ دونوں میری امت میں سے ہوں گے 249
قرآن کو چھونے اور پڑھنے کے مسائل 259
کافر قرآن نہیں پڑھ سکتا 262
مسئلہ : اللہ کا قرب مومن کی فراست سے حاصل کیا جا سکتا ہے 264
سورۃ الحدید
حضورﷺکی دعا جبکہ آپ پہلو کےبل لیٹے ہوئے تھے اللھم رب السموات 268
جہاد کرنے کی فضیلت 271
ابوبکر صدیق﷜ کی فضیلت 272
پل صراط پر مومنوں کا نور 275
جوجھوٹا ہواسے صدیق کہنے کاحکم 283
اعمال کی وجہ سے مومنوں کے درجات میں فرق 285
تین افراد جن کے لیے دو اجر ہیں 292
سابقہ امتوں کے مقابلہ میں تمہاری مدت اتنی ہےجتنا وقت عصر اور مغرب کےدرمیان ہوتا ہے 294
میری امت میں سے ایک جماعت اللہ کے حکم پر عمل پیرا رہے گی 295
سورۃ المجادلہ
جب حضرت خولہ کےخاوند نے ان سے اظہار کیا 297
ظہار کے مسائل 299
یہودیوں کا کہنا السام علیکم 316
جب تم تین افراد ہو تو دوسرگوشی نہ کرو 317
اہل بدر کی تعظیم بجالانا 318
علماء کی فضیلت 319
سرگوشی کے وقت صدقہ 320
سورۃ الحشر
بنونضیر کی زیادتیوں ، ان سےجنگ اور ان کے جلاوطن کرنے کا واقعہ 327
یہودیوں حضورﷺ کی نبوت کا اقرار کرنا 330
بنو نضیر کے اموال کا مسئلہ 337
یہ اموال مہاجرین میں تقسیم ہوئے 341
مہاجرین کی فضیلت 344
مدینہ طیبہ اور انصار کی فضیلت 345
ابوبکرصدیق اور حضرت فاروق اعظم کا خراج کامال تقسیم کرنے کا طریقہ 350
بنو قینقاع کو جلاوطن کرنے کا معاملہ 356
برصیصا راہب کا واقعہ 358
سورۃ الممتحنہ
حاطب بن بلععہ کےخط کا واقعہ 365
کافر قریبی رشتہ دار ہو تب بھی اس سے دشمنی کی جائے 368
مشرکوں سے نکاح اور دوستی وغیرہ کےاحکام 376
فتح مکہ کے روز عورتوں سےبیعت 377
سورۃ الصف
حضور ﷺ کےنام احمد کی وضاحت 383
سورۃ الجمعہ
فارش کے لوگوں کی فضیلت 390
جمعہ نام رکھنے کی وجہ 393
حضورﷺ کی مدینہ آمد 395
آپ کا پہلا جمعہ 395
جمعہ کی اذان کے مسائل 398
اذان کے وقت تجارت کی حرمت 398
حضورﷺ کی نماز جمعہ میں قرات 417
قافلے کا آنا اور لوگوں کا اس کی طرف نکل پڑنا 419
ان بارہ آدمیون کا ذکر جو مسجد میں موجود رہے 420
رزق کےحصول میں اچھا رویہ اپنانا 421
سورۃ المنافقون
غزوہ بنی مصطلق کا واقعہ 423
سورۃ منافقون کانازل ہونا 423
حضور ﷺ کا حضرت جویریہ سےعقد نکاح کرنا 429
سورۃ التغابن
پیدائش سےپہلے تقدیر 437
جو آدمی وارث کو میراث سے محروم کرتا ہے اللہ جنت میں اس کی میراث کو ختم کر دیتا ہے 441
تقدیر پر ایمان 443
سورۃ الطلاق
مسئلہ : حیض کی حالت میں طلاق حرام ہے 448
مسئلہ : عدت حیض کی صورت میں ہو گی نہ کہ طہر کی صورت میں 448
مسئلہ : بیوگی کی عدت میں عورت دن کو گھر سے نکل سکتی ہے رات کونہیں نکل سکتی 449
جسے فاقہ آئے اور وہ اسے لوگوں کے سامنے رکھے 452
لاحول ولاقوۃ کا کثرت سے ذکر 452
توکل 454
آئسہ اور صغیرہ کی عدت کے مسائل 454
حاملہ کی عدت 457
اس میں وارد ہونےوالی احادیث 459
بیوہ کے لیےعدت میں نفقہ نہیں ہو گا 463
پرورش کےاحکام 464
بیوی او رمطلقہ عورت کے غلام کا خرچہ 466
زمین و آسمان کی تعداد 468
سورۃ التحریم
حلال چیز کو حرام کرنا قسم ہے یا نہیں 476
ایک ماہ تک حضورﷺ کا امہات المومنین سےتنہائی میں رہنا 481
اس تنہائی کی وجہ 481
توبہ نصوح 485
توبہ کی قبولیت اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اللہ تعالیٰ پر کوئی چیز واجب نہیں 486
نجات اللہ کے فضل سے ہے بعض اوقات اللہ بڑ ے بڑے گناہ بھی بخشش دیتا ہے 487
کفار کی رشتہ داری مسلمانوں کو کوئی نقصان نہ پہنچائے گا 488
مریم ، آسیہ ، فاطمہ، خدیجہ اور عائشہ کے فضائل 489

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment