تفسیر مظہری جلد ہشتم

تفسیر مظہری جلد ہشتم

 

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

 

صفحات: 566

 

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۂ سبا
تمام زمانے اور ساری کائنات زمانی اللہ کے سامنے حاضر ہے اور اللہ زمانے کے دائرہ سےخارج ہے 11
(فائدہ) بعض اکابرین پر ایسی حالت بعض اوقات آجاتی ہے کہ وہ دائرہ زمان سے نکل جاتے ہیں اور ماضی اور مستقبل کواپنے سامنے دیکھتے ہیں 12
لوہا حضرت داؤد کے ہاتھوں میں موم اور گوندھے ہوئےآٹے کی   طرح ہوتا ہے 18
جنات کے ہاتھوں بیت المقدس کی تعمیر کی کیفیت 20
مسئلہ : کیا سونے اور چاندی سے مساجد کو مزین کرنا جائز ہے ؟ 21
حدیث:ہر مصور جہنم میں جائے گا جو صورت اس نے بنائی ہو گی اللہ اس میں جان ڈال دے گا اور وہی صورت جہنم میں اس کو عذاب دے گی 23
حضرت سلیمان نے دعا فرمائی کہ اے اللہ میری موت کو جنوں سے پوشیدہ رکھناتاکہ لوگ جان جائیں کہ جنات غیب نہیں جانتے 24
حدیث: حضرت فروہ بن سلیک نےخدمت گرامی میں حاضر ہو کر کیا عرض کیا 26
سیل ارم کے واقعہ کی تفصیل 27
اللہ تعالیٰ کا علم قدیم ہے لیکن معلوم کے ساتھ اس کا تعلق حادث ہے 32
حدیث: جب اللہ تعالیٰ آسمان میں کسی امر کا حکم دیتا ہے تو فرشتے اپنے پر پھڑ پھڑاتے ہیں 35
حضرت عیسیٰ﷤ اور حضورﷺ کےدرمیان کتنی مدت تھی ؟ 36
حدیث:مجھے پانچ ایسی چیزیں عطا کی گئی ہیں کہ مجھ سےپہلے کسی کو نہیں دی گئیں 39
حدیث:حضورﷺ نےفرمایا اے معاذ کیا تمہیں معلوم ہےکہ بندوں پر اللہ حق کیا ہے ؟ 49
سورۂ فاطر
حدیث:رسو ل اللہ ﷺ ہر نماز کے بعد لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد الخ فرماتے 54
حدیث: دونوں مرتبہ صور پھونکنے کی درمیانی مدت ؟ 59
حدیث: حدیث ابن مسعود نے فرمایا جوشخص یہ پانچ کلمات کہے الخ 60
حدیث: کچھ مسلمان پہاڑوں جیسےگناہ لے کر آئیں گے الخ 65
حدیث:حضرت ابن مسعودؓ نے فرمایا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ ان کو پورا پورا اجر دے گا الخ 70
حدیث:ہم میں جو پیش رو ہےوہ پیش رو ہو گا اور درمیانی لوگ نجات یافتہ ہو ں گے ۔الخ 73
حدیث: مومن کا زیور اس جگہ تک پہنچے گا جہاں تک وضو کا پانی پہنچے گا 75
سورۂ یس
مساجد کوجانے میں کثرت اقدام کی فضیلت 90
سورج کےاستقرار اور عرش کے نیچے سجدہ کرنے کا بیان 102
کواکب اور افلاک کی حرکات کی تحقیق 104
ویل : جہنم کی ایک وادی ہے 109
جنت میں اہل جنت کی شغل 111
اہل جنت کو اللہ تعالیٰ کی طرف سلام 112
اعضاء کی گواہی کے بارے میں احادیث طیبہ 115
رسول کریم ﷺ بطور تمثیل شعر پڑھتے تھے ؟ 117
مسئلہ : مردار کی ہڈی پاک ہے 121
سورۂ صافات
حدیث: تم صفیں اس طرح کیوں نہیں بناتے جس طرح ملائکہ رب کے حضور بناتے ہیں 127
تمام ستارے آسمان دنیا میں ہیں 129
حدیث : شہاب اور رجم شیاطین کی حقیقت 131
قیامت کے دن بندوں سےسوال 137
زقوم کےبارے میں احادیث 145
علم نجوم کی تعلیم اورتعلیم کے بارے میں احادیث 150
انبیاء کےخواب وحی ہوتے ہیں 160
مسئلہ : ابنیاء کرام کی لغزشوں کا ذکر کرنا جائز نہیں 178
مسئلہ : ابنیاء کرام پر اعتراض کرنا کفر ہے 178
آسمانوں میں ملائکہ کی کثرت ہے اور ان میں سے ہر ایک کے لیے متعین مقام ہے جس سےوہ تجاوز نہیں کرتا 184
سورۂ ص
صلوٰۃ الضحیٰ ( حدیث) 197
مسئلہ : رکوع میں سجدہ تلات کی ادائیگی 205
مسئلہ : سورۂ ص کے سجدہ میں اختلاف 206
سجدہ تلاوت کرتے ہوئے دعا کا پڑھنا ( حدیث) 208
گھوڑوں کی پیشانی سے خیر وابستہ ہوتی ہے ( حدیث) 214
اللہ تعالیٰ سے شکایت ،دعا اور زاری ، صبر کے منافی نہیں 224
مقام صبر سے مقام رضا کی طرف ترقی 224
حدیث: میں تم کودوزخ میں گرنے سے روکتا ہوں 229
حدیث: میں نے 30 سےزیادہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ جلدی کر رہے تھے کہ سب سے پہلے ربنا لک الحمد حمدا لکھ لیں 233
سورۂ زمر
صبر اختیار کرنے پر اجر و ثواب کا بیان 249
جنت کے محلات کا بیان 255
شرح صدر کا بیان 256
قرآن کریم عربی زبان میں کلام لفظی ہے نہ یہ خالق ہے نہ مخلوق 264
سونے کے وقت کی دعا کا بیان 275
دعا کا آغاز اللھم رب جبریل الخ سے کرنے کا بیان 278
اس کا بیان کہ شرک کے بغیر سب کچھ قدریہ کےمذہب کےخلاف ہے 283
مذہب جبریہ کے بطلان کا بیان 289
حدیث: نبی کریم ﷺ ہر رات نبی اسرائیل او رسورۂ زمر کی تلاوت فرماتے تھے 305
سورۂ المومن
حاملین عرش اور مؤمنین کے لیے ان کی دعا کا بیان 312
ایمان میں مشارکت نصیحت اور شفقت کو ثابت کرتی ہے 314
آسمانوں کے شق ہونےکا بیان 319
یوم التناد کا بیان 329
دعا قبول ہونے کی شرائط کا بیان 351
سنن دعا کا بیان 351
انبیاء رسول کی تعداد کا بیان 361
سورۂ فصلت
حدیث: اعضاء کی شہادت کا بیان 378
حدیث: ہر دو اذانوں کےدرمیان نماز ہے 386
اذان کی فضیلت کا بیان 386
اذان کا جواب دینے کا بیان 387
مقام سجود کی تحقیق 390
سورۂ شوریٰ
حدیث: رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے آپ کے پاس دو کتابیں تھیں 407
جماعت کے ساتھ رہنے اور افتراق سے نہی کے احکام کا بیان 411
حدیث: انما الاعمال بالنیات 417
نبی کریمﷺاور آپ کی آل پاک کی محبت واجب ہونے کا بیان 420
توبہ اور گناہوں سے معافی مانگنے کا بیان 420
حدیث: افضل دعا الحمد للہ ہے 427
حدیث: جس سے مشورہ لیا جائے وہ اس میں امین ہوتا ہے 433
مستعبین کا بیان 435
سورۃزخرف
جانور پر سوار ہوتے وقت کیا پڑھنا چاہیے 449
دنیا اللہ کے ہاں حقیر اور ناپسندیدہ ہے 457
جو آدمی حلال روزی کماتا ہے 459
خلافت ک معاملہ قریش میں ہے 463
جھگڑا کرنے سے ہی لوگ ہدایت پانے کے بعد گمراہ ہوئے 468
یہودی اکہتر فرقوں میں بٹے 471
دو مومن دوست او ردو کافر دوست 472
جنت کے گھوڑے اور اس کا پھل 473
سورۂ الدخان
نصف شعبان کی فضیلت کا بیان 479
قیامت کی نشانیاں دھواں اور حضرت عیسیٰ کا آسمان سےاترنا 481
زقوم جہنمیوں کا کھانا ہے 489
حوریں اور جنت کے پھل 491
سورۃ دخان کی فضیلت 492
سورۃ الجاثیہ
زمانے کو گای نہ دو 502
گویا میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم جہنم سےدور دوزانون بیٹھے ہوئے ہو 504
اللہ تعالیٰ فرمائے گا بزرگی میری چادر ہے 507
سورۃ الاحقاف
عبد اللہ بن سلام کے اسلام لانے کا واقعہ 515
اپنی ماں سےصلہ رحمی کرو 521
حضورﷺ اور صحابہ کی زندگی 526
حضورﷺ کا اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرنا 531
سورۃ محمد(ﷺ)
قیدیوں کے بارے میں احسان کرنے اور فدیہ لینے کے بارے میں علماء کا اختلاف 540
شہداء کےمراتب اوران کی فضیلت 541
قیامت کے روز کن کا قرض ادا کیا جائےگا 542
جنت کی نہریں اور اس کے پھل 546
قیامت کی نشانیاں 549
واردات قلبی پردن میں سو دفعہ استغفار 550
یزید پرلعنت کے بارے میں امام احمد بن حنبل کا قول 553
نفل نماز اور روزے کوشر وع کرنے اس کو توڑنے او راس پر قضا کا حکم 557
اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت اور بخل کی مذمت 564
دین اگر ثریا میں ہوا تب بھی فارس کےلوگ اسے حاصل کر لیں گے 565

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment