تفسیر مظہری جلد ہفتم

تفسیر مظہری جلد ہفتم

 

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

 

صفحات: 549

 

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۂ فرقان
کافر کے منہ کےبل اٹھائے جانے کا بیان 32
پانی کےمسائل،کون سی چیزوں سے پانی ناپاک ہوتا ہے اور کون سی چیزوں سے نہیں ؟ اور مستعمل پانی کا بیان 41
قیام لیل کی فضیلت کا بیان 61
خوف و رجاء کا باین 62
غی اور آثام کا بیان 64
گناہوں کو نیکیوں سے تبدیل کرنےکا بیان 65
جھوٹی شہادت پر تعزیر کا تذکرہ 70
سورۂ شعراء
کسی عبادت کےعوض اجرت لینا جائز نہیں 111
ضرورت سے زائد عمارت پر مال خرچ کرناجائز نہیں 111
مسئلہ : طویل آرزو ( طول الاول) مکروہ ہے او رمختصر مستحب ہے 113
نبی کریم ﷺ کے آباء اوامہات تمام کےتمام مومن تھے 134
خفیہ طور پر ملائکہ سےشیاطین کےکلام سننے کا بیان 136
شعر کی اباحت اور اس کی مدح کا بیان 139
شعر کلام ہے ، اچھا ہو توحسین ہے اور برا ہو تو قبیح ہے 141
سورۂ نمل
حدیث بالمعنی جائز ہے ۔ نیز لفظ نکاح اور تزویج کےبغیر ان الفاظ سے نکاح جائز ہے جو ان کے ہم معنی ہوں 147
علماء کی فضیلت کا بیان 153
اللہ کا ذکر چھوڑ کر کسی اور میں مشغول ہونا باعث ہلاکت ہے 158
رسول اللہ ﷺ کےتبسم فرمانے کا بیان 159
پیغام نکاح کےارادہ سے اجنبی عورت کی طرف دیکھنا جائز ہے 179
حدیث: میں خلق میں تمام لوگوں سےاول ہوں اور بعثت میں سب سے آخر ہوں 187
دابۃ الارض کا بیان 197
فصل قیامت کی علامات کے بیان میں 200
نفخہ فزغ ، صعق اور بعث کا بیان 203
اس کا بیان کہ قیامت شریر لوگوں پر قائم ہو گی 206
سورۂ قصص
مسئلہ : عمل عبادت پر اجرت لینا کیسا ہے ؟ 233
مسئلہ : ریوڑ چرانے کےعوض نکاح کرنا کیسا ہے ؟ 237
حدیث: الکبریاء ردائی کا بیان 246
حدیث طیبہ تین قسم کے افراد کے لیے دو اجر ہوں گے 255
ابوطالب کی وفات کا بیان 257
اس کا بیان جو مکبر کے باعث اپنا کپڑا زمین پر گھسیٹ کر چلے 267
سورۂ عنکبوت
فضیلت ذکر کا بیان 281
ان الصلوۃ تنھی عن الفحشاء کا بیان 305
توکل کا بیان 317
سورۂ روم
جنت میں سماع کا بیان 323
تسبیح و تحمید کےثواب کابیان 325
حدیث طیبہ کہ ہربچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے 342
حدیث : میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی 344
حدیث: اصبح من عبادی مومن وکافر الحدیث 345
اس کا بیان کہ جنت میں داخلہ محض اللہ کے فضل کے ساتھ ہوگا نہ کہ اعمال کے ساتھ 352
حدیث: اللہ اہل جنت سے فرمائے گا کیاتم راضی ہو ؟ 360
سورۂلقمان
مسئلہ : فقہء کےنزدیک گانا بجانا حرام ہے 366
صوفیا کا قول کہ غنا باعث حرج نہیں 366
غنا کی حرمت و اباحت کا بیان 367
مسئلہ : کافر فقیر والدین کا نفقہ اولاد پر واجب ہوتا ہے 376
درمیانی اور تیز چال چلنے کا بیان 379
حدیث: ایمان کےدونصف ہیں ایک نصف شکر ہےاور ایک نصف صبر ہے 386
حدیث: پانچ چیزوں کا علم اللہ کےسوا کوئی نہیں رکھتا 389
سورۂ سجدہ
حدیث: ملک الموت کسی کی موت کے معینہ وقت سے آگاہ نہیں ہوتا جب تک اسے حکم نہ دیا جائے 397
انسانوں کے سوا دوسروں کی موت کیسے ہوتی ہے ؟ 398
قضاء و قدر کا بیان 399
اس کا بیان کہ تتجافی جنوبھم عن المضاجع سےمراد کون لوگ ہیں تہجد گزاریا دوسرے لوگ ؟ 402
موسیٰ ﷤ کی ملاقات کا بیان 407
سورۂ احزاب
غیر باپ کی طرف نسبت کرنے سےنہی کا بیان 417
متنبیٰ اور اپنے غلام کو ھذا ابنی کہنے کا بیان 418
حدیث:میں خلقت میں سب لوگوں سے اول ہوں اور بعثت میں سب سے آخر 422
غزوہ خندق کاتفصیلی ذکر 423
غزوہ خندق کےدوران رسول اللہ ﷺ کی قضا نمازوں کاتذکرہ 435
حضورﷺ نےمدینہ طیبہ کو یثرب پکارنے سےمنع فرمایا 442
غزوہ نبی قریظہ کا تفصیلی ذکر 451
مسئلہ : اجتہاد میں خطا ہونے کے سبب مجتہد پر گنا ہ نہیں 453
یہود کی جانب سےحضرت محمدﷺ کےنبی ہونے کااعتراف 455
مسئلہ : مال غنیمت کامستحق وہ ہے جو جنگ میں حاضر ہوااگرچہ مال محفوظ کرنے سے قبل فوت ہو گیا 464
مسئلہ: دو صغیر یا ایک صغیر اور کبیر غلام کے مابین تفریق جائز نہیں جبکہ ان کے درمیان قرابت قریبہ موجود ہو 466
مسئلہ : اگر دونوں غلام بالغ ہوں تو ان کےدرمیان تفریق جائز ہے 467
مسئلہ : اگر ایک صغیر کے ساتھ رشتہ دارون کی جماعت ہو تو حکم ؟ 468
تفویض طلاق کے مسائل اور بیوی کے لیےمرد کے قول اختاری کا بیان 471
ازواج مطہرات ، حضرت فاطمہؓ ، حضرت مریم اور حضرت آسیہ کافضائل کا بیان 478
حدیث:رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو اپنے خاوندوں کی اجازت کے بغیر کلام کرنے سے منع فرمایا ہے 480
اہل بیت کا بیان 481
مسئلہ : مطلق امر وجوب کےلئے ہوتا ہے 489
حیاء کا بیان 491
رسول اللہ ﷺ کے اسماء حسنیٰ اور آپ کے خاتم الانبیاء ہونے کا بیان 496
حدیث:اجنبیہ عورت کی طلاق کو نکاح پر معلق کرنے کا بیان اور اس مسئلہ میں علماء کا اختلاف اوردلائل 503
مسئلہ :مس کرنےسےقبل طلاق ہونے کی صورت میں عدت نہیں ہوتی 507
مسئلہ : کیا لفظ ہبہ ، بیع یاان جیسے دیگر الفاظ کے ساتھ نکاح جائز ہوتا ہے ؟ 510
مسئلہ : جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو اس کی طرف دیکھنا جائز ہے 518
حدیث:جو کوئی میری قبر کے پاس مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے میں وہ سنتا ہوں اور جو دور سے پڑھتا ہے وہ مجھ تک پہنچایا جاتا ہے 525
درود پاک کی فضیلت اور اس کی کیفیت کا بیان 529
تصاویر کا بیان 532
مسئلہ : جس نے رسول اللہ ﷺ کے لیےغلیط زبان استعمال کی اس کاحکم 534
مسئلہ : صحابہ کرام کی گستاخی حضور ﷺ کےلیے باعث اذیت ہے 535
عورتوں کے لیے کام کی غرض سے باہر نکلنے کی اجازت کایان 536
ان چیزوں کابیان جن کےساتھ موسیٰ ﷤ اور حضورﷺ کو اذیت دی گئی 540
زمین آسمان اور پہاڑوں پر امانت پیش کرنے ان کے اس کا انکار کرنے اور انسان کے اس امانت کو اٹھانے کا بیان اس کے بارے علماء وصوفیاء کے اقوال 542
حدیث:بنی آدم کےجسم پر گوشت کا ایک ٹکڑا ہے جب اس کی اصلاح ہو جائے توسارے بدن کی اصلاح ہوجاتی ہے اور جب وہ فاسد ہو جائے تو سارا بدن ہی فاسد ہو جاتا ہے 548

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment