تفسیر مظہری جلد ششم

تفسیر مظہری جلد ششم

 

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

صفحات: 661

 

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۂ کہف
اصحاب رقیم کا قصہ 14
اصحاب کہف کا قصہ 15
معاویہ کا اصحاب کہف کےغار پر جانا 29
صوفی تمام میں موجود ہوتے ہوئے بھی ان سےالگ ہوتا ہے 31
مسئلہ :اولیاء کے مزارات کے قریب مساجد بنانا جائز ہے 32
مسئلہ : قبور کوپختہ کرنے کی ممانعت اور قبور پر بیٹھنےاور ان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کی ممانعت 32
انشاء اللہ کے بغیر یہ کہنا کہ کل یہ کام کروں گا مناسب نہیں 34
اگر شروع میں ان شاء اللہ کہنا یاد نہ رہا تو بعد میں ان شاءاللہ کہہ لینا چاہئے 35
جہنم کے پرجوں کا ذکر 40
حدیث : سبز رنگ حضورﷺ کا محبوب رنگ تھا 42
حدیث :باقیات صالحات سے کیا مراد ہے ؟ 49
حدیث: حقیر گناہوں کو حقیر نہ سمجھنا چاہیے 52
حدیث : تمام اعمال نامے عرش کے نیچے ہوں گے 53
حدیث : ابلیس کی اولاد اور وضو اور نماز میں بہکانے والے شیاطین کے نام 55
حضرت موسیٰ کا حضرت خضر کی تلاش میں نکلنا ( قصہ) 61
مسئلہ: مفضول کو کبھی فاضل پر جزئی فضیلت ہوتی ہے 66
حدیث : حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے جہاں پائے حاصل کرے 66
مسئلہ : اگر کسی ولی سےامر غیر شرعی سرزد ہو تو اس کا رد کیا جائے گا مگر ولی کا انکار نہ کیا جائے گا 67
مسئلہ : اشیاء کےوجود سایہ اور ظل ہیں ان اعیان ثابتہ کا جو اللہ تعالیٰ کے مرتبہ علم میں ہیں 76
حضرت خضر کی حیات اور موت میں بحث 81
یاجوج ماجوج کا بیان 87
یاجوج ماجوج کی اقسام 88
حدیث: یاجوج ماجوج کا خروج 91
حدیث : دجال کا خروج 92
حدیث :جنت فردوس کا بیان 97
حدیث : شرک اصغر یعنی ریا کا بیان 101
فصل : سورۃ کہف کے فضائل 103
سورۂ مریم
انبیاء کرام میراث میں مال نہیں چھوڑتے ( حدیث) 107
صدیق کے مقام و مرتبہ کا بیان 127
حدیث : قرآن پڑھتے ہوئے رویا کرو اور اگر رونا نہ آئے تو رونےوالوں کی طرح بن جاؤ 137
حدیث :سب لوگ دوزخ میں آئیں گےپھر اللہ متقین کونجات عطا فرمائے گا 148
دوزخ میں وارد ہونےکی تشریح 148
حدیث : میں جس کا مولیٰ ہوں ، علی اس کا مولیٰ ہے 161
حدیث : علی کا ذکر اور ان کی محبت عبادت ہے 161
سورۂ طہ
زمین مچھلی کی پشت پر ہے ( تفصیل) 166
نماز کی فضیلت او راہمیت 170
انا عند ظن عبدی بی کی تشریح 171
وحی اور نبوت تشریعی انبیاء کے ساتھ خاص ہے اور اس نبوت کا خاتمہ النبیین پر ہو گیا 178
کمالات نبوت اولیاء کو حاصل ہو سکتے ہیں 181
اصالت طینت اور اصالۃ کبریٰ کا ذکر حضرت مجدد نےکس کا دعویٰ کیا تھا 193
’’نبوت سےولایت افضل ہے ‘‘ غلط ہے 207
عروج و نزول کی تحقیق 207
قدر ضرورت سےزائد عمارت کا بوجھ انسان پر ہو گا 215
حضرت آدم کا قصہ 222
حدیث : حضرت آدم اور حضرت موسیٰ کا مباحثہ 224
کافر کی تنگ زندگی کا بیان 227
مسئلہ : نماز میں سورۂفاتحہ کی قرات 231
مسئلہ : سورۂ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں 231
اللہ کو ماننا ہر عقل مند پر واجب ہےاور انکار مستحق عذاب بناتا ہے 235
سورۂ انبیاء
ذکر الہٰی میں مستغرق بندہ کافعل اللہ کا فعل ہوتا ہے 246
میزان سےکیا مراد ہے؟ 260
حضرت ابراہیم نے سوائے تین مقامات کے کبھی ظاہراً بھی جھوٹ نہیں بولا ( حدیث) 267
حضرت ابراہیم کے آگ میں ڈالنے کاواقعہ 269
شام کی فضیلت اور برکات 273
حضرت داؤد اور سلیمان کا ایک کھیت کے بارے میں فیصلہ 277
مجتہد کے لیے دوہرا اجر ہے 280
حضرت سلیمان کا قصہ 282
حضرت ایوب کا قصہ 284
حضرت ایوب کتنی مدت دکھ میں رہے کب دعا کی اور کیوں کی 290
ذوالکفل پیغبر تھے یا نہیں .. علماء کااختلاف 296
حضرت یونس کا قصہ 297
یاجوج ماجوج کا ذکر 304
تخلیق انسانی کی بحث 310
کیا گناہ گار مومن جنت میں داخل نہ ہوں گے 311
فرقہ باطنیہ اورشیعہ کے قول تقیہ کی تردید 313
سورۃ الحج
زلزلہ قیامت کا بیان 315
بعث النار کا بیان 317
غزوہ بدر کےدن حضرت علی اورحضرت حمزہ﷜ کی مبارزت کا بیان 331
آگ کے لباس کا بیان 333
اہل جنت کے زیورات اور لباس کا بیان 336
حرم پاک میں ظلم و الحاد کا حکم ؟ 344
حدیث: اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے لہٰذا تم حج کرو ۔ الحدیث 348
مسئلہ : پیدل حج کر حج کرنا افضل ہے 348
حدیث: جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے حج کیا اسے چاہیے کہ وہ رفث نہ کرے 349
مسئلہ : کیا نفلی یانذر مانی ہوئی قربانی کا جانور یوم نحر اور ایام تشریق میں ذبح کرنا شرط ہے ؟ 350
حج او رعمرہ کےدوران حلق کرانے مسائل کا بیان 355
نذر کی اقسام اور ان سے متعلق احادیث کا بیان 358
طواف کی اقسام ، شرائط او راس کے ارکان سے متعلق مسائل کا بیان 389
حدیث:جھوتی شہادت اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے کےمساوی ہے 404
مسئلہ : کیا قربانی کے جانور پر سوار ہونا یا اس کا دودھ دوہنا وغیرہ جائز ہے ؟ 405
مسئلہ : ذبح کرتے وقت اللہ کا ذکر شرط ہے 408
مسئلہ : گائے اور انٹ میں سے بدنہ کا بیان 409
مسئلہ مرتدہ عورت کو قتل کرنا جائز نہیں 414
مسئلہ اگرامام وقت نےکسی مصلحت کےتحت حربیہ یا مرتدہ کو قتل کرنے کاحکم دیا تو اس میں کوئی حرج نہیں 416
حدیث: فقراء اغنیاء سےپانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے 423
حدیث: اسلام پہلے گناہوں کو مٹا دیتا ہے 425
انبیاء ور سل ﷩کی تعداد کا بیان 427
اس کا بیان کہ جنت میں داخلہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہو گا نہ کہ اعمال کے ساتھ اوراعمال کے سبب اہل جنت کے درجات متفرق ہوں گے 432
حدیث:ابن آدم کے لیے تین دوا وین نکالے جائیں گے 444
مسئلہ :جہاد اکبر کی تحقیق او راس سے متعلقہ بیان 446
ریا اور سمعہ کا بیان 447
مسئلہ : تکالیف کی کلفت کو دور کرنا اجتباء کے لوازم میں سے ہے 449
کتاب وست کو مضبوطی سے تھامنے اور بدعت سے اجتناب کرنے کا بیان 451
سورۃ المومنون
اس کا بیان کہ جنت نےکہا ۔ قدافلح المومنون 454
نماز میں خشوع اختیار کرنے ، اپنی نگاہ محل سجود پر رکھنے اور ادھر ادھر توجہ نہ کرنے کا بیان 455
متعۃ النساء کا بیان 458
حدیث: جس نے اپنےوارث کو میراث سے محروم کیا اللہ تعالیٰ جنت سے اس کی میراث کو ختم کر دے گا 460
حدیث: تم میں سےہر ایک خلقت کےوقت چالیس دن تک ماں کے پیٹ میں نطفہ کی صورت میں رہتا ہے 463
حدیث: اللہ نے پانچ دریا جنت سےنازل فرمائے یعنی سیحون اور جیحون ۔ 468
حدیث: میرے نسب و صہر کے سوا تمام نسب و صہر کٹ جائیں گے 508
میزان کی تحقیق اور کیفیت وزن کا بیان 509
سورۂ نور
مسئلہ : حدشرعی ایسے کوڑے سے لگائی جائے جو درمیانے سائز کا اور بغیر گھنڈی کے ہو 522
احصان کی شرائط کا بیان 531
قید کرنا جلا وطن کرنے کی ایک صورت ہے 537
زنا کسے کہتے ہیں ؟ 533
ملکیت کے شبہ میں کیا زنا کا حکم لگایا جائے گا ! 535
زنا شہادت یا اقرار سےثابت ہوتا ہے 538
مریض اور عورت کوحد کیسے لگائی جائے گی 540
کیا آقا اپنےغلام پر حد لگا سکتا ہے ؟ 542
حد قذف کے مسائل 547
لعان کے مسائل 553
واقعہ افک 570
مسئلہ : مومنین کے متعلق حسن ظن رکھنا چاہیے 573
دین کی چوٹی اور ستون کیا ہے ؟ ان تمام امور کا مدار زبان کوروکنے پر ہے 575
حدیث:برابر کا بدلہ لینے والے کو صلہ رحم کرنےوالا نہیں کہا جا سکتا 579
حدیث: قیامت کےدن جسم کے اعضاء شہادت دیں گے 581
حضرت عائشہ ؓ کے فضائل احادیث روشنی میں 583
کسی کے گھر اجازت لے کر جانے اور سلام کرنے کا حکم 584
نظر نیچی رکھنے اور ستر عورت کا بیان 589
کیاعورت اجنبی مرد کو دیکھ سکتی ہے؟ 591
آزاد عورت کی شرمگاہ کا بیان 592
شہوت سےامن کی صورت میں اجنبی مرد،عورت کےکن اعضاء کو دیکھ سکتا ہے 593
لونڈی کی شرمگاہ کا بیان 594
عورت کی آواز شرمگاہ ہے 599
مسئلہ :بعض حالات میں نکاح فرض یا واجب ہوتا ہے جبکہ بعض حالات میں حرام مکروہ ہوتا ہے اوراکثر حالات میں مستحب اور سنت ہے 600
مسئلہ :اچھی نیت سےنکاح کرنا عبادت ہے 604
حدیث:نکاح سے رزق تلاش کرو 606
آیت نور کی تفسیر 616
زیت سے کیا مراد ہے 619
آیت نور کی صوفیاء تاویل 623
حدیث:نماز مومن کی معراج ہے 631
ہدایت امر وہبی ہے 635
خلافت راشدہ پر استدلال 644
حدیث:خلافت 30سال ہے 644
کھانا کھلانے ، سلام کرنے ، مریض کی عیادت اورنماز جنازہ پڑھنے کابیان 651
مسئلہ : مطلق امر ، وجوب کے لیےہے 660

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment