تفسیر مظہری جلد چہارم
مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی
صفحات: 387
قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
ابتدائے سورت کا شان نزول ، شرکاء بدر اور مال غنیمت میں ان کے مابین اختلاف کا بیان | 9 | |
اس کا بیان کہ غزوہ بدر کے دن مال غنیمت صرف رسول اللہ ﷺ کےلیے تھا پھر آیت خمس نے اس حکم کو منسوخ کیا ۔ | 11 | |
حدیث: کیا تم اپنے ضعفاء کی مدد نہیں کرو گے ؟ | 12 | |
مسئلہ :۔انا مومن حقا اوان شاء اللہ کہنا کیاس ہے ؟ | 13 | |
حدیث طیبہ :جنت میں سو درجے ہیں | 14 | |
غزوہ بدر کا بیان | 15 | |
حضورﷺکے سبب خروج کا بیان | 16 | |
قریش مکہ خروج ،بنی کنانہ سے ان کےخوفزدہ ہونے اور ابلیس کاسراقہ بن مالک کی صورت میں ظاہر ہونے کا بیان | 18 | |
ضمضم بن عمرو کے خواب کا بیان | 19 | |
چہیم بن صلت کے خواب کا بیان | 20 | |
رسول اللہ ﷺکے مدینہ طیبہ سےخروج کا بیان | 20 | |
مدینہ طیبہ کے لیے آپ ﷺکی دعا کا تذکرہ | 20 | |
رسول اللہ ﷺ نے بسیس بن عمرو اور عدی بن ابی الرغباء کو ابوسفیان کےبارے میں معلومات لینے کے لیے بھیجا | 21 | |
لشکر قریش کے چلنے کی خبر موصول ہونے ، رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام کےساتھ مشاورت کرنے اور پھر انہیں یہ بشارت دینے کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کےساتھ ایک گروہ پر غلبے کا وعدہ فرما رکھا ہے | 21 | |
گویا کہ میں قوم کے گرنے کی جگہ کودیکھ رہا ہوں | 22 | |
رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکر صدیق حالات کے جائزہ لینے کے لیےسوار ہیں | 24 | |
قریش کے دو غلاموں کوپکڑ کر لے آئے اور آپ نے ان سے حالات معلوم کئے ۔ | 25 | |
بسیس اورعدی کے ابوسفیان کی خبر لے کر واپسی آنے کابیان | 25 | |
ابوسفیان کے قریش کی طرف مکہ واپس لوٹنے کا پیغام بھیجنے ، ابو جہل کا اس انکار کرنے اور پھر اخنس کے کہنے پر بنی زہرہ کے مکہ کی طرف واپس لوٹ جانے کا بیان | 26 | |
رسول اللہ ﷺنے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا یہ فلاں کے گرنے کی جگہ ہے یہ فلاں کے قتل ہونے کی جگہ ہے اور پھر کوئی کافر بھی قتل ہو کر آپﷺ کے اشارہ کے مقام سے آگے پیچھے نہیں گرا | 28 | |
دونوں لشکروں کےایک دوسرے کے بالمقابل آنے کا بیان | 28 | |
جنگ کا آغاز | 30 | |
رسول اللہ ﷺ میدان جنگ سے عریش میں تشریف فرما ہو ئے اور رب کریم کی بارگاہ میں مناجات کرنے لگے | 32 | |
رسول اللہ ﷺ نے نزول ملائکہ کی بشارت دی | 33 | |
بعض ملائکہ بعض لوگوں پر ظاہر ہوئے | 35 | |
حالت جنگ میں اونگھ آ جانا باعث راحت و سکون ہے اور حالت نماز میں یہ شیطان کی جانب سے ہوتی ہے | 39 | |
ملائکہ کےجنگ میں قتال کرنے کا بیان | 40 | |
ابو لہب کی موت کا تذکرہ | 42 | |
اس کا بیان کہ بندہ مومن کے لیے دنیا میں مصیبت اس کے لیے کفار ہ ہوتی ہے | 43 | |
مسئلہ : میدان جنگ سے بھاگنا گناہ کبیرہ ہے مگر جبکہ مومنین کی تعداد کفار کی نسبت بہت قلیل ہو | 44 | |
رسول اللہ ﷺ کے کفار کی طرف کنکریاں پھینکنے کا بیان | 46 | |
ابو جہل کے جنگ کا آغاز کرنے اور اس کے قتل ہونے کا بیان | 51 | |
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ترک کرنے کا بیان | 58 | |
حدیث طیبہ : اپنے آپ سے فتویٰ طلب کرو | 67 | |
اس کا بیان کہ نجات کا انحصار اللہ تعالیٰ کے فضل پر ہے نہ کہ اعمال پر | 68 | |
بدر کے قیدیوں میں سے جنہوں نے اسلام قبول کر لیا | 80 | |
حدیث طیبہ :۔ اسلام ہجرت او رحج سابقہ گناہوں کو مٹا دیتے ہیں | 80 | |
حدیث طیبہ :۔سطح زمین پر کوئی کچا یا پکا گھر نہیں ہو گا مگر اللہ تعالیٰ میں کلمہ اسلام داخل فرمائے گا | 81 | |
حدیث طیبہ :۔مجھے لوگوں کے ساتھ قتال کاحکم دیا گیا ہے یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کہہ دیں | 81 | |
مال غنیمت کے مسائل کا بیان | 82 | |
مسئلہ : ۔ مال غنیمت کی مقدار قلیل ہو یا کثیر اس سے خمس نکالنا واجب ہے اور مال غنیمت میں خیانت ممنوع ہے | 83 | |
خمس کے مصرف کا بیان | 83 | |
مسئلہ :۔ کیا خمس ایک صنف یا ایک شخص پر خرچ کرنا جائز ہے ؟ | 85 | |
مسئلہ :۔ رسول اللہ ﷺ کے وصال کے بعدآپ کےحصہ کاحکم ؟ | 88 | |
مسئلہ :۔ آپﷺ کے وصال کے بعد ذوی القربیٰ کے حصہ کا حکم ؟ | 89 | |
فصل: خمس نکالنے کےبعد بقیہ چار حصوں کا بیان | 94 | |
مسئلہ : مقتول سے چھینے ہوئے مال کاحکم ؟ | 94 | |
مسئلہ :۔ حالت جنگ میں امام کہ یہ کہہ کر تشجیع دلانے کا حکم کہ جو کسی کے ہاتھ آئے گا وہ اسی کا ہو گا | 99 | |
مسئلہ :۔ کیاامام کے لیے جائز ہے کہ وہ بعض لشکریوں کوان کی کارکردگی کی بناء پر کسی پیشگی شرط کے بغیر ان کے حصہ میں زائد مال دے ؟ | 101 | |
مسئلہ :۔ گھڑ سوار کےحصہ میں اختلاف ہے کہ اس کے لیے دو حصے ہوں گے یا تین ؟ | 103 | |
مسئلہ :۔ مال غنیمت دار الاسلام منتقل کرنے سے پہلے جب فتح کے بعد کمک دار الحرب پہنچ جائے تو کیا انہیں مال غنیمت سے حصہ دیا جائے گا ؟ | 108 | |
مسئلہ :۔ کیا لشکر کے تاجروں اور جانوروں کو ہانکنے والوں کے لیے حصہ نکالا جائے گا؟ | 109 | |
مسئلہ :۔ اس زمین کاحکم جو بزور شمشیر فتح کی جائے؟ | 110 | |
ان معجزات کا باین جو غزوہ بدر کے دن ظاہر ہوئے | 114 | |
جہان میں نیت کی تصحیح اور خطبہ جہاد کا بیان | 121 | |
جب شیطان نے ملائکہ کو دیکھا تو وہ کافر ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا | 123 | |
بنی قریظہ کےقتل کا بیان | 131 | |
بنی قینقاع کو جلا وطن کرنے کا بیان | 132 | |
تیر اندازی کی فضیلت کا بیان | 133 | |
گھوڑے تیار رکھنے کا بیان | 134 | |
اللہ تعالیٰ کے راستے میں مجاہدین پر خرچ کرنے کی فضیلت کابیان | 136 | |
حضرت عمر فاروق کے اسلام لانے اور اس آیت کےنزول کا بیان ’’حسبک اللہ ومن اتبعک من المومنین | 139 | |
مسئلہ :۔ قیدیوں کو قتل کرنا جائز ہے اور کا ذکر جو بدر کے قیدیوں میں سے مقتول ہوئے | 143 | |
مسئلہ :۔ قیدیوں کوغلام بنانا جائز ہے | 144 | |
بدرکےان قیدوں کا ذکر جن پر رسول اللہ ﷺ نےاحسان فرمایا | 145 | |
ایسے بعض قیدیوں کا ذکر جنہیں مسلمان قیدیوں کےعوض آزاد کیا گیا | 145 | |
ثمامہ بن اثال کے اسلام لانے کا واقعہ | 146 | |
حدیث طیبہ :۔ مجھے دیگر انبیاء پر چھ چیزوں کے ساتھ فضیلت دی گئی ہے ان میں سے ایک مال غنیمت کاحلال ہونا ہے | 149 | |
حضرت عباس کوقید کیا گیا اور انہیں پابند بنایا گیا کہ وہ اپنے علاوہ عقیل اور نوفل کا فدیہ ادا کریں ، انہوں نے کہا میرے پاس کوئی مال نہیں توآپﷺ نے فرمایا وہ سونا جو تو نے ام فضل کے پاس رکھا ہے وہ کہاں ہے ؟ یہ سن کر حضرت عباس نےاسلام قبول کر لیا | 150 | |
کوئی مومن کافر یا کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں ہو سکتا | 153 | |
فاسق سےدوستی رکھنا مکروہ ہے | 154 | |
مسئلہ :۔ذوالارحام کی میراث کا بیان | 156 | |
سورۂ توبہ | ||
سورۃ توبہ کے متعدد نام اور وجہ تسمیہ | 159 | |
حج اکبر کی تحقیق | 162 | |
کیاحرم مکہ میں قتال جائز ہے ؟ | 168 | |
درید بن صمہ کاقتل | 196 | |
جزیہ کا معنی اور اس کی تفصیل بحث | 208 | |
مسئلہ :۔ مقدار جزیہ کا بیان | 213 | |
یہود کا حضرت عزیر ؑ کو اور انصار کا حضرت عیسیٰؑ کو ابن اللہ کہنا | 221 | |
حضرت عزیر کا قصہ | 221 | |
غار میں مصاحبت کی وجہ سے حضرت ابوبکر کی فضیلت کا بیان | 239 | |
مکہ سے نبی کریم کا ہجرت فرمانا | 240 | |
ام معبد کا قصہ | 246 | |
سراقہ کا قصہ اور معجزہ | 248 | |
حضورکا غزوہ تبوک کے لیے نکلنا | 256 | |
صدقات کے مصارف | 266 | |
مسئلہ :۔صدقہ نبی کریمﷺ کے لیے حلال نہ تھا | 286 | |
مسئلہ :۔ نفلی صدقہ ایک شہر سے دوسرے شہر بھیجنا مکروہ ہے | 288 | |
جنت عدن سے کیا مراد ہے ؟ | 301 | |
رضوان اللہ سے کیا مراد ہے ؟ | 303 | |
ثعلبہ بن حاطب کا قصہ | 307 | |
اہل جہنم کا جہنم میں رونا | 313 | |
قبائل عرب کا ذکر | 319 | |
مہاجرین اور انصار میں سے سابقین اولین کا بیان | 327 | |
مسئلہ :۔ تمام صحابی جنتی ہیں | 329 | |
مسجد ضرار کا واقعہ | 338 | |
وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر ہے | 340 | |
مسجد مدینہ اور مسجد قبا کا ذکر | 341 | |
انصار مدینہ کی بیعت کا قصہ | 346 | |
نماز کی فضیلت | 349 | |
ابو طالب کی وفات | 350 | |
غزوہ تبوک میں مسلمانوں کی عسرت اور معجزہ استقاء کا ذکر | 356 | |
جہاد کی فضیلت | 367 | |
جہاد میں خرچ کرنے کی فضیلت | 367 | |
علم اور علماء کی فضیلت | 368 | |
علم لدنی کا بیان | 370 | |
ایمان میں کمی وبیشی | 372 | |
معجزات | 375 | |
عین تبوک کاقصہ | 377 | |
کھجوروں میں برکت کا قصہ | 378 | |
سورہ اخلاص کے فضائل | 380 | |
ہر قل کا نبی کریم کو جواب اور اس میں معجزات کا بیان | 381 | |
حدیث: طاعون زدہ زمین میں جانا اور وہاں سے آنا منع ہے | 384 | |
انگلیوں سے پانی کا نکلنا | 396 | |
نبی کریم ﷺ کا مدینہ آنا | 387 | |
حدیث : مدینہ پاکیزہ سرزمین ہے | 378 | |