تفسیر مظہری جلد اول

تفسیر مظہری جلد اول

 

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

 

صفحات: 600

 

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۃ فاتحہ 51
سورہ فاتحہ ہر بیماری کے لیے شفا ہے 51
الحمد کی تفسیر 54
رب کا معنی و مفہوم 55
ایاک نستعین کی تفسیر 59
المغضوب علیہم سے کون لوگ مراد ہیں ؟ 61
فضائل سورہ فاتحہ 62
سورہ بقرہ 65
سورہ بقرہ کے نزول کے ذکر 65
حروف مقطعات اللہ اور رسول کے درمیان راز ہیں 66
متقی کی تعریف 71
تقوی کےدرجات 71
ایمان کا لغوی اور شرعی معنی 73
علامات قیامت 73
اسلام کی تعریف 74
حواس خمسہ کا ذکر 78
حدیث: جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہے 94
عمل صالح کی تعریف 98
قبر میں عذاب و ثواب 101
آسمان کی پیدائش کا ذکر 107
مومن کا قلب عرش الہٰی ہے 111
حدیث :آدی اپنے محبوب کے ساتھ ہے 114
آدم ﷤ کو تمام روئے زمین کی مٹی سے کیوں پیدا کیا گیا ؟ 115
فرشتوں کوحکم ہوا کہ آدم سجدہ کرو 120
کیا فرشتے معصوم ہیں؟ 121
جنوں اور فرشتوں کی پیدائش کا ذکر 121
شیطان کے کفر کی وجہ 121
حضرت حوا کی پیدائش کا ذکر 122
شیطان کی وجہ تسمیہ 123
توبہ کا لغوی وشرعی معنی 124
خوف او رحزن میں فرق 125
لفظ زکوٰۃ کی تحقیق 130
جماعت کی فضیلت 130
جماعت فرض ہے یا واجب ؟ 130
عقل کا لغوی معنی 131
عالم کا گناہ جاہل سے زیادہ برا ہے 131
صبر سے مراد روزہ ہے 132
صلوٰۃ کا معنی 132
صلوٰۃ الحاجات کا بین 132
ربیعہ سے نبی کریم ﷺ نے فرمانا:مانگ کیا مانگتا ہے 133
شفاعت کا بیان 134
آل کی تحقیق 135
لفظ بلاء کی تحقیق 136
لفظ عفو کی تحقیق 140
من وسلویٰ سے کیا مراد ہے ؟ 143
گائے کو ذبح کرنے کاواقعہ 152
نبی اسرائیل سے کن باتوں کا عہد لیا گیا تھا؟ 165
روح القدس سے کیا مراد ہے ؟ 169
حدیث: ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے 172
مومن کا تحفہ موت ہے 181
فرشتوں اور رسولوں سےدشمنی کفر ہے 184
سحر کی حقیقت 187
ہاروت و ماروت کا قصہ 189
علماء انبیاءکے وارث ہیں 192
نسخ کا معنی 194
نسخ کی اقسام 194
ولی اورنصیر میں فرق 195
قنوت کا معنی 203
کیا فاسق کی امامت جائز ہے ؟ 211
مقام ابراہیم سےکیا مراد ہے ؟ 212
حکمت سےکیا مراد ہے ؟ 220
وصیت کا لغوی معنی 223
تمام انبیاء بھای ہیں 226
صبغۃ اللہ سے کیا مراد ہے ؟ 227
قبلہ کی وجہ تسمیہ اور سیقول السفھاء کا شان نزول 229
تحویل قبلہ کا واقعہ (تفصیلات ) 234
تحویل قبلہ سے اغراض 235
فضائل ذکر ( احادیث) 244
حیات شہداء 245
فضائل شہداء احادیث کی روشنی میں 246
صابرین کی فضیلت 248
حج اورعمرہ کا لغوی اور اصطلاحی معنی 250
فضائل توبہ 255
حدیث: جلال اور طیبات کےبیان میں 268
مردار کی کھال کاحکم 269
فرشتوں کا ذکر 276
یتیم کون ہے 279
قصاص کےمتعلق ائمہ کرام کا اختلاف 281
صوم کا لغوی و شرعی معنی 295
مسائل صوم 296
ماہ رمضان کی فضیلت 309
نیت 318
اعتکاف ( لغوی وشرعی مفہوم ) 319
حد کا لغوی معنی 320
چاند کے چھوٹا بڑا ہونے کی حکمت 322
احصار کی تفسیر 333
تمتع اور قران کا حکم کس لیے ہے ؟ 339
تمتع ، قران اور افراد کیا ہیں ؟ 343
رفث کا معنی اور اس میں اختلاف 346
عرفات کی وجہ تسمیہ 349
مزدلفہ کی وجہ تسمیہ 350
عرفات میں وقوف فرض ہے 351
وقوف منی فرض نہیں جبکہ وجوب میں اختلاف ہے 357
حدیث: ایمان کی ستر سے زیادہ شاخیں ہیں 366
جہاد فرض ہے یا واجب یا فرض کفایہ 377
فصل: جہاد کی فضیلت 378
خمر کےمعنی میں ائمہ کا اختلاف 387
خمر اور دیگر شرابوں کا حکم 388
دوا میں شراب کا استعمال جائز ہے یا نا جائز 394
آیت : نساءکم حرث لکم الخ کا شان نزول 406
شوہر پر بیوی کے حقوق 427
بیوی پر شوہر کے حقوق 428
تین طلاقیں ایک لفظ سےدینے کاحکم 433
شرط کےساتھ حلالہ کا بیان 444
مسئلہ : آزاد عاقلہ بالغہ ولی کےبغیر نکاح کر سکتی ہے یانہیں ؟ 449
عدت اور سوگ کے مسائل 462
نماز کا منکر کافر ہے 469
نماز خوف کا طریقہ 473
عدت طلاق کا نفقہ شوہر کے ذمہ واجب ہے یا نہیں ؟ (مکمل بحث) 474
اللہ کو قرض دینے سےکیا مراد ہے ؟ 481
بخل کی مذمت اور سخاوت کی فضیلت میں احادیث 482
طالوت کا بنی اسرائیل پر بادشاہ ہونے کا قصہ 485
تابوت کا لغوی معنی 486
تابوت کیا تھا؟ 486
سکینہ سے کیا مراد ہے ؟ 486
تابوت کا قصہ 487
داؤد ﷤ کے جالوت کو قتل کرنے کا قصہ 490
رسول کریم ﷺ تمام انسانوں سے افضل ہیں 493
رسول اکرمﷺ کےبعض معجزات اور خصوصیات 494
مسئلہ : تقدیر الہٰی پر ایمان 495
جہاد کی غرض دفع فساد ہے 503
مسئلہ : ایمان محض عطاء خداوندی ہے 505
نمرود اور ابراہیم کا قصہ 506
آیت : واذ قال ابراھیم رب ارنی الخ کی تفصیل 512
مسئلہ : حرام مال سے صدقہ قبول نہیں 523
مسئلہ : کیا سبزیاں عشر سے مستثنیٰ ہیں ؟ 525
مسئلہ : خراج زمین کی پیداوار کاحکم 528
علماء کی فضیلت 533
جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کاحکم 539
مسئلہ : دائمی عذاب کفار کے لیے ہے 542
مسئلہ : بیع کی چار اقسام اور ان کے احکام 544
مسئلہ : حرمت سود اور اس کی علت 546
مسئلہ : حرام کو حلال سمجھنا کفر ہے 556
مسئلہ :تحریر قرض اوراس کے متعلق بحث 562
مسئلہ : زنا کے چار گواہ مرد ہونا لازمی ہیں 571
قصاص میں عورتوں کی گواہی غیر مقبول ہے 572
مسئلہ : فاسق گواہ نہیں بن سکتا 576
حدیث : رشوت لینے اور دینے والا دونو ں دوزخی ہیں 579
مسئلہ : شہادت کو پوشیدہ رکھنا جرم ہے 587
مسئلہ : حساب حق ہے 590
اللہ جس کو چاہے گا بخش دے گا 590
مسئلہ : ذبح کرتے وقت بسم اللہ کہنا بھول گیا تو کیا ذبیحہ حلال ہے ؟ 598
سورۃ بقرہ ختم کر کے آمین کہنا مستحب ہے 598
فصل: سورۃ بقرہ اوراس کی آخری دو آیتوں کی فضیلت 599
کبیرہ گناہوں کی وجہ سے مومن ہمیشہ دوزخ میں نہیں رہیں گے ۔ 600

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment