تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین جلد۔5
مصنف : جلال الدین سیوطی
صفحات: 456
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین” دسویں صدی ہجری کے امام جلال الدین عبد الرحمن بن ابو بکر السیوطی اور امام جلال الدین محلی دونوں کی مشترکہ تصنیف ہے، جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا محمد نعیم استاذ تفسیر دار العلوم دیو بند نے کیا ہے۔ یہ کتاب سات ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور دار الاشاعت کراچی کی مطبوعہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پارہ اتل ما اوحی | |
نماز برائی سے روکتی ہے | 16 |
بہت سے نمازی برائیاں کرتے ہیں | 17 |
اللہ کی یاد ہی سب سےبڑی دولت ہے | 17 |
مباحثہ اور مناظرہ کی حدودکیا ہیں | 17 |
دنیا کی مشرک کی حقیقت | 18 |
اہل وطن کو چیلنج | 18 |
اعجاز قرآنی | 19 |
فرمائشی معجزات | 19 |
انسان کی بدترین شقاوت | 24 |
ارض خدا تنگ نیست پائے مرا لنگ نیست | 25 |
گھر بار ، روٹی ، ٹکڑہ ہجرت میں حائل نہ ہونے چا ہیئں | 25 |
دنیا کی چمک دمک ایک خواب ہے | 25 |
تتمہ اور روح المعانی | 25 |
سورۃ الروم | 27 |
جانبین سے شرط لگانا قمار ہے | 31 |
رومیوں اور ایرانیوں کی جنگ کا انجام | 31 |
بدر کی کامیابی اور رومیوں کی فتح سے مسلمانوں کی دوہری خوشی | 31 |
مادی کا معیار حق نہیں | 32 |
دنیا ہی سب کچھ دولت نہیں ہے | 32 |
دنیا کی بناوٹ ہی دلیل آخرت ہے | 32 |
اچھے برے لوگو ں کا امتیاز | 38 |
پنجگانہ نماز ہر قسم کے اذکار کی جامع ہے | 39 |
زندگی اور موت کا چکر | 39 |
بھانت بھانت کی بولیاں | 39 |
عائلی زندگی کا نظام | 40 |
طوفان بادوباراں | 40 |
سلسلہ اسباب کی تان کہاں ٹوٹی ہے | 40 |
انسان کی بد اعمالیاں ساری دنیا کی مصیبت کا ذریعہ ہیں | 53 |
تکوینی مصائب اصلاح خلق کا ذریعہ ہیں | 53 |
عربوں کی جہاز رانی | 53 |
انتقام خداوندی | 54 |
انسان کی خود غرضی اور قدرت کی نیرنگی | 54 |
مردے سنتے ہیں کہ نہیں | 54 |
طاقت کا سر چشمہ اللہ کی ذات ہے | 57 |
دنیاوی زندگی یا برزخ کا واقعہ حشر کی ہولناکی کے سامنے ہیچ ہے | 58 |
توبہ تلا کا وقت بیت چکا اب تو سزا بھگتنی ہے | 58 |
سورۃ القمان | 59 |
حضرت لقمان کی صد پند سود مند | 69 |
اللہ کی شکر گزاری کا فائدہ | 70 |
ماں باپ کا درجہ | 70 |
دودھ چھڑانے کی مدت | 71 |
خالق حقیقی کا حق مجازی خالق سے مقدم ہے | 71 |
اخلاق فاصلہ | 71 |
سورۃ سجدہ | 83 |
قرآن کے کلام الہی ہونے کی وجدانی دلیل | 87 |
ہزار سال کا مطلب | 87 |
فطرت کی کمال صناعی | 87 |
اللہ کی روح ہونے کا مطلب | 88 |
موت کا فرشتہ کوئی مستقل حاکم یا دیو نہیں ہے | 88 |
ایماندار کی پہچان | 92 |
امام رازی کا نکتہ | 92 |
صبر گزیر ہے | 95 |
زمین مردہ کی زندگی کی طرح مردہ انسان بھی زندہ کئے جائیں گے | 96 |
ایمان با لغیب کا اصل مقام دنیا ہے | 96 |
سورۃ احزاب | 97 |
ایک شبہ کا ازالہ | 102 |
اللہ کا ہر حکم مصلحت پر مبنی ہوتا ہے | 103 |
جاہلیت کی تین غلط باتوں کی اصلاح | 103 |
تینوں باتوں میں تر تیب کا نکتہ | 103 |
منطقی طرز استدلا ل | 104 |
احکام اعتبار یہ پر احکام نفس الامری نہیں ہو ا کرتے | 104 |
حقیقی اور مصنوعی تعلقات گڈمڈ نہیں ہونے چاہیے | 104 |
دو شبہوں کا جواب | 105 |
صحیح نسبتوں کا تحفظ ضروری ہے | 105 |
دو فقہی مسئلے | 105 |
مسلمانوں کے ایمان کی کرنیں آفتاب نبوت سے نکل رہی ہیں | 106 |
آنحضرت ﷺ روحانیت کبری ہی مربی ہے | 106 |
ازواج مطہرات مسلمانوں کی مائیں ہیں | 106 |
حقیقی اور مجازی ماؤں کے احکام کا فرق | 107 |
انبیاء اور صادقین سے عہد و پیمان | 107 |
حالات کی ناسازگاری مسلمانوں کے قدم ڈگمگا نہیں سکتی | 113 |
غزوہ خندق کا محاصرہ | 113 |
نصرت الہی نے مسلمانوں کی مدد کی | 113 |
جنگ احزاب میں مسلمانوں کی مشکلات | 114 |
منا فقین ہر قدم پر مسلمانوں کے لیے سوہان روح ثابت ہوئے | 114 |
ڈر اور بزدلی موت سے نہیں بچا سکتی | 114 |
منا فقین کے ڈھول کا پول کھل کر رہا | 114 |
سیرت کا عنوان قرآن ہے اور قرآن کی صحیح تفسیر سیرت ہے | 120 |
آنحضرت ﷺ کی بے نظیر شجاعت و استقامت | 120 |
منا فقین کی غداری اور صحابہ ؓ کی جانثاری | 120 |
اہل سنت اور خوارج کا ایک مرکزی نقطہ اختلااف | 120 |
محاصرہ بنو قریطہ | 121 |
حضرت سعد بن معاذؓ کی ثلثی اور فیصلہ | 121 |
آنحضرت ﷺ اعلی سویلین اور مدبر اور بہترین فوجی جنرل تھے | 121 |
آنحضرت ﷺ کا گھر یلو کردار محو حیرت بنادینے والا ہے | 122 |
آنحضرت ﷺ کی بیویاں امت کی مائیں ہیں لہذا ان کا روحانی کردار ،اخلاقی کریکڑ قابل تقلید ہے | 122 |
فقہی مسائل اور نکات | 122 |
پارہ ومن يقنت | 129 |
عورتوں کی خاص شان | 132 |
جاہلیت اولی اور جاہلیت اخری | 132 |
نبی کا گھرانہ | 132 |
اہل بیت کون ہیں؟ | 133 |
رد روافض | 134 |
قرآن میں عورتوں کو خصوصی خطاب | 141 |
چند نکات | 142 |
میاں بیوی کی جوڑی بےجوڑ ہو گئی | 142 |
رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کہا ں کہاں واجب ہے | 142 |
حضرت زینب ؓ کے نکا ح اول کی مشکل گتھی | 142 |
حکم الہی کے اظہار اور اس پر علمدار آمد میں ادنی تامل باعث شکایت ہے | 143 |
بعض مفسرین کی قلمی لغزش | 144 |
ایک علمی نکتہ اور ضروری تحقیق | 144 |
آخر وجہ حرمت نکاح کیا ہے ؟ | 144 |
آفتاب نبوت و رسالت کی ضیا پاشی | 145 |
آفتاب نبوت و رسالت | 151 |
مخالفین کی خوشی کا سامان نہ ہونے دیجیئے | 151 |
نکا ح کا ایک عمومی حکم | 152 |
آنحضرت ﷺ کے لیے نکاح کے سات خصوصی احکام | 152 |
تعدد ازواج مطہرات پر نکتہ چینیوں کا مسکت جواب | 154 |
بلاقصد ایذاء سے بھی بچناچاہیے | 159 |
آداب معاشرت | 159 |
ایک شبہ کا ازالہ | 160 |
مؤ منین کو ایذا ء نبوی سے بچنے میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے | 160 |
ازواج مطہرات سے نکاح | 160 |
اللہ اور فرشتوں اور مؤ منین کے درود کا مطلب | 161 |
عموم مجاز | 161 |
آنحضرت ﷺ پر سلا م بھیجنے کا مطلب | 161 |
منعم حقیقی اور محسن مجازی | 162 |
درود کے احکام | 162 |
حضورﷺ پر سلام کے احکام | 162 |
نبی کا امت پر حق اور امت کا ایفائے حق | 163 |
عامہ مؤ منین بھی عشق رسول سے خالی نہیں | 163 |
شکوہ محبت | 164 |
آنحضرت ﷺاور مسلمانوں کو قصدا ستانا | 164 |
منافقین کی دو شرارتیں اور ان کا علاج | 170 |
ایک مسئلہ اور ایک شبہ | 171 |
قرب قیامت | 171 |
اللہ کی پھٹکار اور اثر | 171 |
مختلف اشکال و جواب | 172 |
امانت الہیہ کی پیش کش | 172 |
بار امانت کس نے اٹھا لیا | 173 |
انسان کا ظلوم و جہول ہونا امانت کا بوجھ اٹھا لینے سے ہوا | 173 |
فرشتے ، جنات اور دوسری مخلوق میں امانت کی ذمہ داری | 175 |
ساری تعریفیں دنیا وآخرت میں اللہ کے لیے سزاوار ہیں | 179 |
انکار قیامت سراسر ہٹ دھرمی ہے | 179 |
مستشرقین اسلام کی ہفوات جا ہلین عرب سے کم نہیں | 180 |
لحن داؤدی سے سب چیزیں متاثر ہو کر وقف تسبیح ہو جائیں | 188 |
لائق باپ کا لائق بیٹا جا نشین بنا | 189 |
حضرت داؤد کی بہتر ین شکر گزاری | 189 |
روشن خیالوں کا گروہ | 189 |
ہیکل سیلمانی عمارتیں شاہکار تھیں | 190 |
شکر گزار بندوں کے بعد ناسپاس قوم کا ذکر | 190 |
قوم سبا کی داستاں عروج و ترقی | 190 |
قوم سبا کا تنزل و زوال | 191 |
ناز ونعم میں اخلاقی قدریں گر جا یا کرتی ہیں | 192 |
شیطان کا گمان سچ نکلا | 192 |
رد شرک و دعوت توحید | 195 |
جب خالق و رازق ایک پھر معبود کئی کیوں ؟ | 196 |
قیامت میں اللہ کے حضور سب کی پیشی | 196 |
منکرین کو آسمانی کتابیں جنجال معلوم ہوتی ہیں | 201 |
دنیا دار وں اور دیندارو ں کے نطقہ نظر کا فرق | 201 |
اللہ کی راہ خرچ کرنے سے کمی ن ہیں برکت ہو تی ہے | 202 |
بت پرستی کی ابتداء | 202 |
قر آن اور صاحب قرآ ن کی شان میں گستاخی | 202 |
حقا نیت قرآن کی دلیل امتناعی | 206 |
حضور کا چالیس سالہ تابناک دور | 206 |
سیاست و اقتدار مقصود نہیں وسیلہ ہے | 207 |
سورہ فاطر | 209 |
فرشتے اللہ کی طرف سے مامور و محکوم ہیں نہ کہ معبود | 216 |
خالق ورازق ہی معبود ہو سکتا ہے | 216 |
آیت کی دو تقریریں | 216 |
مردہ زمین کی حیات کی طرح مردہ انسانوں کی حیات بھی یقینی ہے | 216 |
اچھا کلام اچھا کا م اللہ کے یہاں قبول ہیں | 217 |
اسلام کی تدریجی ترقی اور مدوجز ر حکمت الہی کے مطابق ہے | 217 |
باطل معبود وں کا ناکارہ ہونا | 218 |
قیامت کی نفسا نفسی | 224 |
دنیا کی چیز وں میں اختلاف فطری ہے | 225 |
اشکال و جواب | 225 |
دلائل توحید | 226 |
سابقہ آیات کے ارتباط کی دوسری عمدہ توجیہ | 226 |
قرآن کی تلاوت اور جنت | 226 |
بڑھاپا بھی نذیر ہے | 227 |
نافرمانوں کے جھوٹے وعدے | 231 |
شرک پر نقلی عقلی دلیل کچھ نہیں ہے | 231 |
سورہ یسین | 233 |
قرآن کی خوبی | 240 |
نبی امی کا کمال اور قوم وامت کو دعوت | 240 |
شبہات و جواب | 241 |
طوق سلاست سے کیا مراد ہے | 241 |
معتزلہ کا رد اور امام رزای کے دو نکتے | 241 |
مردہ شخص کو زندہ کرنے کی طرح بھی مردہ قومیں بھی زندہ کر دی جاتی ہیں | 242 |
حضرت عیسی کے فرستادوں کی جماعتی دعوت | 242 |
نحوست سے کیا مراد ہے | 243 |
علی الطلاق اتحاد و اتفاق کوئی مستحن یا محمود چیز نہیں ہے | 243 |
حبیب النجار کی طرف سے دعوت کی پذیرائی و تائید | 243 |
پارہ ومالی | 249 |
روشن کلام میں تبدیلی کا نکتہ | 251 |
جنت میں داخل ہونے سے مراد کیا ہے ؟ | 252 |
عذاب کے لیے فرشتوں کے بھیجنے کی نہ حاجت پڑی اور نہ اہمیت دی گی | 252 |
تباہ شدہ قوم سے مراد اہل مکہ ہیں یا دنیا کی اکثر قومیں | 252 |
دوبارہ زندگی کی مثال | 258 |
کیا مردہ دل قوم زندہ دل نہیں بن سکتی | 258 |
آیات ارضی اور آیات انفسی سے استدلال توحید | 258 |
آیات سماویہ آفاقیہ اور بعض آثار سے توحید پر استدلال | 258 |
چاند کا روزانہ نقطہ افقیہ اور سورج کے سالانہ دورہ کا نقطہ افقیہ | 259 |
روزانہ سورج کے سجدہ کرنے سے کیا مراد ہے | 259 |
چاند کا گھٹنا بڑھنا بھی نشان قدر ت ہے | 260 |
چاند سورج کی حدود سلطنت الگ الگ ہیں | 260 |
چاند سورج اور مو جود سائنس | 260 |
کشتی اور جہاز تین وجود سے نعمت الہی ہیں | 261 |
کفار کی حماقت کا نمونہ | 261 |
کافروں سے خرچ مانگنے کا مطلب | 261 |
ایک شبہ کا ازالہ | 261 |
کفار کی بہکی بہکی باتیں | 262 |
احوال آخرت | 267 |
اشکال کا حل | 267 |
قیامت میں ہاتھ پاؤں کی گواہی | 267 |
قرآن کوئی دیوان اشعار نہیں بلکہ حقائق واقعیہ کا صحیفہ ہے | 273 |
قرآن کا اعجاز ی بیان اشعار سے زیادہ مؤثر ہے | 273 |
آیات تکو ینیہ کا بیان | 273 |
ایک اشکال کا حل | 274 |
کفار کی احساس ناشناسی کا انجام | 274 |
انسان کی پیدائش سبق آموز ہے | 274 |
امکا ن اور وقوع قیامت پر استدلال | 275 |
فضائل سورہ یسین | 275 |
سورہ الصافات | 277 |
قرآنی قسمیں | 282 |
آسمانوں کا عجیب وغریب نظام | 282 |
علم ہیئت کے اشکال کا حل | 283 |
عقیدہ قیامت عقلا و نقلا صحیح ہے | ٍ283 |
دنیا کی چو دھراہٹ قیامت میں کا م نہیں آئے گی | 290 |
غزور گھمنڈ اور شیخی کا انجام | 290 |
چیزوں کی تاثیر ات ہر جگہ الگ الگ ہو جا تی ہے | 290 |
جنتیوں کے مقابلہ میں دوزخیوں کا حال | 291 |
دوزخیوں کی غذا زقوم ہو گی | 291 |
اشکال کا حل | 292 |
زقوم کے سا تھ حمیم | 292 |
طوفان نوح علیہ السلام | 298 |
حضرت ابراہیم ّ کا میلہ میں نہ جانے کا بہانہ اور اسکی توجیہات | 299 |
شبہات و جوابات | 300 |
علم نجو م جائز ہے یا نا جائز ؟ | 300 |
حضرت ابراہیم ّ کی حکمت عملی | 301 |
حضرت ابراہیم ّ کی سخت آزما ئش | 301 |
حضر ت ابراہیم ّ کی ہجرت | 301 |
ذبیح اللہ حضرت اسماعیل ّ تھے یا اسحاقّ؟ | 301 |
حضرت اسماعیل ّ کے ذبیح ہونے کے شواہد | 302 |
حضرت اسحاقّ کے ذبیح ہونے کے مؤیدات | 303 |
عظیم قربانی کیا تھی ؟ | 303 |
حضرت ابراہیم ّ کے خواب کی تعبیر | 303 |
اولاد اسماعیل ّ کون تھے ؟ | 303 |
قرعہ اندازی | 313 |
آیت کریمہ کی برکت | 313 |
حضرت یونس ّ کی لا غری کا علاج اور غذا کا بندوبست | 314 |
اللہ سے جنات کے ناطے کا مطلب | 314 |
مشرکین ک بہانہ بازیاں | 315 |
انسان اپنی بد عقلی سے آفت کا خواہاں ہو جا تا ہے | 315 |
سورہ ص | 317 |
قرآنی قسموں کی توجیہ | 321 |
تو حید ورسالت کی دعوت باعث حیرت ہے | 321 |
پیغمبر کی دعوت کی غلط توجیہ | 322 |
اہل کتاب کے غلط نظر یات کا سہارا | 322 |
آسمان پر سیڑھیاں لگا کر رسیاں باندھ کر چڑھ جائیں | 323 |
جالوتیوں کی تباہی اور داؤد کی حکمرانی | 328 |
حضرت داؤد کی خلوت خاص میں دو اجنبیوں کا گھس آنا | 328 |
حضرت داؤد کے واقعہ کی تحقیق | 329 |
حضرت داؤد کی آزمائش | 330 |
بعض حضرات کی رائے میں حضرت داؤد کی کوتاہی | 330 |
آخرت کی حکمت واجب عقلی ہے یا واجب نقلی ؟ | 336 |
مجازات کا انکا ر کیوں ہے ؟ | 336 |
امام رازی کی رائے عالی | 337 |
حضرت سیلمان کی آ زمائش | 337 |
حضرت ایوب ّ کا بے مثال صبر | 344 |
جائز و نا جا ئز حیلے | 345 |
ملا ءاعلی کی کو نسل کا مباحثہ | 350 |
شیطان کی حقیقت | 351 |
حضرت آدم ّ کا مسجود ملائکہ ہونا | 351 |
سجدہ کی حقیقت ا ور اس کی اجازت و ممانعت | 352 |
حضرت آدم ّ کو دونوں ہا تھوں سے بنانے کا مطلب | 352 |
دلائل حشویہ | 353 |
جوابات اہل حق | 353 |
سورۃ الزمر | 355 |
بتوں کی بوجا او رقرب خداوندی | 360 |
دفعتہ پیدائش سے زیادہ عجیب تدریجی پیدائش ہے | 361 |
انسان کی عجیب و غریب فطرت | 361 |
آنحضرت ﷺ کے پہلے مسلمان ہونے کا مطلب | 368 |
زندگی اور موت کا عجیب نقشہ | 368 |
علم وعمل اور اخلاق کے اعلی مراتب | 369 |
قرآنی آیات ایک سے ایک نرالی ہیں | 369 |
کلام الہی کی تاثیر اور وجدوحال | 369 |
جنتی اور جہنمی دونوں کیسے برابر ہو سکتے ہیں ؟ | 370 |
مشرک و موحد ا ور دنیا دار و دیندار کا مثالی فرق | 370 |
حیات انبیاء پر آیت سے روشنی | 371 |
پارہ فمن اظلم | 377 |
ظالم کون ہے ؟ | 382 |
دوزخ اور جنت میں جانے کے مختلف اسباب | 382 |
رفع تعارض | 383 |
مخالفین کی گیڈر بھکیاں | 383 |
پتھر کی بے جان مورتیاں کیا پرستش کے لائق ہیں؟ | 384 |
نیند اور موت کی حالت میں جان کا نکل جانا | 384 |
اللہ کے یہاں سفارشی کون اور کس کے ہوں گے | 384 |
صرف اللہ کے ذکر سے مخالفین خوش نہیں ہو تے | 384 |
مصیبت کے وقت خدا یاد آتا ہے | 385 |
جب تک اللہ کا فضل نہ ہو کسی کی لیا قت کچھ کا م نہیں آ تی | 385 |
شان نزول اور روایات | 392 |
مسلک اہل سنت | 393 |
اللہ کے آ گے جھک جاؤ | 393 |
حا فظ ابن کثیر کی رائے | 393 |
مکمل مایوسی | 393 |
توحید کی دلیل نقلی | 394 |
چار مرتبہ نفخ صور | 394 |
زمین نور الہی سے چمک اٹھے گی | 395 |
جنتی اور جہنمیوں کی ٹکڑیاں | 395 |
سورہ غافر | 397 |
شان نزول اور روایات | 403 |
دنیا کے چند روزہ عیش پر نہ دیکھیں | 404 |
سچے مؤمنین کا حا ل ومال | 404 |
جنت میں متعلقین کی معیت | 404 |
اللہ کی ناراضگی زیادہ ہونے کا مطلب | 405 |
دنیا میں دوبارہ آنے کی درخواست بہانہ بازی ہے | 405 |
عدالت عالیہ کے فیصلہ کی اپیل نہیں | 405 |
محشر کی ہولناکی ناقابل برداشت ہوگی | 406 |
ایک علم نکتہ | 406 |
اللہ کے یہا ں کی سفارش | 406 |
فرعو ن ،ہامان ،قارون کا مثلث | 412 |
فرعون کا سیاسی نعرہ | 412 |
حضرت موسی ّ کا پیغمبر انہ جواب | 412 |
مرد حقانی کی تقریر دل پذیر | 412 |
ایک علم نکتہ | 413 |
ایک مرد حق گو نے پورے ملک کو للکار دیا | 413 |
حضرت یوسفّ کو ماننے ا ور نہ ما ننے کا مطلب | 413 |
فر عون اور مرد مؤمن کے نقطہ کا فرق | 417 |
عالم برزخ کا ثبوت قرآن و حدیث سے | 417 |
جنتیوں کی طرح دوزخیوں کو بھی برزخ میں رکھا جاے گا | 418 |
متکبرین کا اپنے ماننے والو ں کو مایوسانہ جواب | 418 |
صبر ہی کا میابی کی کنجی ہے | 424 |
حق اور اہل حق کا بول بالا | 424 |
ایک اندھا اور سنو نکھا برابر نہیں تو مومن و کافر کیسے برابر ہو سکتے ہیں | 424 |
آداب دعا | 424 |
انسان اور اس کی روزی کے طور نرالے مگر کا م کس قدر میلے | 424 |
اللہ کی کن فیکونی قدرت کے کرشمے | 425 |
حمیم، جسم سے باہر ہو گا یا اندر | 430 |
دھوکے کا سراب | 431 |
پیغمبر کی بد عا رحمت کے منافی نہیں | 431 |
معجزہ یا کرامت اللہ کے سوا کسی کے اختیار میں نہیں ہیں | 431 |
مادیت کے پرستار دین کی باتوں کا مذاق اڑاتے ہیں | 432 |
سورۃ فصلت | 433 |
اوندھی سمجھ کے کرشمے | 438 |
ایک شبہ کا ازالہ | 439 |
پیغمبر کا انسان ہونا بڑی نعمت ہے | 439 |
دو شبہوں کا ازالہ | 439 |
اللہ کی کمال صناعی | 440 |
آسمان وزمین کی پیدائش | 440 |
چار نکات علمی | 441 |
کج فہمی او ر کج طبع لوگوں کا انجام | 441 |
ایک قوم کی مصیبت دوسروں کے لیے عبرت ہے | 442 |
شان نزول و روایات | 442 |
اعضاء کا ٹیپ ریکارڈ | 446 |
برے ساتھی بر ے وقت پر ساتھ نہیں دیتے | 447 |
قرآن کی بانگ درا کے آگے مکھیوں کی بھنبھناہٹ کیا کر سکتی ہے | 447 |
اپنے خداؤں کو پاؤں تلے روند ڈا لیں گے | 448 |
اللہ یا فرشتوں کی طرف سے بشارت | 448 |
داعی حق کیسا ہو نا چاہیے | 453 |
حسن اخلاق کی اہمیت | 453 |
اخلاق حسنہ کی تاثیر | 454 |
شیطان صفت دشمن کا علاج | 454 |
مشرکین کا عذر لنگ | 454 |
زمین کی خاکساری سے سبق سیکھو | 454 |
مسخ شدہ فطرت کے لوگ اپنا نقصان کر رہے ہی | 455 |
مکہ کے ہٹ دھرمی اور قرآن پر ان کا اعتراض | 455 |
قرآن کی زبان میں اصل اصول کی رعایت کی گی ہے | 455 |
اللہ کا کا م جیسے بے مثال ہے اس کا کلا م بھی بے نظیر ہے | 456 |