تفسیر ابن عباس ؓجلد دوم
مصنف : ابو طاہر محمد بن یعقوب فیروز آبادی
صفحات: 465
قرآن حکیم ایک ایسی کتاب ہے جو انسانی اجتماعیت کے لئے قیامت تک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے قرآنی تعلیمات پر نہ صرف ایک جماعت قائم کی بلکہ ایک زندہ وتابندہ سو سائٹی بھی قائم کر کے دکھائی، جس نے انسانی ترقی کا ایک ایسا منصفانہ نظام زندگی فراہم کیا جس سے آج کا انسان بے نیاز نہیں رہ سکتا ہے۔قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔زیر تبصرہ کتاب”تفسیر ابن عباس “صحابی رسول ترجمان القرآن سیدنا عبد اللہ بن عباس کی طرف منسوب ہے، جسے ابو طاہر محمد بن یعقوب فیروز آبادی نے مرتب کیا ہے۔اس تفسیر کی نسبت کے حوالے سے اسلاف کی مختلف آراء موجود ہیں۔اس کی اسناد کے متعلق بھی گفتگو کی خاصی گنجائش موجود ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کی متعدد روایات صحاح ستہ ودیگر کتب حدیث میں موجود ہیں۔اس لئے اسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔یہ کتاب اردو میں تین ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قرآن وحدیث کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
سورۃ | پارہ نمبر | صفحہ نمبر |
التوبہ | 10۔11 | 5 |
یونس | 11 | 21 |
ھود | 11۔12 | 47 |
یوسف | 12۔13 | 76 |
الرعد | 13 | 104 |
ابراہم | 13 | 119 |
الحجر | 13۔14 | 131 |
النحل | 14 | 145 |
بنی اسرائیل | 15 | 176 |
الکھف | 15۔16 | 208 |
مریم | 16 | 235 |
طہ | 16 | 252 |
الانبیاء | 17 | 274 |
الحج | 17 | 296 |
المؤمنون | 18 | 321 |
النور | 18 | 339 |
الفرقان | 18۔19 | 375 |
الشعراء | 19 | 393 |
النمل | 19۔20 | 416 |
القصص | 20 | 433 |
العنکبوت | 20۔21 | 464 |