تفسیر فضل القرآن سورۃ المائدہ حصہ چہارم
مصنف : فضل الرحمان بن محمد
صفحات: 283
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔قرآن مجید کی خدمت کو ہر مسلمان اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” تفسیر فضل القرآن ” محترم مولانا فضل الرحمن بن محمد الازھری صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے متعدد دیگر تفاسیر سے استفادہ کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 14 |
تمہیدی کلمات | 19 |
عہد کی پاسداری ۔شعائر اللہ کی حرمت ۔نیکی اورتقوی میں تعاون
دوآیتوں میں اسلام کی تعلیم حلال جانور اورحالت احرام میں شکار کی ممانعت صفا ،مروۃ اورقربانی کےجانور حرمت والے مہینوں میں قتال حل اللغت |
24 |
حرام کیےگئے جانور اوردین کامامل ہونا | 31 |
شکاری جانو ر۔اہل کتاب کاکھانا اوران کی عورتوں سےنکاح | 39 |
وضو اورتیمم | 46 |
گواہی اورعدل کااسلامی نظام | 54 |
یہودونصاری کاعہد | 61 |
سیدالانبیاء محمد رسول اللہ ﷺ کی صفت اورنصاری کاکفر | 69 |
یہودونصاری کاباطل عقیدہ | 76 |
موسی کی قوم کی نافرمانی ارواس کی سزا | 83 |
آدم کےدوبیٹوں کاوقعہ | 91 |
معاشرے کی اصلاح کےلیے قانون الہی کاابتداء | 99 |
تقوی ۔وسلہ ۔جہاد اورکفار کاانجام | 106 |
چوری کی سزا اوراللہ کی بخشش | 114 |
منافقوں اوریہود کابیان | 121 |
تورات اور اس میں دیا ’یا قانون | 128 |
قانون الہی کااتباع کرنےکاحکم اوریہودونصاری کی پیروی کی ممانعت | 124 |
منافقوں کی سوچ اورمحبوب قوم کی بشارت | 152 |
حزب اللہ کی پہچان اوردین کامذاق اڑانے والوں سےدوستی کی ممانعت | 159 |
اہل کتاب کی اہل ایمان سےدشمنی کی وجہ اوران کااپنا حال | 168 |
اہل کتاب کی سرکشی وکفر اوررسول اللہ ﷺ کو تبلیغ رسالت کاحکم | 177 |
اہل کتاب کوتنبیہ اورنیک عمل کرنےوالوں کو بشارت | 185 |
عیسائیوں کاباطل عقیدہ اوراس کارد | 192 |
بنواسرائیل پر لعنت کی وجہ اوراہل اسلام سےان شدید عدوات | 200 |
نصاری کےاچھے لوگوں کی صفت اوران کی اجزا ء | 207 |
حلال کو حرام کرنےکی ممانعت اروقسم کاکفارہ | 213 |
شراب جوئے بتوں اورپانسے کےتیروں کی حرمت | 220 |
حالت احرام میں بری شکار کی ممانعت اوربحری شکار کی اجازت | 227 |
کعبۃ اللہ شہر حرام اروقربانی کےجانوروں کی فضیلت | 225 |
غیر مفید سوالات کرنےکی ممانعت اربتوں کےنام پر آزاد کیےگئے جانور | 242 |
اپنی فکر کرنےاورموت کےوقت کی جانے والی وصیت کابیان | 249 |
قیامت کےرز رسولوں سے سوال اروعیسی کااحسانات کایاددلائے جانا | 257 |
کھانوں سےبھرا ہوادستر خوان | 265 |
عیسی سےقیامت کےروز سوال اوران کاجواب | 272 |
حل اللغت | 273 |