تفسیر قرآن کا مفہوم آداب اور تقاضے

تفسیر قرآن کا مفہوم آداب اور تقاضے

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر عبد الراؤف ظفر

صفحات: 130

 

تفسیر کا معنیٰ بیان کرنا یا کھولنا یا کسی تحریر کےمطالب کوسامعین کےقریب ِفہم کردینا ہے ۔قرآن مجید ایک کامل ومکمل کتاب ہے مگر اس کوسمجھنے کےلیے مختلف علوم کی ضرورت ہے ۔قرآن مجید کی آیات کا ترجمہ کرنا اور ان کامطلب بیان کرنا علم تفسیر ہے اور علم تفسیر وہ علم ہے جس میں الفاظِ قرآن کی کیفیت ،نطق،اور الفاظ کے معانی اور ان کےافرادی ترکیبی حالات اور ان کے تتمات کا بیان ہوتاہے ۔اور اصول تفسیر سے مراد وہ علوم ہیں جن کے ذریعے قرآن کی تشریح کی جاتی ہے۔ قرآن کلام الٰہی ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ میں ایسی قابلیت پیدا کردی تھی کہ آپ منشاء الٰہی کو سمجھ جاتے تھے اور آپ کو وحی جلی اور وحی خفی کے ذریعہ سےاحکام سے آگاہ بھی کردیاجاتا تھا ۔جو سورت یاآیت نازل ہوتی آپ مسلمانوں کو اس کامطلب سمجھاتےدیتے تھے ۔اس لیے قرٖٖآن مجید کےمفسر اول حضور ﷺ اور پہلی تفسیر حدیث ِرسول ﷺہے ۔آپ ﷺ نے قرآن کی جو تفسیر بیان کی اس کا کچھ حصہ آپ کی حیات ِمبارکہ میں ہی ضبط تحریر میں آیا او رکچھ حصہ صحابہ کرام کے سینوں میں محفوظ رہا جو اس عہد کے بعد ضبطِ تحریر میں آیا ۔عہد خلافت راشد ہ میں مسلمانوں کی زیادہ توجہ حفظ قرآن اور تدوین حدیث اور ملکی معاملات پر رہی اس لیے تفسیر کے نام سے سوائے تفسیر ابی بن کعب اور تفسیر ابن عباس کےاورکوئی تفسیر کی کتاب مرتب نہیں ہوئی۔ اس کے بعد عصر حاضر تک قرآن کریم کی ہزاروں تفاسیر لکھی جا چکی ہیں اور ہر صدی میں متعدد کتب تفسیر کی کئی لکھی گئیں ۔اس کے علاوہ قرآن کریم کےمتعدد پہلوؤں پر علمی و تحقیقی کام موجود ہے ۔زیر تبصرہ کتاب” تفسیر قرآن کا مفھوم، آداب اور تقاضے “بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسر محترم ڈاکٹر عبد الرؤف ظفر صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے  ضرورت تفسیر، تفسیر اور تاویل کا مفہوم، مفسر قرآن کے لئے ضروری علوم ، مفسر قرآن کے آداب وشرائط اور تفسیر قرآن کی اقسام جیسی مباحث بیان کی ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
ترتیب 3
باب 1۔۔۔۔ ضرورت تفسیر 6
فہم قرآن میں صحابہ میں تفاوت 12
وفات نبوی ﷺ پر قرآن سے استشہاد 12
کلالہ کے متعلق حضرت عمر کا تذبذب 12
حضرت ابن عباس کا قول 13
حضرت ابو بکر صدیق کا قول 14
صحابہ و تابعین کا شوق تفسیر 15
فضیل بن عیاض کا قول 17
حضرت عدی بن حاتم کا واقعہ 17
ظلم کے معنی میں اشکال 18
اکمال دین او راتمام نعمت کا مفہوم 18
قرآن مجید اور عہد حاضر کے علوم 21
قرآن مجید کے اہم مقامات 22
غریب القرآن 23
چند غریب الفاظ کی وضاحت 23
تفسیر قرآن میں احتیاط 24
باب 2۔۔۔ تفسیر اور تاویل کا مفہوم
تفسیر کے لغوی معنی 26
مختلف علماء کی تعریفیں 27
تفسیر کا اصطلاحی مفہوم 28
مختلف علماء کی تعریفیں 28
مستشرقین کی تعریف 29
لفظ تفسیر قرآن میں استعمال 31
لفظ تفسیر کا حدیث میں استعمال 31
تاویل کا لغوی مفہوم 32
مختلف علماء کی تعریفیں 33
تاویل کا اصطلاحی مفہوم 34
لفظ تاویل کا قرآن میں استعمال 34
لفظ تاویل کا حدیث میں استعمال 35
علماء۔۔۔۔ تفسیر اور تاویل کا تعین 36
حافظ ابن حجر ﷫کی رائے 37
باب 3۔۔۔۔ مفسر قرآن کے لیے ضروری علوم 38
تفسیر القرآن بالقرآن 39
تفسیر القرآن بالقرآن کی چند مثالیں 39
حدیث رسول ﷺ 40
قرآن مجید سے شہادت 40
امام ابن تیمیہ ﷫ کی رائے 40
امام شافعی ﷫ کا قول 41
اقوال صحابہ ﷢ 42
صحابہ میں سے مشہور مفسرین 42
کلام عرب 43
عرب کے مشہور شعراء 44
ابن عباس کا قول الشعر دیوان العرب 44
مکی اور مدنی کی معرفت 44
ابو القاسم النیشاپوری کا قول 44
السیوطی کا قول 45
قاضی ابو بکر کی رائے 45
اسباب النزول 45
امام ابن دقیق العید کی رائے 45
امام ابن تیمیہ کا قول 45
ابو الحسن الواحدی کی رائے 46
مولانا فراہی کی رائے 46
اسباب النزول ۔۔مشہور مؤلفین 47
علم الناسخ و المنسوخ 47
نسخ کے لغوی معنی 47
نسخ کا اصطلاحی مفہوم 47
الناسخ المنسوخ پر لکھی ہوئی کتب 48
علم التاریخ 48
قرآن اور مقصد ذکر اقوام 49
فرعون کی غرقابی 49
موریس بکاٹے کی تحقیق 49
علم تجوید قراءات 50
علم تجوید کی اہمیت 50
قراء صحابہ و معروف قراء 50
قراءت کے مؤلفین 51
علم الحکم ومتشابہہ 51
محکم کے لغوی و اصطلاحی معنی 51
متشابہ کے لغوی معنی 52
متشابہات و مؤلفین اور کتب 53
علم لغت 54
لغت کی مشہور کتابیں 54
علم نحو 55
ابتدائی کتب 55
علم صرف 55
ابتدائی کتب 56
علم الاشتقاق 56
مشہور کتب 57
علم بلاغت 57
مشہور کتب 57
علم اصول فقہ 57
مشہور کتب 58
باب 4۔۔۔ مفسر قرآن کے آداب و شرائط
صحہ الاعتقاد 59
حسن نیت 59
نفسانی خواہشات سے پرہیز 60
حسن خلق 61
عملی نمونہ 62
عزت نفس 63
اظہار حق 65
احترام علماء 65
تفکر و تدبر 66
انداز بیاں 67
باب 5 ۔۔۔ تفسیر قرآن کی اقسام
تعارف موضوع 68
اقسام تفسیر 68
تفسیر بالماثور 68
مشہور کتب 71
تفسیر ابن عباس﷜ 72
اہل کتاب اور ابن عباس﷜ 73
تفسیر الطبری 74
تفسیر السمرقندی 75
تفسیر الثعلبی 76
معالم التنزیل 77
المحرر والوجیز 78
تفسیر ابن کثیر 79
الجواہر الحسان 80
الدر المنشور 81
فتح القدیر 82
تفسیر بالرائے 83
مشہور کتب 85
تفسیر قاضی عبدالجبار 85
تفسیر الکشاف 86
تفسیر مفاتیح الغیب المعروف تفسیر کبیر 87
الجامع الاحکام القرآن 89
انوار التنزیل المعروف تفسیر بیضاوی 89
مدارک التنزیل المروف تفسیر نسفی 90
لباب التاویل المعروف تفسیر خازن 91
البحر المحیط 92
غرائب القرآن و رغائب الفرقان 93
تفسیر جلالین 93
السراج المنیر 94
تفسیر ابی السعود 95
تفسیر روح المعانی 96
حواشی باب اول ضرورت تفسیر 97
حواشی باب دوم تفسیر اور تاویل کا مفہوم 101
حواشی باب سوم مفسر قرآن کے لیے ضروری علوم 103
حواشی باب چہارم مفسر قرآن کے آداب و شرائط 107
حواشی باب پنجم تفسیر قرآن کی اقسام 109
فہرس المصادر و المراجع 121

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment