تفسیر در منثور جلد پنجم
مصنف : جلال الدین سیوطی
صفحات: 1134
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”تفسیر در منثور” دسویں صدی ہجری کے امام جلال الدین عبد الرحمن بن ابو بکر السیوطی کی تصنیف ہے، جس میں متن قرآن کا اردو ترجمہ محترم پیر محمد کرم شاہ ازہرینے، جبکہ تفسیر کا ترجمہ محترم سید محمد اقبال شاہ صاحب، محترم محمد بوستان صاحب اور محترم محمد انور مگھالوی صاحب نے کیا ہے۔ یہ کتاب چھ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور ضیاء القرآن پبلی کیشنز کی مطبوعہ ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور تمام مترجمین کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
سورۃ لمومنون | 13 |
سورۃ النور | 60 |
سورۃ الفرقان | 176 |
سورۃ الشعراء | 232 |
سورۃ النمل | 292 |
سورۃ القصص | 344 |
سورۃ العنکبوت | 404 |
سورۃ الروم | 436 |
سورۃ السجدۃ | 493 |
سورۃ الاحزاب | 517 |
سورۃ سبا | 633 |
سورۃ فاطر | 681 |
سورۃ یاسین | 715 |
سورۃ الصافات | 756 |
سوۃ ص | 823 |
سورۃ الزمر | 893 |
سورۃ غافر | 953 |
سورۃ حم السجدہ | 997 |
سورۃ الزخرف | 1060 |
سورۃ الشوریٰ | 1026 |
سورۃ الدخان | 1104 |
سورۃ الجاثیہ | 1123 |