تفسیر السراج المنیر تلخیص تفسیر ابن کثیر جلد دوم

تفسیر السراج المنیر تلخیص تفسیر ابن کثیر جلد دوم

 

مصنف : راغب رحمانی

 

صفحات: 1124

 

قرآن  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  دورِ حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔آٹھویں صدی ہجری کے مؤرخ ومفسر حافظ عماد الدین   بن عمر المعروف حافظ ابن کثیر﷫ نےایک  تفسیر ’’تفسیر القرآن العظیم‘‘ تحریر فرمائی جس کواللہ تعالیٰ نے  قبول امت کا درجہ عطا فرمایا جس میں امام ابن کثیر نے  اپنے وقت کے تمام ذرائع بروئے کار لاکر اس میں احادیث وآثار کے علاوہ  بنی اسرائیل کی روایات سے بعض قصص  بھی نقل کیے ۔ اس تفسیر کو  بلاشبہ ہر دور میں  بےحد قبول عام حاصل ہوا۔ اصل عربی کتاب لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے ۔ہندوستان  کے مختلف اہل علم نے  اس کا اردوزبان میں ترجمہ کیا جن میں   مولانا محمدجوناگڑھی کےترجمہ  کو بڑی مقبولیت  حاصل  ہے اسی ترجمہ کو آج تک   شائع کیا جارہا ہے  ۔تفسیر ابن کثیر کا  ایک ترجمہ مولانا محمدداود راغب رحمانی ﷫ نے الفضل الکبیر کےنام سے  کیا اور دس جلدوں میں شائع کیا۔ زیر تبصرہ کتاب’’تفسیر السراج المنیر تلخیص تفسیر ابن کثیر‘‘ در اصل  الفضل االکبیر ترجمہ  تفسیر ابن کثیر  اردو کی تلخیص  وتہذیب  ہے ۔  الفضل  الکبیرکی تلخیص وتہذیب اور اس  میں  اضافہ کا  یہ اہم   کام  ہندوسنان کے معروف عالم دین حال مقیم سعودی عرب جناب مولانا  ابو  الاشبال احمد شاغف ﷾نے انجام دیا ہے  ۔المکتبۃ السلفیۃ،لاہور نے اسے  دو ضخیم جلدوںمیں  حسن  طباعت سےآراستہ کیا  ہے ۔ اس تفسیر  میں فقہی  مسائل اورائمہ کےاختلافات بیان کرنے سے  امکانی حد تک  احتراز کیا گیا ہے  تاکہ عام مسلمانوں تک اللہ اوراس کےرسول اللہ ﷺ کی سیدھی سیدھی باتیں پہنچ جائیں۔اور اس میں تفسیر بالرائے  سے  قطعی اجتناب کیا گیا ہے  کیونکہ اللہ کے رسول نےتفسیر بالرائے سے منع فرمایا ہے ۔ قارئین کرام مطالعہ کرنے کے بعد تفسیر السراج المنیرکو ایک مستقل تفسیر خیال فرمائیں گے ۔ان شاء اللہ

 

عناوین صفحہ نمبر
سولہواں پارہ
مقتول بچے کاقتل 1112
ذوالقرنین کی وجہ تسمیہ 1113
یاجوج ماجوج کون ہیں ؟ 1116
فاسقوں کے لیے وعید 1119
فردوس کی تفسیر 1120
رسالت کے شاہد ہیں 1121
سورۃ مریم 1121
سمیا کی تعریف 1124
قرار حمل کی تفسیر 1128
وضع حمل کا دور 1128
میں بد بخت نہیں ہوں 1131
جنت میں رزق ملے گا 1141
کلیم اللہ کا بیان 1137
مشرک کی درگت 1148
سورۃ طہ 1150
بشارت رسالت 1154
قیامت آنے کی وجہ 1154
عصا کے فوائد 1155
فرعون کی بار بار وعدہ خلافی 1165
اسرائیلیوں کی بیجا خواہش 1165
قبر پر مٹی ڈالنے کی دعا 1172
من وسلوی کا بیان 1179
اللہ کاعلم سب پر محیط ہے 1188
شیطا کا دھوکہ 1190
نماز کا بیان 1195
سترھواں پارہ 1197
سورۃ انبیاء 1197
توحید کے دلائل 1205
خلیل اللہ کا بتوں کو توڑ ڈالنا 1212
سلیمان ﷤ کی بے مثال حکومت 1220
دعائے ذوالنون 1223
زندگی بعد الموت یقینی ہے 1231
قیامت کی خبر نہیں 1233
سورۃ حج 1233
ہر چیزکا مخصوص سجدہ ہے 1242
شان نزول 1243
احکام حج کا بیان 1249
جھوٹی گواہی کا بیان 1250
مرض کی شک وتر دو مراد ہے 1261
رب کے کمال علم کا بیان 1267
اٹھارہواں پارہ 1273
سورۃ المومنون 1273
زکوٰۃ سے کیا مراد ہے 1274
میٹھے پانی کی برکت 1279
جانوروں کے فوائد کا بیان 1279
فرعون کا بیان 1285
صور کا بیان 1299
کافروں کی تمنا کا جواب 1300
سورۃ نور 1303
سورۃ نور کی اہمیت 1304
لعان کا بیان 1307
افک کا بیان 1310
قرآن کی فضیلت 1331
منافقوں کا بیان 1341
سورۃ فرقان 1356
قیامت کا انکار 1357
جہنم کی تنگی 1357
انیسواں پارہ 1361
مشرکوں کےعمل بے کار ہیں 1362
کافروں کا برا حشر ہو گا 1367
خواہشوں کو معبود بنا لیا گیا 1369
مشرکوں کی جہالت 1374
قرآن کی توصیف 1383
جادوگروں کا مسلمان ہونا 1391
گمراہوں کےسامنے جہنم ظاہر ہو گی 1399
حضرت نوح﷤ کا وعظ 1400
اونٹنی کا قتل اور عذاب کی آمد 1408
اللہ کے عدل کا بیان 1415
عہد رسالت کا ایک واقعہ 1418
سورۃ نمل 1419
ورثہ کی تفسیر 1424
ملکہ بلقیس کے حالات 1426
بلقیس کی آزمائش 1432
قتل صالح کی سازش 1435
لوطیوں پر پتھراؤ 1437
بیسواں پارہ 1438
ایک شخص کا واقعہ 1439
مکہ کی حرمت کابیان 1449
سورۃ قصص 1450
فرعون کی سرکشی کابیان 1451
قانون قتل میں ترمیم 1453
بچے والا صندوق بہہ گیا 1453
ماں نےاپنا بچہ پا لیا 1456
موسیٰ کا بکریوں کو پانی پلانا 1460
قبولیت دعا کی بشارت 1465
قارون کا بیان 1482
قارون کا خوفناک انجام 1484
سورۃ عنکبوت 1487
دنیا حکمت سے پیدا کی گئی 1502
اکیسواں پارہ 1503
قرآن بڑا زبردست معجزہ ہے 1505
عذاب کی جلدی 1508
توحید کی دلیل 1510
سورۃ روم 1513
نیند بھی اللہ کی ایک نعمت ہے 1521
باران رحمت کا باین 1530
ہواؤں کےاقسام 1532
رحمت عالمﷺ کو تسلی 1535
سورۃ لقمان 1535
بد نصیبوں کا بیان 1536
شہرت کا بیان 1543
تقلید کی برائی 1544
تسخیر کائنات 1547
اللہ ہی عالم الغیب ہے 1549
سورۃ سجدہ 1550
گھڑنے کا الزام 1551
ماضی سے عبرت پکڑو 1560
دریائے نیل کی بھینٹ 1560
سورۃ احزاب 1562
انبیاءسے عہد 1566
ہمیں منافق معلوم ہیں 1572
بائیسواں پارہ
سچ اور جھوٹ کا بیان 1584
ذکر اللہ کا بیان 1585
رحمت عالمؐ پردرود 1600
الزام لگانے کی وعید 1603
مومنوں کوتقوی اور سچ کاحکم 1607
سورۃ سبا 1609
قیامت کا انکار 1611
اللہ ہی سچا معبود ہے 1619
میرے پاس وحی آتی ہے 1631
سورۃ فاطر 1633
شیطان پرانا دشمن ہے 1635
رسول جھٹلائے گئے 1643
علماء کی فضیلت 1646
نذیر کی تفسیر 1649
سورۃ یس 1653
حشر و نشر کا بیان 1655
انبیاء کو دھمکی 1657
تائیسواں پارہ
قدرت کی ایک اور نشانی 1664
ارباب جنت کاعیش کا بیان 1667
اللہ ہرچیز پر قادر ہے 1675
سورۃ صافات 1676
جہنم میں مشرکوں کا جھگڑا 1681
کفارہ مجلس کی دعا 1705
سورۃ ص 1706
عقید ہ توحید پر حیرت 1707
بے نظیر بادشاہت کی دعا 1716
بد نصیبوں کا بیان 1720
سورۃ زمر 1725
تقوی کا حکم 1730
دنیا کی مثال 1733

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
68.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment