تفسیر البلاغ جلد اول

تفسیر البلاغ جلد اول

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 450

 

قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ ’’تفسیر البلاغ‘‘ماہنامہ محدث کے معروف کالم نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی تصنیف ہے۔یہ تفسیر موجود ہ دور میں قرآن حکیم کو صحیح طور پر سمجھنے سمجھانے کے لیے ایک اہم کاوش ہے۔اس کے مخاطبین میں جدید تعلیم یافتہ طبقہ اور دینی حلقہ دونوں شامل ہیں۔اس کی زبان او ر اندازِ بیان کو حتیٰ الوسع مربوط اورآسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ قاری کو بات سمجھنے میں دشواری نہ ہو۔نیز اس میں قرآنی مشکل الفاظ کے معانی اور ان کی تشریح الگ سے کی گئی ہے ،صحیح احادیث کے مکمل حوالے درج کیے گئے ہیں۔اورمتجدِّدین ، منکرین حدیث اور دوسرے گمراہ طبقوں کی غلط تاویلوں کا محاسبہ بھی کیا گیا ہے۔مفسرموصوف کی زندگی کا طویل حصہ قرآن مجید سمجھنے سمجھانے اور اس کی نحوی وتفسیری مشکلات حل کرنے میں گزرا ہے۔ تفسیر ہذا کے علاوہ آپ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں جن میں قرآن کریم کا اردو وانگلش ترجمہ بھی شامل ہے ۔تفسیر البلاغ کی ابھی جلد اول و دوم طبع ہوئی ہیں ان میں سورۃ النساء تک تفسیر مکمل ہوچکی ہے مزید کام جاری ہے ۔مزید جلدیں طبع ہونے پر انہیں بھی سائٹ پر پبلش کردیاجائے گا۔(ان شاء اللہ ) اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اصول ترجمہ وتفسیر 3
تفسیر بالرائے سےکیا مراد ہے 10
تفسیر بالرائے محمود 11
تفسیر بالرائے مذموم 11
تفسیر بالرائے مذموم کی بعض صورتیں 11
کچھ اس کتاب کےبارے میں 15
تفسیر بسم الله الرحمن الرحيم
الفاظ كي تحقیق 17
نظائروشواہد 18
تسمیہ اورقرآن 19
تسمیہ سےکام کے آغاز میں حکمتیں 19
تفسیر سورہ الفاتحہ
اس کےمختلف نام 21
زمانہ نزول 21
مرکزی مضمون 22
الفاظ کی تحقیق اورآیات کی تفسیر 23
حمد کے ایک معنی 23
رب کے معنی 24
عالمین کےمعنی 24
خلاصہ مضمون 25
آیات کی تفسیر 25
صراط مستقیم سے کیا مراد ہے 31
سورہ الفاتحہ کےفضائل 33
سورہ الفاتحہ کےمسائل  واحکام 35
تفسیر سورہ البقر ہ
اس کانام 36
زمانہ نزول 36
سورہ البقرہ کے فضائل 36
الفاظ  کی تحقیق اورآیات کی تفسیر 37
حروف مقطعات کےمعنی 38
ذلک کےمعنی ہذا ی کے بھی ہے 38
الکتا ب کامطلب 38
لاریب فیہ کامعانقہ 39
لاریب فیہ کی وضاحت 39
ہدی کےمعنی 39
متقین سےکون لوگ مراد ہین 40
کیا قرآن صرف متقین کےلیے ہدایت ہے 40
تقوی کے معنی 40
متقین کی پہلی صفت ایمان بالغیب 41
ایمان بالغیب اندھا ایمان نہیں ہوتا 41
متقین کی دوسری صفت نماز قائم کرنا 42
اقامت  صلوۃ سے کیا مراد ہے 42
متقین کی تیسری صفت نفاق فی سبیل اللہ 43
انفاق سے کیا مراد ہے 43
متقین کی یہ تینوں صفات اجمالی ہیں 43
آیت 3کےبارے میں ایک عمدہ تفسیری قول 44
آیت 4میں حق پسند اہل کتاب کاذکر ہے 44
کفر کےلغوی اوراصطلاحی معنی 47
آیت 6 میں قریش کےپکے کافروں کاذکر ہے 49
دل پر مہر لگنے سے کیا مراد ہے 49
اس بارے میں ایک حدیث 50
آیت 8 میں جن منافقین کاذکر ہے اس سےعام اہل کتاب کےمنافق لوگ ہین 52
ایمان باللہ اورایمان بالاخرت سے کیا مراد ہے 54
فی قلوبہم مرض کامطلب 55
فساد فی الارض سےکیا مراد ہے 56
آیت 14 میں شیاطین  سےمراد کفارو یہود کےسردار ہیں 57
آیت 15 میں قرآن کاایک اسلوب مشاکلہ 58
طغیان کے معنی 58
یعمہون کےمعنی 58
عرب یہودیوں کی اکثریت نےاسلام قبول نہیں کیاتھا 59
آیت 18 میں بلاغت کاایک نکتہ 59
صیب کےمعنی 60
صواعق کےمعنی 60
آیت 19 میں بارش سےمراد اسلام کی دعوت ہے 60
سب کاخالق ایک ہے تومعبود  بھی ایک ہی ہے 62
مشرکین عرب بھی اللہ کوخالق مانتے تھے 62
بناء کےمعین 62
الداد کےمعنی 62
قرآن مجید کاچیلنج 63
اعجاز القرآن اوراس کےمختلف پہلو 65
ازواج مطہرہ  کے معنی 69
جنت کی نعمتوں  اورجنتیوں کےبارے میں احادیث 69
من تحتہا  الانہر کامطلب 69
ضرب المثل مثال دینے سے کیا مراد ہے 72
فاسقین کےلغوی اوراصطلاحی معنی 72
فاسقین کی چند نشانیاں 73
خالق کاانکار ممکن نہیں ہے 74
شرک کرنا انسانیت کی توہین ہے 75
فرشتے محض قوتیں نہین ہین بلکہ انسانوں کیطرح ایک  مستقل مخلوق ہے 78
خلیفہ کےمعنی 78
علم اسماء سے کیا مراد ہے 80
علم کوعبادت پر فضیلت حاصل ہے 80
تعظیمی سجدہ 81
ابلیس جن تھا  فرشتہ نہ تھا 82
آدم سےحضرت آدم ﷤ مراد ہیں نہ کہ نوع  انسانی 83
آدم ﷤ کی غلطی ان کو نبوت ملنے  سے پہلے ہوئی تھی 84
آدم ﷤ کی توبہ 85
لاخوف علیہم ولاہم یحذنون کےالفاظ سےجنت  مراد ہوتی ہے 86
قصہ آد م ﷤ وابلیس میں حکمتیں 86
بنی اسرائیل سےخطاب 88
نعمتی (میری نعمت  )کامطلب ہے میری نعمتیں 88
یہودی قوم بدعہد اورعہد شکن ہے 89
قصہ بنی اسرائیل  بیان کرنے کےمقاصد 90
مصدقا کےمعنی 90
یہودی علما ء حق بات کو چھپاتے  تھے 92
دین میں نماز کی اہمیت 92
قول وفعل میں تضاد 93
مشکل حالات میں نماز اورصبر سےکام لو 94
صبر کےمعنی 94
یظنون کےمعنی 95
بنی اسرائیل کو آخرت کےحساب سے ڈرایا گیا 100
بنی اسرائیل بر فرعونیوں کےمظالم 101
بنی اسرائیل پر اللہ تعالی کی نعمتیں اوراحسانات 102
موسی ﷤ کامعجزہ عصامارنے  سےسمندر میں راستہ بن گیا 102
بنی اسرائیل نے بچھڑے کی پوجا  کی 103
بنی اسرائیل کی شریعت میں بھی مرتد کی سزا قتل  تھی 105
بنی اسرائیل کے لیے  من وسلوی 106
موسی ﷤ کاایک معجزہ عصامارنے سےپانی کے بارہ چشمے پھوٹ نکلے 109
بنی اسرائیل کی ناشکر ی 110
آخرت کی نجات کادارمدار صرف اروصرف ایمان اورعمل  صالح پر ہے 112
حضرت محمد ﷺ  کی نبوت پر ایمان لائے بغیر اہل کتاب کےلیے نجات نہیں 113
بنی اسرائیل نےہفتے کےدن کی حرمتی کی تو ان کو بندر بنا دیا گیا 117
بنی اسرائیل سےتوریت  کی پابندی کاعہد زبردستی نہیں لیاگیا تھا 115
بنی اسرائیل کوگائے ذبح کرنے کاحکم دیاگیا 120
گائے ذبح کرنےکےحکم کی حکمت 123
دین میں فضول سوالات کرنے کی ممانعت 123
بنی اسرائیل کے دل  پتھروں سے زیادہ سخت ہوگیے 126
یہود کےان پڑھ لوگوں کو مذہبی غلط فہمیاں 129
یہودی علماء کی دین فروشی 130
اللہ تعالی نے بنی اسرائیل سے چند باتوں کاعہد لیا 132
بنی اسرائیل کی عہد شکنی 134
بنی اسرائیل نےنبیوں اورسولوں کوقتل کیا 140
عیسی ﷤ کوجبرئیل ﷤ کی تائید حاصل ہونے کامطلب 140
بعض لوگوں کابہ غلط دعوی کہ کوئی رسول کبھی قتل نہیں ہوا 142
یہود کاحسد اورتعصب 143
یہود کوقرآن نےایک چیلنج دیا جس کاوہ جواب نہ دےسکے 145
ہزار برس جیتے کامحاورہ استعارہ 146
جبرئیل ﷤ سےیہودکی دشمنی اوراس کاانجام 148
ہاروت ماروت کاقصہ 151
حضرت سلیما ن﷤ کویہود نےجادوگرکہا 151
جادوگری کےبار ے میں چند قابل غور باتیں 151
جادو کرنا کفر ہے اوراسلام میں جادوگر کی سزاقتل ہے 151
جادوگری کےبارےمیں چندقابل غور باتیں 151
جادوکرناکفرہے اوراسلام میں جادو گر کی سز اقتل ہے 151
نبی ﷺ کی شان میں یہودیوں کی ایک گستاخی 155
ناسخ ومسنوخ احکام کی حقیقت 156
دین کےبارےمیں فضول سوالات کرنامنع ہے 158
مدینے کےیہودی قبائل سےمسلمانوں کاسلوک 159
دین میں نمازاورزکوۃ کی اہمیت 160
آخرت میں نجات پانے کاصحیح معیار 160
یہودیوں اورعیسائیوں کےباہمی اختلاف 161
عبادت گاہوں کوگرانا ظلم ہے 163
اللہ تعالی کواولاد نہیں ہے 165
مشرکین عرب کی ایک غلط فرمائش 166
یہود ونصاری مسلمانوں سےکبھی راضی نہیں ہوں گے 168
اہل کتاب کےحق پرست لوگوں کاذکر 168
ابراہیم ﷤ کاواقعہ اوراس کی حکمت 173
خانہ کعبہ کی تعمیر نو 174
ابراہیم ﷤کی دعا 174

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment