تفہیم مباحث فی علوم القرآن

تفہیم مباحث فی علوم القرآن

 

مصنف : محمد جمیل شیدا رحمانی

 

صفحات: 167

 

قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصاراس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔اس عظیم الشان کتاب نے تاریخِ انسانی کا رخ موڑ دیا ہے ۔ دنیابھر کی بے شمارجامعات،مدارس ومساجد میں قرآن حکیم کی تعلیم وتبلیغ اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے۔جس کثرت سے اللہ تعالیٰ کی اس پاک ومقدس کتاب کی تلاوت ہوتی ہے دنیا کی کسی کتاب کی نہیں ہوتی ۔ مگر تعجب وحیرت کی بات ہے کہ ہم میں پھر بھی ایمان وعمل کی وہ روح پیدا نہیں ہوتی جو قرآن نےعرب کے وحشیوں میں پیدا کر دی تھی۔ یہ قرآن ہی کا اعجاز تھا کہ اس نے مسِ خام کو کندن بنادیا او ر ایسی بلند کردار قوم پیدا کی جس نے دنیا میں حق وصداقت کا بول بالا کیا اور بڑی بڑی سرکش اور جابر سلطنتوں کی بساط اُلٹ دی ۔ مگڑ افسوس ہے کہ تاریخ کے یہ حقائق افسانۂ ماضی بن کر رہ گئے ۔ ہم نے دنیا والوں کواپنے عروج واقبال کی داستانیں تو مزے لے لے کر سنائیں لیکن خود قرآن سے کچھ حاصل نہ کیا ۔جاہل تو جاہل پڑھے لکھےلوگ بھی قرآن سےبے بہرہ ہیں۔قرآن کریم کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم سےہی سمجھا جائے۔  زیر تبصرہ کتاب’’تفہیم مباحث فی علوم القرآن ‘‘ مناع القطان کی قرآنی علوم پر مشتمل کتاب مباحث فی علوم القرآن کی تفہیم وتلخیص ہے ۔اصل کتاب عربی زبان میں ہے اور اکثر مدارس دینیہ اور یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہے ۔مصنف نے اختصار کے ساتھ تمام علوم قرآنی کا اس میں احاطہ کردیا ہے۔ جہاں پانچ دس مثالیں بیان کی جاسکتی تھی وہاں ایک دو جامع مثالیں ذکر کرنے پر اکتفا کیا ہے تاکہ قاری زیادہ بوجھ محسوس نہ کرے ۔محترم جناب محمد جمیل شیدا رحمانی صاحب نے اردو زبان میں اس کا اختصار اور تفہیم کواس انداز سے پیش کیا ہے کہ ایم اے عربی، ایم اے اسلامیات اور شہادۃ العالمیہ کے طلبہ وطالبات نیز جج صاحبان اور اسلامی علوم سے دلچسپی رکھنے والے وکلاء اس کتاب سے اب آسانی سے خاطر خواہ استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 5
علم کی تعریف وعلم کی ترقی پر نوٹ 6
علوم قرآن سے کیا مراد ہے 7
قرآن کی تعریف کیجیے 8
قرآن کے اوصاف پر نوٹ 9
قرآن او رحدیث نبی وحدیث قدسی 10
حدیث قدسی کی تعریف اور قرآن 11
حدیث قدسی کے درمیان فرق واضح کیجیے
وحی کے بارے میں مختصر وجامع نوٹ 14
نزول قرآن کریم کے بارے میں نوٹ 18
مکی اور مدنی آیات کی معرفت پر نوٹ 21
مکی او رمدنی آیات پر علماء سے تبصر ے ومثالیں  احاطہ تحریر میں لائے 23
مکی ومدنی قرآن کے بارے میں علماء کونسی اہم قسمیں بیان کرتے ہیں 25
موضوع کے لحاظ سےقرآن کی اقسام 30
اسباب نزول پر نوٹ لکھے 31
تعریف المسیب 32
اسباب نزول کے معرفت ےک فائدے 33
خاض سبب کے بجائے لفظی عمومم کااعتبار کیا جاتاہے اس پر نوٹ لکھیے 36
سبب نزول کے ضیغہ پر نوٹ لکھیے 38
سبب نزول کے بارے میں متعد روایات پر نوٹ لکھیے ۔ 40
حکم سے پہلے کسی آیت کےنازل  ہونے پر مختصر نوٹ لکھیے 44
ایک ہی شخص کے بارے  میں کئی دفعہ آیات نازل ہونا 45
مناسبت پر نوٹ لکھیے 46
نزول قرآن پر مفصل نوٹ لکھیے 48
بتدریج نزول قرآن او راس کی حکمت 50
جمع قرآن وترتیب پر نوٹ 54
عہد رسول ؐ میں کتابت کے ساتھ قرآن کی حفاظت 55
عہد سیدنا ابوبکر ؓ میں جمع قرآن 56
عہد سیدنا عثمان ؓ میں جمع قرآن 57
قرآن  کی سورتیں وآیات کی تقسیم اور خط عثمانی پر نوٹ 62
سور القرآن وآیات اقسام 62
آیات کو ایک دوسری سےجدا کرنے کی علامت لکھیں 64
سات الہجوں پر نزول قرآن کے بارے میں مفصل نوٹ لکھیے 65
حکمت نزول القرآن علی سبعۃ امرف 68
قرآن او رقرآء سے متعلق جامع نوٹ 69
قرآءت میں اختلاف کے فوائد 71
الوقف ولابتداء پر مختصر نوٹ لکھیے 72
تجوید اور آدب تلاوت پر نوٹ لکھیے 73
وہ کون سے قواعد ہیں جن کا مفسر محتاج ہوتاہے 75
الفرق بین المحکم والمشابہ پر نوٹ 83
العام والخاص پر مختصر نوٹ لکھیے 86
تخصیص السنہ بالقرآن 90
ناسخ اور منسوخ پر مفصل نوٹ لکھے 91
اقسام النسخ 94
شبہ النسخ 97
نسخ کی مثالیں 98
مطلق او رمقید کی اقسام اور ہر ایک کاحکم 99
المنطوق المفہوم کی وضاحت کیجیے 101
تعریف المفہوم اواقسام 103
مفہوم مخالف سے دلیل لینے میں اختلاف 104
اعجاز القرآن پر مختصر نوٹ لکھے 105
وجوہ اعجاز القرآن 108
قرآنی اعجاز کے دیگر پہلو ؤں پر تبصرہ 111
امثال القرآن پر مختصٰرنوٹ 116
اقسام القرآن پر مفصل تبصرہ کیجیے 121
جدل اقرآن پر تبصرہ کیجیے 126
قرآنی مناظرات کی انوا ع اور اس کے دلائل 129
قرآنی قصوں کے انواع 132
قرآنی قصوں کے فوائد 133
قصوں کاتکرار اوراس کی حکمت 134
قرآنی قصہ حقیقت پر مبنی ہوتاہے 134
ترجمعہ القرآن پر تبصرہ کیجیے 135
ترجمعہ اکامفہوم لفظی ترجمعہ کی حکمتیں 136
معنوی ترجمہ کی حکمیتں الترجمعہ 137
التفسر یہ 137
تفسیر وتاویل پر نوٹ 138
تفسیر کی فضیلت 140
آداب المفسر 142
تفسیر کے آغاز او راس کی بحث کیجیے 143
التفسیر فی عصر التابعین 145
تدوین کے زمانوں میں تفسیر قرآن 146
تفسیر موضوعی 147
اسرائیلیات سے پرہیزکرنا 150
نبی ؐ اور صحابہ ؓ منقول تفسیر کاحکم 151
تفسیر بالرای وحکم 151
الاسرائیلیات 152
تفسیر الصوفیہ 152
التفسیر الاشاری 153
غرائب التفسیر 154
تفسیر ابن عباس 155
جامع البیان کی تفسیر القرآن المطری 153
جدید عصر میں کتب التفسیر 157
تفسیر المنارللسید محمد رشید رضا 158
فی ظلال القرآن سید قطب 158
التفسیر البیانی للقرآن الکر یم 158
تفسیر الفقہاء پر تبصرہ کیجیے 159
بعض مشہور مفسرین کے تراجم لکھے 160
1۔ابن عباسؓ 161
2۔الطبری 162
3۔ابن کثیر 162
4۔فخر الدین رازی 162
5۔الزمخشری 163
6۔الشوکانی 163

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment