تفہیم دین (کورس)

تفہیم دین (کورس)

 

مصنف : خالد عبد اللہ

 

صفحات: 272

اسلام کی اساس قرآن وحدیث ہے۔آج کا درسی نظام جستجو ،محنت اور خلوص کے بغیر کسی انقلابی تبدیلی سے ہم آہنگ نہیں ہو سکتا جو آنے والی نسلوں کو کسی بڑے کام کے لئے آمادہ وتیار کریں۔اس لئے یہ امر قطعی طور پر واضح ہے کہ طلباء کو ابتداء سے ہی انہی بنیادوں پر تعلیم وتربیت دی جائے ۔اکثر مدارس میں شعبہ حفظ القرآن کے طلباء پر تلفظ مخارج پر بہت توجہ دی جاتی ہے ،مگر عقیدہ توحید اور دیگر مسنون اعمال کو ذرا اہمیت نہیں دی جاتی۔طالب علم اچھا حافظ تو بن جات اہے مگر بنیادی دینی عقائد سے ناواقف رہتا ہے۔الا ما شاء اللہ۔اسی کمی کو پورا کرنے کے لئے جامعہ اشاعت القرآن والحدیث مرید کے میں چند سال پہلے ایک مختصر کورس ترتیب دیا گیا جو وقت اور ضرورت کے تحت مختلف تبدیلیوں کے بعد اس وقت آپ کے سامنے موجود ہے۔ اس کورس میں اختصار کے ساتھ تجوید کے قواعد،عربی گرائمر،عقائد سے متعلق قرآنی آیات،مسنون نماز،اذکار مسنونہ، اورمختلف موضوعات پر احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ اختلافی مسائل سے متعلق بحث کی گئی ہے۔جس سے دینی مدارس کے طلباء کے ساتھ ساتھ سکول،کالج اور دیگر شعبہ جات سے متعلقہ افراد بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس منفرد اور شاندار کورس کو محترم خالد عبد اللہ صاحب نے مرتب کیا ہے، اور اس کے پانچ بنیادی ابواب ہیں۔ جو تجوید وقراءات، عربی گرائمر،اہم مسائل پر احادیث مبارکہ ،کچھ اختلافی مسائل اور نماز کے طریقے پر مشتمل ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنے بچوں کی صحیح ودرست تربیت کرنے کی بھی توفیق دے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
تاثرات علمائے کرام 8
حرفے چند 12
تدریسی خاکہ 13
پہلا باب: مختصر قواعد تجوید و قراءت 15
دوسرا باب: مختصر قرآنی عربی گرائمر 22
تیسرا باب: اہم مسائل پر احادیث مبارکہ 185
احادیث کے تراجم 222
چوتھا باب: چند اختلافی مسائل 241
پانچواں باب: مختصر طریقہ نماز 259

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment