تفہیم اصول الشاشی

تفہیم اصول الشاشی

 

مصنف : ابو نعمان بشیر احمد

 

صفحات: 272

 

جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی؟ قرآن اور سنت کا باہمی تعلق کیا ہے؟ قرآن مجید، سنت اور حدیث میں سے کس ماخذ کو دین کا بنیادی اور کس ماخذ کو ثانوی ماخذ قرار دیا جائے؟ رسول اللہ ﷺ سے مروی احادیث کو کیسے سمجھا جائے گا اور ان سے سنت کو کیسے اخذ کیا جائے گا؟ اگر قرآن مجید کی کسی آیت اور کسی حدیث میں بظاہر کوئی اختلاف نظر آئے یا دو احادیث میں ایک دوسرے سے بظاہر اختلاف نظر آئے تو اس اختلاف کو دور کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔اور تمام قدیم مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ)نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کرنے کے لئے اپنے اپنے اصول وضع کئے ہیں۔بعض اصول تو تمام مکاتب فکر میں متفق علیہ ہیں جبکہ بعض میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ اصول شاشى احناف كى اصول فقہ پر لکھی گئی مشہور كتابوں ميں سے ایک ہے اور اس كے مؤلف ابو على الشاشى احمد بن محمد بن اسحاق نظام الدين الفقيہ حنفى متوفى (344ھ )ہيں۔يہ امام ابو الحسن كرخى كے شاگرد ہيں، ان كى تعريف كرتے ہوئے كہتے ہيں: ابو على سے زيادہ حافظ ہمارے پاس كوئى نہيں آيا، شاشى بغداد ميں رہے اور وہيں تعليم حاصل كى۔چونکہ علماء احناف کے ہاں یہ کتاب اصول فقہ کے میدان میں ایک مصدر کی حیثیت رکھتی ہے ،چنانچہ انہوں نے اس کی متعدد شروحات بھی لکھی ہیں۔ جن میں سے “شرح مولى محمد بن الحسن الخوارزمى متوفى (781 ھ)،حصول الحواشى على اصول الشاشى از حسن ابو الحسن بن محمد السنبھلى الہندى ،عمدۃ الحواشى از مولى محمد فيض الحسن گنگوہى،تسھيل اصول الشاشى از شيخ محمد انور بدخشانى قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” تفہیم اصول الشاشی “بھی اصول شاشی کا اردو ترجمہ اور حاشیہ ہےجو مرکز الدعوۃ السلفیہ ستیانہ بنگلہ کے استاذ فضیلۃ الشیخ ابو نعمان بشیر احمد صاحب کی کاوش ہے۔مولف نے اس کتاب میں ایک منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے پوری اصول شاشی کو سوال و جواب کی شکل میں مرتب کر دیا ہے اور بعض اہم مواقع پر حاشیے میں راجح مسلک کی وضاحت بھی کر دی ہے۔ راقم جامعہ لاہور الاسلامیہ میں اصول شاشی کے مادہ کی تدریس کے دوران اس کتاب سے بھی استفادہ کرتا رہا ہے۔اصول فقہ کے طلباء اور اساتذہ کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
اصول فقہ کے مبادیات 11
احکام شریعت کے ماخذ 12
اصول فقہ کے قواعد 18
چند فقہی اصول 24
تدوین اصول فقہ 27
حالات زندگی صاحب اصول شاشی 30
اصول شاشی 31
مطلق اور مقید کی بحث 47
مشترک و مؤول کی بحث 57
حقیقت اور مجاز کی بحث 61
استعارۃ کی بحث 69
متقابلات کی بحث 73
الفاظ کے حقیقی معانی کو ترک کرنے کی بحث 89
متعلقات نصوص کی بحث 96
امر کی بحث 103
امر بالفعل کی بحث 107
ادائیگی کے اعتبار سے مأمور بہ کی اقسام کی بحث 116
نہی کی بحث 124
معرفت نصوص کی بحث 130
حروف کے معانی کی بحث 138
فاء کی بحث 143
ثم کی بحث 148
حرف ’’بل‘‘ کی بحث 150
حرف ’’لٰکن‘‘ کی بحث 152
حرف أؤ کی بحث 154
حرف حتیٰ کی بحث 159
حرف الٰی کی بحث 159
کلمہ ’’علی‘‘ کی بحث 162
کلمہ ’’علیٰ‘‘ کی بحث 166
حرف ’’فی‘‘ کی بحث 169
حرف باء کی بحث 173
بیان کے طریقوں کی بحث 175
بیان تفسیر کی بحث 177
بیان تغیر کی بحث 178
فصل: بیان ضرورت 185
فصل: بیان حال 187
فصل: بیان عطف 190
فصل بیان تبدیل 192
البحث الثانی: سنت رسولﷺ 194
البحث الثالث: اجماع 206
فصل: عدم القائل بالفصل 211
البحث الرابع: قیاس 222
فصل: قیاس شرعی 233
فصل: قیاس پر وارد ہونے والے اعتراضات 240
فصل حکم کا علمت اور سبب کے ساتھ تعلق 249
فصل احکام شرعیہ کا اپنے اسباب کے ساتھ تعلق 255
علت پر حکم مرتب ہونے کے موانع 260
فصل: شرعی اصطلاحات 263
فصل عزیمت و رخصت 266
فصل: بٰر دلیل کے استدلال 268

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment