تفہیم المواریث

تفہیم المواریث

 

مصنف : فاروق اصغر صارم

 

صفحات: 115

 

دیگر معاملات کی طرح تقسیم وراثت سے متعلقہ اسلام کی تعلیمات نہایت عادلانہ اور منصفانہ ہیں۔ تاکہ مرحومین کے پسماندگان کی مامون و محفوظ اور پر امن دنیوی زندگی کا اہتمام ہو سکے۔ لیکن نہ معلوم کس وجہ سے بہت سے علماے کرام اور اہل علم حضرات بھی تقسیم وراثت کے حوالے سے دینی احکامات سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’تفہیم المواریث‘ جہاں علمائے کرام کے لیے استفادے کا باعث بنے گی وہیں طلبا اور عامۃ المسلمین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ فاضل مصنف فاروق اصغر صارم نے وراثت کے مبادیات، موانع، ترکہ کے متعلق امور، مستحقین اور ان کے حصص، عصبات، حجب سے لےکر تقسیم ترکہ، تخارج، خنثیٰ، حمل سمیت تمام موضوعات نہایت جامعیت کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔ موصوف نے علم الفرائض کی جملہ مباحث کو احاطہ تحریر میں لا کر اس علم کےقواعد و اصول کی خوب وضاحت کی ہے اور مشکل مسائل کے حل میں مثالیں اور نمونے بھی پیش کیے ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
علم میراث کی فضیلت 6
چند بنیادی اور ضروری امور 8
ارکان میراث 8
شروط واسباب 8
موانع میراث 10
حقوق ترک میت 14
خاوند کے حصے پانے کی صورتیں 19
باپ کے حصے پانے کی صورتیں 19
دادا کی میراث 20
اخیانی بھائی اور اخیانی بہن 20
بیوی کی میراث 22
ماں کی میراث 24
حقیقی بیٹی کے حصے 28
پوتی وغیرہ کے حصے 29
سگی بہن کی میراث 31
علاتی بہن کا حصہ 33
عصبات کی بحث 37
حجب کی بحث 42
عول کی بحث 49
تقسیم ترکہ کی بحث 64
تخارج کی بحث 68
مناسخہ کا بیان 72
ذوی الارحام کی بحث 80
مخنث مشکل کی بحث 92
حمل کی بحث 96
مفقود کی بحث 101
میراث مرتد کی بحث 104
ولد الزنیٰ واللعان کی بحث 105
بیک وقت اجتماعی موت پر میراث 106
یتیم پوتے کی میراث 108

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment