تفہیم الاحادیث جلد 07
مصنف : سید ابو الاعلی مودودی
صفحات: 541
مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ ہے مولانا عبدالوکیل علوی مرحوم نے تقریباً 30؍ سال قبل اسے مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے والی احادیث کی تشریحات کو نقل کیا گیا ہے۔نیزمرتب نے تخریج احادیث کے ساتھ اُردو ترجمہ کرکے حدیث فہمی میں آسانی پیدا کی ہے۔سید صاحبؒ کے وسیع تحریری سرمائےمیں سے حدیث پر مبنی مواد کی ضخامت کا اندازہ ”تفہیم الاحادیث“ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔اور اس سے یہ اندازہ بھی ہوتا ہےکہ سیدصاحب کا لٹریچر قرآن وحدیث کے حوالوں اور تشریحات کا بے بہا خزانہ ہے اور موصوف کس قدر حجیت حدیث کے قائل وفاعل تھے ۔ان کی مایہ ناز کتاب ’’ سنت کی آئینی حیثیت ‘‘ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ لیکن بعض احادیث کو تسلیم کرنے کے متعلق مودودی صاحب کا موقف جمہو رعلمائے امت سے مختلف ہے۔ محدث دوراں حافظ عبد اللہ روپڑی اور شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہما اللہ نے اپنی کتب میں اس کی نشاندہی کی ہے ۔اس لیے حدیث کے متعلق مولانا مودودی مرحوم کےتفردات سے ادارہ کتاب وسنت سائٹ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پہلا باب: اراضی کےمتعلق احکام | |
فصل اول | |
ملکیت زمین | |
اراضی کےمتعلق احکام اور اقسام | 21 |
صلح کرنے والے لوگوں کی زمین کا معاملہ | 22 |
بزور شمشیر فتح ہونے والوں کی اراضی | 24 |
حقوق ملکیت زمین برنائے آباد کاری | 27 |
عطیہ زمین من جانب سرکار | 32 |
عطیہ زمین کے بارے میں شرعی ضابطہ | 36 |
جاگیروں کے معاملہ میں صحیح شرعی رویہ | 37 |
حقوق ملکیت کا احترام | 39 |
زرعی اراضی کی تحدید | 43 |
قیمتوں میں تسنیر کنٹرول کا معاملہ | 45 |
کسی چیز کا قبضہ میں لینے سے پہلے فروخت کرنا | 49 |
ادائے قرض سے عاجز شخص اور اسلامی عدالت | 52 |
رزق حلال موجب اور اجروثواب | 58 |
فصل دوم | |
مزارعت کا مسئلہ | |
رفع بن خدیجؓ کی روایات | 54 |
جابر ؓ بن عبداللہ کی روایات | 60 |
حضرت ابوہریرہؓ سے مزید تائیدی روایات | 63 |
حضرت ابو سعید خدریؓ سے مروی تائیدی روایات | 64 |
ضحاک بن ثابت سے | 64 |
زید بن ثابت | 65 |
تنقید بلحاظ نقل روایت | 65 |
تنقید بلحاظ عقل ودرایت | 76 |
امتناعی احکام کا اصل مفہوم | 78 |
رافع ؓ بن خدیج کی توضیحات | 78 |
جابرؓ بن عبداللہ کی توضیحات | 78 |
زید بن ثابت کی توضیح | 83 |
زیدؓ بن ثابت کی توضیح | 83 |
سعدؓ بن ابی وقاص کی توضیح | 83 |
ابن عباسؓ کی توضیحات | 84 |
تحقیق مسئلہ | 85 |
فقہاء کے مذاہب | 86 |
مذہب حنفی کی تفصیل | 88 |
مذہب حنبلی | 89 |
مذہب شافعی | 0 |
بیع سلم کی شرائط | 94 |
سرکاری عطایا کی ملکیت کا مسئلہ | 95 |
سرکاری عطایا پر نظر ثانی | 95 |
دوسرا باب :زکوۃ | |
اسلامی معاشرے میں زکوۃ کی حیثیت | 97 |
انسان کا اپنا مال کونسا ہے؟ | 98 |
کون سا صدقہ باعث فضیلت ہے | 99 |
مال حرام کا صدقہ | 102 |
قرض حسنہ یعنی راہ خدا میں صدقہ | 104 |
شریعت میں ٹیکس کی حیثیت | 106 |
کیا زکوۃ کے علاوہ انکم ٹیکس عائد کرنا جائز ہے؟ | 110 |
کیا زکوۃ کے نصاب اور شرح کو بدلا جاسکتا ہے؟ | 111 |
زکوۃ اور معاشی بہبود | 112 |
کیا ہر سائل مستحق زکوۃ ہے؟ | 113 |
زکوۃ کہاں خرچ کی اجائے | 113 |
نابالغ بچوں کے اموال پر زکوۃ | 116 |
زکوۃ اور مسئلہ تملیک | 118 |
کرائے پر دی جانے والی اشیاء پر زکوۃ | 121 |
تجارتی حصص کی زکوۃ | 122 |
زمین کی پیداواری کی زکوۃ | 122 |
سونے اور چاندی کی زکوۃ | 123 |
چند اشیاء کا نصاب | 123 |
شرح زکوۃ | 124 |
سونے کا نصاب | 124 |
زیور کی زکوۃ | 128 |
سونے کا الگ اور چاندی کا الگ نصاب | 131 |
کارخانوں کی زکوۃ | 138 |
برآمد شیدہ دفینہ کی زکوۃ | 140 |
شہد کی زکوۃ | 140 |
تیسرا باب: سود | |
ربو ٰکی تعریف | 143 |
ربوٰ کا مفہوم | 143 |
جاہلیت ربوٰ | 145 |
حرمت سود کی شدت | 147 |
الربوٰ کے مفہوم کا ماخذ اور قدر مشترک | 149 |
سود کے متعلقات | 150 |
ربوٰ الفضل کا مفہوم | 154 |
احکام بالا کا ماحصل | 160 |
حضرت عمرؓ کا قول | 163ؔ |
فقہاء کے اختلافات | 164 |
جانوروں کے مبادلہ میں تفاضل | 165 |
تجدید کے لیے چند شرطیں | 165 |
پہلی شرط | 165 |
دوسری شرط | 165 |
تیسری شرط | 167 |
چوتھی شرط | 168 |
عر ب میں کونسا سود رائج تھا | 171 |
تخقیقات کے عام اصول | 172 |
مسئلہ سود میں شریعت کی تخفیفات | 173 |
تمدنی واجتماعی نقصانات | 180 |
نقد کی قیمت اور ادھار کی اور | 181 |
بیمہ کا جواز عدم جوازم | 182 |
لاربوبین المسلم والحربی | 183 |
دار الکفر میں سود خوری | 186 |
انعامی بانڈز کی شرعی حیثیت | 188 |
چوتھا باب: وراثت | |
اسلام کا قانون وراثت | 189 |
تقسیم میراث کا قانون | 190 |
اصول وراثت | 191 |
مختلف ملتوں کے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں ہو سکتے | 193 |
وراثت میں وادی کا حصہ | 193 |
انبیاء کی میراث سے کیا مراد ہے؟ | 196 |