تفہیم الاحادیث جلد 05

تفہیم الاحادیث جلد 05

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 652

 

مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ  ہے مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے تقریباً 30؍ سال  قبل اسے    مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع  ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے والی احادیث کی تشریحات کو نقل کیا گیا ہے۔نیزمرتب نے تخریج احادیث کے ساتھ اُردو ترجمہ کرکے حدیث فہمی میں آسانی پیدا کی ہے۔سید صاحبؒ کے وسیع تحریری سرمائےمیں سے حدیث پر مبنی مواد کی ضخامت کا اندازہ ”تفہیم الاحادیث“ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔اور اس سے یہ اندازہ بھی  ہوتا ہےکہ سیدصاحب  کا لٹریچر قرآن وحدیث کے حوالوں اور تشریحات کا بے بہا خزانہ ہے اور موصوف  کس قدر حجیت حدیث  کے قائل وفاعل  تھے ۔ان کی مایہ ناز کتاب ’’ سنت کی  آئینی حیثیت ‘‘ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ لیکن بعض احادیث کو  تسلیم کرنے کے متعلق  مودودی صاحب   کا موقف  جمہو رعلمائے امت سے مختلف ہے۔ محدث دوراں  حافظ عبد اللہ روپڑی  اور شیخ الحدیث  محمد اسماعیل سلفی رحمہما اللہ  نے اپنی کتب میں اس کی  نشاندہی کی ہے ۔اس لیے   حدیث کے متعلق  مولانا مودودی  مرحوم کےتفردات   سے  ادارہ کتاب وسنت سائٹ  کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
باب اول:
معاشرت
فصل1: نکاح کی ترغیب وتاکید
لفظ نکاح کے لغوی واصطلاحی معنی 14
نکاح کی تاکید 17
رہبانیت اور قطع لذات کی ممانعت 21
ہر انسان پر اس کے نفس کا حق 24
وہ تین آدمی جن کی مدد اللہ کے ذمہ ہے 27
دنیا وآخرت کی ساری بھلائی نیک وفرمانبرداری بیو 29
تجردکی حوصلہ شکنی اور کثرت تعداد کی ترغیب 31
نکاح سے پہلے عورت کو دیکھنے کا مسئلہ 34
بد خلق بیوی 37
ازدواجی تعلقات کے بگاڑ پر ابلیس کا اظہار مسرت 38
فصل 2: کفاءت کا مسئلہ
شادی بیاہ میں کفاءت کا لحاظ 40
لڑکی والوں کی جانب سے پیغام نکاح 44
تقریبات شادی بیاہ رسوم 45
منگنی کی شرعی حیثیت 45
فصل3: ولادیت کا مسئلہ
ولی(سرپرست) کی ولایت 47
سر براہ مملکت کی ولایت 48
عورت کی ولایت 49
کیا بالغ عورت خود اپنا نکاح کر لینے کی مجاز ہے؟ 51
لڑکی کے لیے تنسیخ اور استقرار نکاح کا استحقاق 54
فصل4: رضاعت کا مسئلہ
نسبی اور رضاعی رشتوں کی حرمت 58
محرمات کی حرمت کے وجوہ 61
فصل5: ماں سے نکاح اسلامی قانون میں فوجداری جرم 63
خالہ بھانجی اور پھوپھی بھتیجی کا ایک مرد کے نکاح میں ہونا 66
کتابیہ سے کاح 70
شہداء اور حضرت ماریہ کا واقعہ 72
لونڈی کو آزاد کر کے اس سے نکاح کرنا 78
نکاح شغار۔ (ادلے بدلے کا نکاح) 82
کیا کافر سے مسلمان ہونے سے سابقہ نکاح برقرار رہ سکتا ہے 85
فصل6: ممنوعات (وہ امور جن کی ممانعت ہے)
اپنی بیوی سے عمل قوم لوط؟ 90
عمل قوم لوط کی سزا 93
ایام اور عورت 96
بیویوں کو مارنے کی ممانعت 98
عورت کے اعضا صنی پر نظر ڈالنا ممنوع 102
استمنا بالید کا شرعی کاحکم 103
حضرت حوا کی پیدائش 108
آلات کے ذریعہ سے توالدہ وتناسل 112
شادی بیاہ اسلام اور آلات موسیقی 113
فصل7: تحدید ازواج
رئیس طائف غیلان ثقفی کا واقعہ 116
نوفل بن معاویہ کا واقعہ 116
فصل8: مہر
شروط نکاح میں اہم ترین شرط 120
مقدار مہر 121
حد سے زیادہ مہر اباندھنے کی ممانعت 124
مہر ادا کرنے کی نیت سے نکاح فاسد ہو جاتا ہے 126
مہر کی ادائیگی میں اصل تعجیل ہے یا تاجیل؟ 131
فصل9، طلاق
طلاق حلال چیزوں میں سب سے ناپسندیدہ فعل 135
طلاق کا اختیار صرف شوہر کو ہے 137
طلاق قبل از نکاح 141
لاطلاق الامن بعد نکاح 143
طلاق کا صحیح طریقہ 144
فصل10: خلع
جمیلہ بنت ابی کا واقعہ خلع 146
کسی زیادتی کے بغیر خلع 151
عدت خلع 153
حبیبہ بنت سہل انصاریہ کا واقعہ خلع 157
خلع کا معاوضہ اپنے دیے ہوئے مال سے زیادہ لینا 159
طلاق اور خلع کو کھیل بنانے کی ممانعت 160
حالت حیض میں طلاق کی ممانعت 163
فصل11: طلاق ثلاثہ در مجلس واحد
عہد رسالت اور خلافت صاحبین کے عہد میں 168
رکانہ بن عبد یزید کا واقعہ 169
چند مزید واقعات 173
فقہاء اسلام کے نزدیک طلاق کی قسمیں 177
حلالہ (سازشی نکاح) 182
کرائے کاسانڈ 183
فصل12: عدت اور نان نفقہ
عدت کہاں گزاری جائے 189
نان نفقہ 189
عدم نفقہ کی صورت میں تفریق 194
متوفی حاملہ کی عدت 195
بیوہ حاملہ کی عدت 204
مفقود الخبر کی بیوی کے لیے انتظار مدت 208
مطلقہ مبتو تہ کا نان نفقہ 209

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

Comments (0)
Add Comment