تفہیم الاحادیث جلد 03

تفہیم الاحادیث جلد 03

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 447

 

مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ  ہے مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے تقریباً 30؍ سال  قبل اسے    مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع  ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے والی احادیث کی تشریحات کو نقل کیا گیا ہے۔نیزمرتب نے تخریج احادیث کے ساتھ اُردو ترجمہ کرکے حدیث فہمی میں آسانی پیدا کی ہے۔سید صاحبؒ کے وسیع تحریری سرمائےمیں سے حدیث پر مبنی مواد کی ضخامت کا اندازہ ”تفہیم الاحادیث“ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔اور اس سے یہ اندازہ بھی  ہوتا ہےکہ سیدصاحب  کا لٹریچر قرآن وحدیث کے حوالوں اور تشریحات کا بے بہا خزانہ ہے اور موصوف  کس قدر حجیت حدیث  کے قائل وفاعل  تھے ۔ان کی مایہ ناز کتاب ’’ سنت کی  آئینی حیثیت ‘‘ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ لیکن بعض احادیث کو  تسلیم کرنے کے متعلق  مودودی صاحب   کا موقف  جمہو رعلمائے امت سے مختلف ہے۔ محدث دوراں  حافظ عبد اللہ روپڑی  اور شیخ الحدیث  محمد اسماعیل سلفی رحمہما اللہ  نے اپنی کتب میں اس کی  نشاندہی کی ہے ۔اس لیے   حدیث کے متعلق  مولانا مودودی  مرحوم کےتفردات   سے  ادارہ کتاب وسنت سائٹ  کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
باب : کتاب الصلوۃ
فصل1۔ ہر کام کی ابتداء اللہ کے نام 10
فصل 2۔ وضو کے مسائل 15
3۔ غسل کے مسائل 25
فصل4۔ اذان کا آغاز کس طرح ہوا 28
فصل5۔ کیفیات صلاۃ 49
فصل 6۔نماز کی اہمیت 73
فصل7۔ امامت صلاۃ 89
فصل8۔تلاوت 100
فصل9۔جماعت میں شمولیت کے آداب 114
فصل10۔عورتوں کی نماز باجماعت میں شمولیت 126
فصل11۔وہ اوقات جن میں نماز پڑھنا شرعا منوع ہے 128
فصل12۔آداب نماز 147
فصل۔13تحویل قبلہ، اوقات صلاۃ اور حضور کے مقدار قراءت 159
فصل14۔ نماز قصر 187
فصل15۔صلاۃ خوف اور اس کے احکام 206
فصل16۔سترہ اور اس کے احکام 221
فصل17۔اذان اور نماز کی دعاؤں کی تشریح 234
حصہ دو
باب : وہ مسائل جن میں رائے کا اختلاف ہے
فصل1۔فاتحہ خلف الامام 244
فصل2۔رفع الدین اور آمین بالجہر 253
فصل3۔درود 285
فصل4۔نماز کےدرود میں سیدنا ومولانا کے اضافہ پر اہم اصولی بحث 305
فصل5۔جمعہ اور اس کے حکام 329
فصل6۔آداب جمعہ اور ضروری ہدایات 333
فصل7۔دیہات میں نماز جمعہ اور اس کے اہمیت 379
فصل8۔دیہات میں نماز جمعہ اور مسلک حنفی 397
فصل9۔ نماز اور خطبہ جمعہ کی زبان 410
فصل10۔ نماز تہجد 437

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

Comments (0)
Add Comment