تفہیم الاحادیث جلد 01
مصنف : سید ابو الاعلی مودودی
صفحات: 466
مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ ہے مولانا عبدالوکیل علوی مرحوم نے تقریباً 30؍ سال قبل اسے مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے والی احادیث کی تشریحات کو نقل کیا گیا ہے۔نیزمرتب نے تخریج احادیث کے ساتھ اُردو ترجمہ کرکے حدیث فہمی میں آسانی پیدا کی ہے۔سید صاحبؒ کے وسیع تحریری سرمائےمیں سے حدیث پر مبنی مواد کی ضخامت کا اندازہ ”تفہیم الاحادیث“ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔اور اس سے یہ اندازہ بھی ہوتا ہےکہ سیدصاحب کا لٹریچر قرآن وحدیث کے حوالوں اور تشریحات کا بے بہا خزانہ ہے اور موصوف کس قدر حجیت حدیث کے قائل وفاعل تھے ۔ان کی مایہ ناز کتاب ’’ سنت کی آئینی حیثیت ‘‘ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ لیکن بعض احادیث کو تسلیم کرنے کے متعلق مودودی صاحب کا موقف جمہو رعلمائے امت سے مختلف ہے۔ محدث دوراں حافظ عبد اللہ روپڑی اور شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہما اللہ نے اپنی کتب میں اس کی نشاندہی کی ہے ۔اس لیے حدیث کے متعلق مولانا مودودی مرحوم کےتفردات سے ادارہ کتاب وسنت سائٹ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 11 |
عرض مرتب | 13 |
مقدمہ: از مولانا سید ابو الاعلیٰ مودویؓ | 17 |
باب اول: توحید | |
فصل اول | |
توحید اور اس کے تقاضے | 58 |
اساسیات اسلام | 58 |
ایمان | 62 |
اسلام | 65 |
تقویٰ | 66 |
احسان | 68 |
قانونی اور حقیقی اسلام کا فرق | 81 |
استقامت فی الدین | 85 |
توکل علی اللہ | 57 |
صرف ایمان باللہ ہی سے انسان راہ راست پر قائم رہ سکتا ہے | 88 |
انسان کا اصل دشمن | 90 |
اخلاص عمل | 91 |
اسلام میں ایمان بلا امانت اور دین بلا عہد کا کوئی تصور نہیں | 93 |
مومن صادق کا پہچان | 94 |
گنہگار مومن اور نیکو کار کافر کا فرق | 96 |
کس موقع کا ایمان معتبر ہے؟ | 98 |
مخلص مومن کے لیے دنیوی مصائب گناہوں کا کفارہ ہیں | 99 |
ایک اسرائیلی موحد کا ایمان افروز واقعہ | 105 |
اللہ کا بندے سے معاملہ بندے کے گمان کے مطابق ہے | 116 |
اسلام میں بنیادی چیز عقیدہ توحید ہے | 118 |
کن حالات میں کلمہ کفر کہنے کی رخصت ہے | 125 |
کیا راستبازی اور خدا ترسی سے دنیا بگڑ جاتی ہے | 137 |
کیا اسلامی متعقدات کا اقرار کرنے والے کو ملت سے خارج کیا جا سکتا ہے؟ | 145 |
کس مسلمان کو کافر قرار دینا کیسا ہے | 146 |
تکفیر اور تفسیق مسلم | 147 |
کلمہ توحید کا اقرار کرنے والا قتل نہیں کیا جائے گا | 156 |
دو مختلف ملتوں کے لوگ ایک دوسرے سے مکمل طور پر کٹ جاتے ہیں | 162 |
فصل دوم | |
چند مخصوص صفات باری تعالیٰ | 164 |
خدا کے سوا ہر شے فانی ہے | 164 |
سار ی مخلوق کا رازق صرف اللہ ہے | 166 |
بندوں کی اطاعت یا معصیت سے اللہ کی بادشاہت متاہر نہیں ہوتی | 169 |
تخلیق کائنات دلیل خالق کائنات | 174 |
انسان کا تخلیقی مادہ | 175 |
انسان کا کمال حکمت | 176 |
حیات بعدالموت کا امکان | 177 |
ناقابل توجیہہ حوادث حیات اور خالق کائنان | 177 |
توبہ کرنے والا اللہ کو بہت پیارا لگتا ہے | 179 |
خالق کو اپنی مخلوق کتنی محبوب ہے | 182 |
علم ماکان وما یکون صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے | 185 |
الوہیت اور علم غیب میں گہرا تعلق ہے | 191 |
یہ اسلام کا اساسی اور بنیادی عقیادہ | 192 |
فصل سوم | |
الاسماء الحسنیٰ | 194تا371 |
فصل چہارم | |
شرک اور اور اس کے نتائج واثرات | 373 |
خود ساختہ معبود اپنے پوجنے والوں کے ساتھ جہنم میں ہوں گے | 373 |
بچوں کے ذہن میں نقش توحید کس طرح بٹھایا جائے | 374 |
مشرکین سے ایک سوال | 375 |
خواہش نفس بدترین معبود | 376 |
کیا شرک کے ساتھ نیکی کو کوئی وزن ہے؟ | 377 |
شرک سب سے بڑا گنا ہ ہے | 378 |
کیا اسلام میں قبر پرستی کی گنجائش ہے | 381 |
زیارت قبور | 382 |
قبولیت دعا کے لیے قبروں پر چلہ کشی | 387 |
علماء اور درویشوں کو رب بنانا | 388 |
ماں باپ بھی شرک کا حکم دیں تو ان کا کردو | 391 |
شرک ظلم عظیم ہے | 394 |
شرک پنجم | |
قضاء وقدر | 396 |
قضاء مبرم اور قضاء معلق | 396 |
قضاء کے معنی | 397 |
مسئلہ جبر وقدر | 397 |
مسئلہ تقدیر کی نوعیت | 400 |
انسان اور شیطان کی باہمی آویزش | 400 |
فضول باتوں اور کثرت سوال سے اجتناب | 401 |
عقیدہ تقدیر کا فائدہ عملی زندگی میں | 407 |
کیا مشرکین کے بچے جنت میں جائیں گے؟ | 411 |
انسان کے فطرت پر پیدا ہونے کا مفہوم | 423 |
فصل ششم | |
ذات باری تعالیٰ احادیث کی روشنی میں | 431 |
باری تعالیٰ کی عالم سماوی سے نسبت | 431 |
رؤیت باری تعالیٰ اور ام المومنین حضرت عائشہؓ | 434 |
رؤیت جبرائیل | 435 |
قاب قوسین کا مفہوم | 439 |
رؤیت قلبی کے بارے میں روایات | 443 |
روایات کا ماحصل | 452 |
فصل ہفتم | |
آخرت میں رؤیت بار ی تعالیٰ | 455 |
آخرت میں دیدار الٰہی کی کیفیت | 455 |