تفہیم احکام القرآن جلد چہارم

تفہیم احکام القرآن جلد چہارم

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 512

 

قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص   رحمہم اللہ کی احکام القرآن  کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت  کی حامل  ہیں ۔امام   جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل  کتاب ’’احکام   القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد  کے شعبہ شریعہ  اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر  موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ   کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن  اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ، مکتوبات  وغیرہ سے   اخذ شد ہ ہے ۔ مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے  ان کو بڑی عرق ریزی سے احکام القرآن کو موضوعات کے تحت جمع  کر مرتب کردیا ہےیہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلداول  مبادیات( علوم القرآن، ایمانیات،اخلاقیات۔)،جلد دوم عبادات(نماز ، روزہ،زکاۃ،حج۔)،جلدسوم معاشرت،جلد چہارم  حدوو وتعزیرات،معاشیات،مسئلہ ملکیت زمین،قانونِ وراثت،انفاق فی سبیل اللہ ، سود، تجارت،بنیادی انسان حقوق اورچندمتفرق احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور جلدپنجم   مختلف عنوانات کے تحت آٹھ ابواب  پر مشتمل ہے۔پہلا باب اقامت دین  کی ضرورت واہمیت کےبارے میں  ہے ،دوسرا باب ہجرت کے موضوع پر ہے۔تیسرے باب میں خلافت کےمسئلے پر سیر حاصل بحث کی  گئی ہے۔چوتھا،پانچواں اور چھٹا باب جہاد، قتال فی سبیل اللہ اور غلامی سے متعلق احکام ومباحث پر مشتمل ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 19
حدود و تعزیرات 23
شرعی حدود ، مقصد اور شرائط نفاذ 23
قصاص و دیت 39
حد زنا 57
حد قذف 93
حدسرقہ 105
حرمت شراب اور اس کی حد 109
حد محاربہ 119
حد ارتداد ( مرتد کی سزا ) 121
اسلامی معیشت 137
معاشیات اسلام 137
اسلامی نظم معیشت کے بنیادی ارکان 141
قرآن کی معاشی تعلیمات 153
مسئلہ ملکیت زمین 177
اسلام میں انفرادی ملکیت کی حد 177
زمین کی شخصی ملکیت ( ازروئے حدیث ) 183
مزارعت کا مسئلہ 197
اسلام اور قانون وراثت 228
تقسیم میراث کا قانون 228
تقسیم میراث کے قانونی احکام 241
وصیت 249
انفاق فی سبیل اللہ 273
انفاق فی سبیل اللہ کے احکام 273
خدا کی راہ میں خرچ کے طریقے 281
نیکی کے وہ کام جہاں مال و دولت خرچ کرنا چاہیے 286
ایمان کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی ذریعہ نجات 301
سود 309
سود کی مذمت 309
سود کے متعلقات 322
سوال و جواب 329
تجارت 339
تجارت 339
بنیادی حقوق 365
انسانیت کو اسلام کے عطا کردہ بنیادی حقوق 365
اسلامی معاشرے کی تنظیم نو 380
حقوق یتامیٰ 401
متفرق احکام و مسائل 409
اہل بیت رسول ﷺ 409
علم کی اہمیت اور متفرق مباحث 417
فنون لطیفہ مصوری مجسمہ سازی شاعری وغیرہ 447
اسلام طب اور جدیدسائنس 465
آیات محکمات و متشابہات 477
عالم برزخ 483
کفارو منافقین 487

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

Comments (0)
Add Comment