تفہیم احکام القرآن جلد دوم
مصنف : سید ابو الاعلی مودودی
صفحات: 630
قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع کر کے الگ سے احکام القرآن پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص رحمہم اللہ کی احکام القرآن کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت کی حامل ہیں ۔امام جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل کتاب ’’احکام القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد کے شعبہ شریعہ اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ، مکتوبات وغیرہ سے اخذ شد ہ ہے ۔ مولانا عبدالوکیل علوی مرحوم نے ان کو بڑی عرق ریزی سے احکام القرآن کو موضوعات کے تحت جمع کر مرتب کردیا ہےیہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلداول مبادیات( علوم القرآن، ایمانیات،اخلاقیات۔)،جلد دوم عبادات(نماز ، روزہ،زکاۃ،حج۔)،جلدسوم معاشرت،جلد چہارم حدوو وتعزیرات،معاشیات،مسئلہ ملکیت زمین،قانونِ وراثت،انفاق فی سبیل اللہ ، سود، تجارت،بنیادی انسان حقوق اورچندمتفرق احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور جلدپنجم مختلف عنوانات کے تحت آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔پہلا باب اقامت دین کی ضرورت واہمیت کےبارے میں ہے ،دوسرا باب ہجرت کے موضوع پر ہے۔تیسرے باب میں خلافت کےمسئلے پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔چوتھا،پانچواں اور چھٹا باب جہاد، قتال فی سبیل اللہ اور غلامی سے متعلق احکام ومباحث پر مشتمل ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 19 |
عرض مرتب اسلامی عبادات | 21 |
مقدمہ | 27 |
حصہ اول نماز | 38 |
باب اول نماز کی اہمیت و ضرورت | 38 |
فصل دوم نماز کے فوائد | 62 |
فصل سوم نماز کی اہمیت | 69 |
باب دوم نماز کی شرائط | 75 |
فصل اول طہارت | 77 |
فصل دوم استقبال قبلہ | 91 |
فصل سوم اوقات نماز | 98 |
باب سوم نماز کے ارکان | 111 |
فصل اول تعوذ اور تسمیہ | 113 |
فصل دوم قراءت | 117 |
فصل سوم رکوع وسجود | 126 |
فصل چہارم تشہد اور درود | 128 |
باب چہارم حفاظت نماز | 139 |
فصل اول نماز میں خشوع خضوع | 141 |
باب پنجم متعلقات نماز | 151 |
فصل اول اذان | 153 |
فصل دوم جماعت | 161 |
فصل سوم شرائط امامت | 166 |
فصل چہارم نماز کی قضا | 169 |
فصل پنجم نماز قصر | 174 |
فصل ششم نماز جمعہ | 181 |
خطبہ جمعہ کی زبان | 198 |
دیہات میں نماز جمعہ | 219 |
فصل ہفتم نماز عید | 241 |
فصل ششم نماز جنازہ | 243 |
فصل نہم سنن و نوافل | 244 |
فصل دہم ذکر و دعا | 253 |
فصل یازدہم رفع الیدین اور آمین بالجہر | 276 |
فصل دواز دہم نماز کی زبان کا مسئلہ | 283 |
فصل سیز دہم متفرقات | 293 |
حصہ دوم زکوۃ | 306 |
باب اول احکام زکوۃ | 306 |
زکوۃ کی اہمیت وضرورت | 307 |
بنیادی احکام | 316 |
محل زکوۃ اشیا | 323 |
نصاب زکوۃ اور شرح ادائیگی | 337 |
فصل پنجم مصارف زکوۃ | 342 |
زکوۃ سے قرضہ دینا | 350 |
فصل ششم تحصیل و تقسیم زکوۃ | 352 |
حصہ سوم روزہ | 361 |
فرضیت صوم | 361 |
اہمیت و فضیلت | 363 |
اہمیت اور فوائد | 365 |
روزے کا اصل مقصد | 369 |
روزے اور رمضان کی فضلیت | 382 |
روزے کے احکام | 399 |
رؤیت ہلال | 401 |
سحری کا اہتمام | 409 |
افطار کی اہمیت | 414 |
روزے میں جائز اور ناجائز امور | 421 |
روزہ اور سفر | 433 |
روزے کی قضا اور فدیہ | 442 |
روزے کا کفارہ | 450 |
نفلی روزے | 454 |
ممنوع روزے | 474 |
متعلقات روزہ و رمضان | 483 |
تراویح | 485 |
اعتکاف | 490 |
لیلۃ القدر | 496 |
صدقہ فطر | 504 |
خانہ کعبہ | 506 |
کعبے کی اہمیت | 507 |
مرکزیت | 511 |
بعض مخصوص احکام | 521 |
حج | 535 |
فرضیت | 537 |
حکمت اور روح | 543 |
اہمیت اور فوائد | 556 |
احکام | 571 |
قربانی | 583 |
تاریخی پس منظر | 585 |
اہمیت | 589 |
احکام | 596 |
اعتراضات و شبہات | 608 |
عید قربان | 613 |
متفرق مباحث | 619 |
کتابیات | 626 |