تبویب القرآن جلد اول
مصنف : علامہ وحیدالزمان
صفحات: 483
قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان‘‘ کتب صحاح ستہ اور دیگر کتب کے معروف مترجم علامہ وحیدالزماں کی قرآن مجید کے مضامین کےمتعلق دو جلدوں پر مشتمل اہم کاوش ہے۔ جس میں انہوں نے پورے قرآن مجیدکے مضامین کے ایک سو ایک عنوان بناکر ہر عنوان کے متعلقہ جس قدر آیات کریمہ متفرق مقامات پر آئی ہیں ۔ان کوعمدہ ترتیب سےموضوع وار ایک جگہ جمع کردیا ہے اوران کےساتھ ان کاترجمہ بھی لکھ دیا ہے ۔یہ کتاب خطباء اور واعظین کےلیے انتہائی مفید ہے کہ وہ قرآن مجیدکی ایک موضوع کےمتعلقہ آیات کو ایک جگہ دیکھ کر ان سے استفاہ کرسکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو اصحاب ذوق،ارباب تذکیر وتبلیغ اور عام مسلمانوں کےلیے مفید بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | ج | |
خدا کا ثبوت | 1 | |
توحید کا بیان | 13 | |
شرک کا رد | 17 | |
اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کا بیان | 46 | |
اللہ تعالیٰ کی آزمائش | 102 | |
اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنا | 107 | |
اللہ کا عذاب | 110 | |
اللہ تعالیٰ کی نشانیوں اور اگلی امتوں کی تباہی کا بیان | 124 | |
فرشتوں کا بیان | 145 | |
جن اور شیطان اور جادو اور کہانت کا بیان | 149 | |
تقدیر کا بیان | 155 | |
لوح محفوظ کا بیان | 156 | |
ایمان اور اسلام کا بیان | 157 | |
وحی اور پیغمبری کا ثبوت | 159 | |
اللہ اور رسول کی اطاعت کا حکم | 185 | |
پیغمبر کی تسلی اور تشقی کا بیان | 190 | |
پیغمبروں کا بیان | 195 | |
قرآن کے صفات کا بیان | 200 | |
اوامر اور نواہی اور اخلاق کا بیان | 227 | |
علم کی فضیلت | 280 | |
قیامت اور حشر و نشر حساب و کتاب کا بیان | 281 | |
اعراب کا بیان | 318 | |
بہشت اور اس کی نعمتوں کا بیان | 356 | |
فاسقوں کا بیان | 443 | |
منافقوں کا بیان | 444 | |
دوزخ اور اس کی تکلیفوں کا بیان | 460 |