تبصرے

تبصرے

 

مصنف : محمد تقی عثمانی

 

صفحات: 523

 

مفتی محمد تقی احمد عثمانی تحریک پاکستان کے کارکن اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے سب سے چھوٹے فرزند اور موجودہ مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ کی پیدائش 1943ءمیں ہندوستان کے صوبہ اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے مشہور قصبہ دیوبند میں ہوئی۔آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم مرکزی جامع مسجد تھانوی جیکب لائن کراچی میں حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی صاحب کے قائم کردہ مدرسۂ اشرفیہ میں حاصل کی اور پھر آپ نے اپنے والد بزرگوار کی نگرانی میں دارالعلوم کراچی سے درس نظامی کی تعلیم مکمل کی جس کے بعد 1961 میں اسی ادارے سے ہی فقہ میں تخصص کیا۔ بعد ازاں جامعہ پنجاب میں عربی ادب میں ماسٹراور جامعہ کراچی سے وکالت کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کیا۔مفتی محمد تقی عثمانی عالم اسلام کے مشہور عالم اور جید فقیہ ہیں۔ آپ کا شمار عالم اسلام کی چند چوٹی کی علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔ آپ 1980ء سے 1982ء تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982 سے 2002ء تک عدالت عظمی پاکستان کے شریعت ایپلیٹ بینچ کے جج رہے ہیں۔ آپ اسلامی فقہ اکیڈمی، جدہ کے نائب صدر اور جامعہ دارلعلوم، کراچی کے نائب مہتمم بھی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ متعدد اسلامی بینکوں میں بحیثیت مشیر کام کررہے ہیں ۔موصوف تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ آپ دارالعلوم کراچی میں صحیح بخاری، فقہ اور اسلامی اصول معیشت پڑھاتے ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف ملکی و غیر ملکی جامعات وقتاً فوقتاً اپنے ہاں آپ کے خطبات کا انتظام کرتی رہتی ہیں۔ نیز تصنیف وتالیف اور مضمون نگار ی میں آپ کی نمایاں خدمات ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تبصرے‘‘ مولانا تقی عثمانی  کے متعدد کتابوں پرتحریر کئے گئے ان علمی تبصرووں کا مجموعہ ہے  جو محتلف اوقات میں  دارالعلوم کراچی کے ترجمان ماہنامہ ’’البلاغ‘‘ میں شائع ہوتے رہے ۔ان تمام مطبوعہ تبصروں کو مولانا محمد حنیف خالد(مدرس  دار العلوم ،کراچی) نے یکجا کر کے  بہ ترتیب حروف تہجی مرتب کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
الف
الاتقان فی علوم  القرآن 15
آپ بیتی 16
احکام حج 19
احکام القرآن للجصاص 19
احکام میت 21
احمد مرسل (ﷺ) 24
آخری سورتوں کی تفسیر 25
اختلاف الفقہاء جلداول 25
آداب الدعا 27
ادارہ تبلیغ دین کےرسالے 28
ارشاد الباری الی صحیح البخاری 28
ارشاد العابد 29
ازالۃ الخفاءعن خلافۃ الخلفاء 30
اساسیات اسلام 32
اساس عربی 35
آسان اسلامی آئین 36
آسان حج وعمرو 37
اسباب زوال امت 37
اسلام اوراشتراکیت 37
اسلام اوروسود 38
اسلام اورعصر حاضر 40
اسلام  اور عصر حاضر 42
اسلام اور عورت 43
اسلام اورعیسائیت 43
اسلام اورمغرب کےتہذیبی مسائل 44
اسوہ رسول اکرم ﷺ 45
اسوہ رسول 46
اسلام کانظام حیات 47
اسلام کانظام عفت وعصمت 48
اسلام کانظام مساجد 49
اسلام کی عالمگیر تعلیمات 50
اسلام کی نشاۃ ثانیہ 51
اسلام میں سنت وحدیث کامقام 51
اسلام میں سنت وحدیث کامقام 53
اسلامی تعلیمات 55
اسلامی تہذیب وتمدن 57
اسلامی ریاست کامالیاتی نظام 58
اسلامی عقیدے 64
اشاریہ تفسیر ماجدی 68
اشرف التفاسیر 69
اشرف التوضیح تقریر مشکوۃ المصابیح 73
اصلاح المسلمین 74
الاعتدال فی مراتب الرجال 75
اعجاز القرآن 76
اعجاز الصرف 77
الاعلان بالتویخ 77
اقبال اروقادیانی 78
اکابر علماء دیوبند 80
اکفار الملدحین 81
امام ابن ماجہ اورعلم حدیث 84
امانی االحبار 85
امام ابو حنیفہ اوران کےناقدین 87
امام احمد بن حنبل ﷫ 88
امام راشد شاہ ولی اللہ 88
انتخاب بخاری شریف 89
انتخاب نزول قرآن 90
انجیل برناباس کامطالعہ 91
اندلس تاریخ ادب 91
انوار السنن 92
انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کااثر 93
انوار عثمانی 94
انوار قاسمی 98
اوجز المالک 102
آئینہ حق 104
آئین کی تدوین اورجمہوریت کامسئلہ 104
ایقاط المسلمین الی مافیہ اصلاح الدین 105
ب ،پ
بہرزماں بہرزماں 106
برصغیر میں اسلامی نظام عدل گستری 107
برصغیر پاک وہند میں علم فقہ 110
برصغیر میں مسلم قومیت کےتصور کارتقاء 111
بریلی کانیادین 114
برگ گل تعلیمی پالیسی نمبر 114
بزم اشرف کے چراغ 116
بزم انجم 117
بستان المحدثین 118
بشارت الدین 119
بوادر النور 120
بیان القرآن 122
بیان للسان 124
بہشتی زیور 126
پانچ رسالے 128
ت
تاثرات 130
تاریخ ارض القرآن 131
تاریخ حدیث 135
تاریخ الحرمین 136
تاریخ دارلعلوم دیوبند 136
تاریخ دعوت وعزیمت 138
تاریخ دعوت وعزیمت 141
تالیفات رشیدیہ مع فتاوی رشیدیہ 143
تاریخ مرزا 145
تبلیغی جماعت پر اعتراضات 146
تبلیغی جماعت کاتاریخی جائزہ 147
تبلیغی کام 148
تجربات طیب 149
تجلیات رحمانی 150
تحریک شیخ الہند 151
تحفہ اثناعشریہ 153
تحفۃ الحج 155
التحقۃ المرضیہ فی شرح المقدمہ الجزریۃ 155
تدوین حدیث 157
تذکرہ سادات بنوامیہ 159
تذکار محمد رسول ﷺ 161
تذکرہ مشائخ ہند 162
تذکر ہ مصنفین درس نظامی 162
تذکرۃ المفسرین 163
تربیت الساسک 164
تشکیل سندرات البخاری 166
تعرف 166
تعلیمات اسلام 169
تعلیم الکتاب 170
تعلیمی مقالات 172
تفسیر ابن کثیر 173

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment