طبقات ابن سعد – جلد4
مصنف : محمد بن سعد
صفحات: 653
حفاظتِ حدیث کے نقطہ نگاہ سے جب رویانِ حدیث کی جانچ پڑتال شروع ہوئی توان کے عہد اور ان کی معاصرت کی تلاش شروع ہوئی۔ اس طرح علم طبقات الرجال وجود میں آیا۔ تذکرہ رجال کی قدیم ترین کتابوں میں سے ایک مہتم بالشان کتاب ’طبقات الکبیر‘ کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ نہ صرف یہ کہ یہ کتاب ایک بہت ہی وسیع تذکرہ ہے بلکہ ایسے جزئی واقعات پر بھی اس کا احاطہ ہے جن کے ذکر سے دوسری کتب خالی ہیں۔ ’طبقات ابن سعد‘ کی ترتیب طبقات پر ہے۔ مصنف سب سے پہلے محمد رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ ایک ایک چیز کے لیے متعدد روایتیں پیش کرتے ہیں۔ عہد رسالت کے بعد وہ ایک ایک مقام کی تعیین کے ساتھ وہاں کے رہنے والے صحابہ کرام اور تابعین کے حالات طبقہ بہ طبقہ بیان کرتے ہیں۔ ابن سعد سب سے پہلے بدری صحابی کا ذکرکرتے ہیں اس کے بعد سابقون الاولون کا پھر مدینہ منورہ کے دیگر صحابہ کا اس کے بعد مدینہ منورہ کے تابعین کا۔ اس کے بعد اسی ترتیب کے بموجب بصریین، کوفیین اور دیگر مقامات میں رہنے والے صحابہ و تابعین کا طبقات پر مرتب تذکرہ اس کتاب میں ملتا ہے۔ آخری حصہ خواتین کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ اس طریقے کی وجہ سے کتاب کے مسلسل پڑھنے والوں کے سامنے ایک ایک زمانہ پور ی تفصیلات کے ساتھ آ جاتا ہے جو دوسرے طریقہ ترتیب سے نہیں آ سکتا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
قبل از مطالعہ | 29 | |
پہلا طبقہ | 82 | |
دوسرا طبقہ | 117 | |
تیسرا طبقہ | 170 | |
چوتھا طبقہ | 180 | |
پانچواں طبقہ | 197 | |
چھٹا طبقہ | 204 | |
ساتواں طبقہ | 210 | |
آٹھواں طبقہ | 215 | |
مدائن کے صحابہ کرام ؓ کا ذکر | 221 | |
مدائن کےمحدثین اور علماء کا بیان | 222 | |
ری کے علمائے کرام ومحدثین عظام | 251 | |
شام میں آنے والے صحابہ کرام ؓ | 253 | |
صحابہ ؓ کے بعد شامیوں کا پہلا طبقہ | 283 | |
دوسرا طبقہ | 288 | |
تیسرا طبقہ | 291 | |
چوتھا طبقہ | 295 | |
پانچواں طبقہ | 298 | |
چھٹا طبقہ | 300 | |
ساتواں طبقہ | 302 | |
آٹھواں طبقہ | 304 | |
جزیرہ میں آنے والے صحابہ کے اسماء | 304 | |
جزیرہ میں آنے والے تابعین وعلماء وغیرہ | 305 | |
مصر کے صحابہ کرام ؓ | 313 | |
مصر میں صحابہ ؓ کے بعد پہلا طبقہ | 322 | |
دوسرا طبقہ | 323 | |
تیسرا طبقہ | 324 | |
چوتھا طبقہ | 325 | |
پانچواں طبقہ | 326 | |
چھٹا طبقہ | 327 | |
افریقہ کے محدثین وعلماء | 328 | |
اندلس کے محدثین وعلماء | 328 |