طبقات ابن سعد – جلد3
مصنف : محمد بن سعد
صفحات: 662
حفاظتِ حدیث کے نقطہ نگاہ سے جب رویانِ حدیث کی جانچ پڑتال شروع ہوئی توان کے عہد اور ان کی معاصرت کی تلاش شروع ہوئی۔ اس طرح علم طبقات الرجال وجود میں آیا۔ تذکرہ رجال کی قدیم ترین کتابوں میں سے ایک مہتم بالشان کتاب ’طبقات الکبیر‘ کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ نہ صرف یہ کہ یہ کتاب ایک بہت ہی وسیع تذکرہ ہے بلکہ ایسے جزئی واقعات پر بھی اس کا احاطہ ہے جن کے ذکر سے دوسری کتب خالی ہیں۔ ’طبقات ابن سعد‘ کی ترتیب طبقات پر ہے۔ مصنف سب سے پہلے محمد رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ ایک ایک چیز کے لیے متعدد روایتیں پیش کرتے ہیں۔ عہد رسالت کے بعد وہ ایک ایک مقام کی تعیین کے ساتھ وہاں کے رہنے والے صحابہ کرام اور تابعین کے حالات طبقہ بہ طبقہ بیان کرتے ہیں۔ ابن سعد سب سے پہلے بدری صحابی کا ذکرکرتے ہیں اس کے بعد سابقون الاولون کا پھر مدینہ منورہ کے دیگر صحابہ کا اس کے بعد مدینہ منورہ کے تابعین کا۔ اس کے بعد اسی ترتیب کے بموجب بصریین، کوفیین اور دیگر مقامات میں رہنے والے صحابہ و تابعین کا طبقات پر مرتب تذکرہ اس کتاب میں ملتا ہے۔ آخری حصہ خواتین کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ اس طریقے کی وجہ سے کتاب کے مسلسل پڑھنے والوں کے سامنے ایک ایک زمانہ پور ی تفصیلات کے ساتھ آ جاتا ہے جو دوسرے طریقہ ترتیب سے نہیں آ سکتا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
طبقہ اول۔تابعین اہل مدینہ | 29 | |
طبقہ ثانیہ۔تابعین اہل مدینہ | 157 | |
طبقہ ثانیہ۔تابعین | 177 | |
انصار کا یمنی طبقہ | 207 | |
طبقہ ہذا کے موالی | 220 | |
تابعین اہل مدینہ کا طبقہ ثانیہ | 237 | |
طبقہ سادسہ | 307 | |
طبقہ سابعہ | 316 | |
طبقہ ثانیہ | 339 | |
طبقہ ثالثہ | 345 | |
طبقہ رابعہ | 352 | |
طبقہ خامسہ | 354 | |
حصہ ہشتم | ||
نگاہ اولین | 27 | |
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا پہلا طبقہ | 67 | |
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کادوسرا طبقہ | 161 | |
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا تیسرا طبقہ | 199 | |
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا چوتھا طبقہ | 216 | |
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا پانچواں طبقہ | 228 | |
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا چھٹاطبقہ | 236 | |
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا ساتواں طبقہ | 246 | |
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا آٹھواں طبقہ | 256 |