تبلیغی جماعت کی علمی و عملی کمزوریاں

تبلیغی جماعت کی علمی و عملی کمزوریاں

 

مصنف : ڈاکٹر محمد سلیم بن عبید الہلالی

 

صفحات: 326

 

اللہ تعالی نے اس کائنات اور جن و انس کو اس لیے  پیدا کیا تاکہ صرف اسی کی عبادت کی جائے۔ یہ عبادت  کیا ہے اور کیسے کی جائے؟ یہ سب انبیاء نے آکر انسانوں کو بتائیں۔ انبیاء کرام نے اللہ تعالیٰ کی پسند اور ناپسند کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا اور مرنے کے بعد جزا اور سزا کے بارے میں بھی انہیں خبردی۔سب سے  آخری نبی حضرت محمدﷺ ہیں اور آپ پر نازل ہونے والے دین کا نام اسلام ہے۔ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے اور قیامت کو انسان اسلام کے علاوہ کوئی اور دین لے کر آئے گا تو وہ قبول نہ کیا جائے گا۔ اسلام کو  اللہ تعالیٰ نے جناب رسول اللہﷺ کی زندگی میں ہی مکمل کر دیا تھا اور مسلمانوں پر اپنی نعمت پوری کر دی۔ اب قیامت تک حضور اکر م ﷺ کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا۔ اس لیے اسلام پر عمل کرتے ہوئے اس دین برحق کی نشر واشاعت ہر مسلمان پربقدر استطاعت لازم ہے۔اس کے لیے لوگ انفرادی طور پر بھی اور جماعتوں کی کوشش کرتے رہے ہیں  اور کررہے ہیں۔ انہی جماعتوں میں سے ایک تبلیغی جماعت ہے جو پچھلے کم و بیش نوے سال سے دعوت و تبلیغ کے کام میں مصروف ہے اور جس کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔اس جماعت کی نمائندہ کتاب فضائل اعمال ہے جس کے چار حصے ہیں ان میں سے آخری حصہ صوفیاء حضرات کے ارشادات اور واقعات ہے۔ زیرتبصرہ کتاب  میں اسی حصہ کو موضوع بحث بنا کر تنقیدی  جائزہ لیا گیا ہے
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 10
فضائل اعمال میں تصوف اور صوفی  کا مقام 21
صوفی اور صادقین 22
کام کے آدمی صرف صوفی ہیں 23
لفظ صوفی کی تحقیق صوفیاء کی زبانی 26
پہلا صوفی اور اہل تصوف 28
تصوف کیا ہے ؟ 30
کیا مولانا محمد الیاس صوفی تھے؟ 31
صوفیاء کی اقسام ( فضائل اعمال سے) 36
شیخ کامل ولی کامل 40
صوفیاء کی لڑی 41
پیر کی خدمت کی حد 43
مرید کی بیٹیاں 44
شیخ کامل کی نشانیاں 48
آداب مرشد 50
نظریہ وحدت الوجود اور ابن عربی 64
صوفیاء کو انبیاء پر برتر ثابت کرنے کی جسارت 71
حضرت نوح ؑ کے بیٹے کا واقعہ 71
حضرت ابراہیم ؑ کا واقعہ 72
حضرت یعقوب ؑ کا واقعہ 72
حضرت یوسف ؑ کا واقعہ 72
حضرت موسیٰ ؑ کا واقعہ 73
حضرت مریم ؑ کا  واقعہ 73
حضورﷺ کے بارے میں ایک واقعہ 74
صوفیاء اور کشف ( غیب دانی) 82
غزوہ بدر اور رسول اللہ ﷺ کی دعا 86
امام ابو حنیفہ اور کشف 89
صحابہ کرام کا کشف 91
صوفیاء کا کشف کیا ہے؟ 92
صوفیا کے خواب تبلیغی نصاب میں 96
صوفیا کے خواب اور شیطان 101
صوفیہ کی من گھڑت کرامات 111
صوفیہ اور اسم اعظم؟ 119
صوفیہ کی باندیاں ( لونڈیاں) 126
صوفیہ اور رمضان 131
سنت کا مذاق 133
حق اور باطل کی آمیزش 135
صراط مستقیم کی حقیقت 143
خالص اسلام 154
اسلام و طریقت 162
تصوف ایک نفسیاتی بیماری 173
صوفی ازم انٹرنیشنل ذہنی بیماری 176
صوفیا اور قرآن تبلیغی نصاب کی روشنی میں 190
تبلیغی جماعت اور خلاف شرع اعمال 197
دین میں شدت اور تبلیغی نصاب 206
اہل اللہ کی پہچان 212
مولانا زکریا کی الجھن؟ 218
تبلیغ دین اور تبلیغی جماعت 227
اصلاح کے نئے طریقے 247
زمانہ جاہلیت بمقابلہ ماڈرن دور 266
کیا کلمہ گو مشرک ہو سکتا ہے؟ 268
تبلیغی جماعت کے لیے لمحہ فکریہ 269
تبلیغی جماعت اور قبریں 270
طارق جمیل کی دربار پر حاضری 271
فضائل صدقات کی خامیاں ایک نظر میں 273
حرف آخر اور چند اہم گزارشات 285

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment