سنن دارمی (اردو) جلد 2

سنن دارمی (اردو) جلد 2

 

مصنف : ابو محمد عبد اللہ بن عبد الرحمٰن التمیمی الدارمی

 

صفحات: 766

 

اللہ رب العزت نے انسانوں کے لیے زندگی گزارنے کا جو طریق و عمل مقرر  فرمایا ہے ،اسے ’دین اسلام‘کا عنوان دیا گیا ہے۔دین اسلام کی بنیاد وحی الہیٰ پر ہے ۔وحی کی دو صورتیں ہیں :اول ،وجی جلی یا وحی متلو یہ قرآن کریم کی صورت میں ہمارے ہاتھوں میں موجود ہے ۔دوم ،حدیث و سنت جو رسول اکرم ﷺ کے اقوال و افعال اور تقریرات سے عبارت ہے ۔وحی کے یہ دونوں حصے لازم و ملزوم ہیں اور ایک کو نظر انداز کر کے دوسرے کو سمجھنا ممکن نہیں ہے ۔چنانچہ حدیث و سنت کی اہمیت کے پیش نظر محدثین کرام نے اس کی تدوین و ترتیب اور جمع و حفاظت کا کام بے حد لگن اور محنت سے سر انجام دیا۔اخذ و روایت حدیث میں ایسی احتیاط و اہتمام کا ثبوت دیا کہ امت مسلمہ سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی ۔اس کے نتیجے میں بے شمار کتب حدیث منظر عام پر آئیں ،جن میں سے ایک سنن دارمی بھی ہے جو کہ امام ابو محمد عبداللہ بن عبدالرحمن ابن الفضل  بن بہرام الدارمی کی تالیف ہے ۔امام صاحب کی جلالت قدر کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ امام مسلم،امام ترمذی،امام ابو داؤد،بقی بن مخلد اور حافظ ابو زرعہ رازی ایسے اساطین فن آپ کے تلامذہ میں شامل ہیں ۔آپ کی سنن ،علم حدیث کا شان دار مجموعہ ہے ،جسے تحقیق و تخریج کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے یہ اس کی دوسری جلد ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
شکار کے بیان میں 47
کھانے کے بیان میں 56
پینے پلانے کے بیان میں 89
خوابوں کے بیان میں 114
نکاح کے بیان میں 134
طلاق کے بیان میں 194
حدود اللہ کے بیان میں 216
نذروں کے بیان میں 239
دیت  کے بیان میں 247
جہاد کے بیان میں 269
سیر کے بیان میں 299
خریدو فروخت کے بیان میں 357
اجازت کے بیان میں 413
نرمی کے متعلق 456
علم میراث کے بیان میں 535
وصیتوں کا بیان 644
قرآن کے فضائل 690

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment