سنن نسائی شریف مترجم (سرور گوہر) جلد۔1
مصنف : امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی
صفحات: 880
احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح و تفصیل کانام حدیث رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اور مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کا اردو زبان میں ترجمہ کر کے برصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کا اردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ شیخ البانی اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سے تحقیق حدیث کاجو ذوق پورے عالم اسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش سننِ اربعہ میں جو ضعیف رویات ہیں ان کی نشاندہی کر کے اور ان ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام و مسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردید و ضاحت بھی کردی جائے۔ سننِ اربعہ کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے شائع کیے گیے اور ان میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جیسے دارالسلام سے مطبوعہ سنن ابن ماجہ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے۔ اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں نے بھی یہ کام کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سنن نسائی شریف مترجم‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ یہ ترجمہ جنا ب پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر ﷾ نے کیا ہے اور اس میں شیخ خلیل بن مامون شیحا کے نسخہ کو سامنے رکھتے ہوئے احادیث کی تخریج کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اور احادیث پر صحت وضعف کاحکم علامہ ناصر البانی کے نسخہ کے مطابق لگایا گیا ہے۔ مکتبہ محمدیہ، لاہور نے اسے 3مجلدات میں شائع کر کے خدمت حدیث کی سعادت حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی اس محنت کو قبول فرمائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
کتاب الطھارۃ 1۔
ِ پاکی کابیان |
|
1-الله عزوجل كى فرمان | 45 |
2-رات كواٹھ کر مسواک کرنا | 45 |
3۔ مسواک کرنےکاطریقہ | 46 |
4۔ کیاامام اپنی رعیت کے سامنے مسواک کرسکتاہے | 46 |
5۔مسواک کی ترغیب | 47 |
6۔کشرت سےمسواک کرنا | 47 |
7- روزه دارپچھلےپہر مسواک کرسکتاہے | 48 |
8۔ہر وقت مسواک کرنا | 48 |
9۔ذکر فطرت ختنہ کر انا(یعنی ختنہ کراناامور فطرت میں سے ہے) | 48 |
10۔ناخن تراشنا | 49 |
11۔بغل کےبال اکھاڑنا | 49 |
12۔زیرناف بال مونڈنا | 49 |
13۔مونچھیں کترنا | 50 |
14۔ان امور میں تعیین وقت | 50 |
15۔مونچھیں کترنا اورداڑھی بڑھانا | 50 |
16۔قضائے حاجت کےلئے دور جانا | 51 |
17۔اس (قضائے حاجت ) کیلئے د ور جانے کی رخصت | 51 |
18۔بیت الخلاء میں جانے کی دعا | 52 |
19۔قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنے کی ممانعت | 52 |
20۔قضائے حاجت کےوقت قبلہ کی طرف پیٹھ کرنے کی ممانعت | 52 |
21۔قضائے حاجت کے وقت مشرق ومغرب کی طرف رخ کی کاحکم | 53 |
22۔گھروں میں اس کی اجازت ہے | 53 |
23۔قضائے حاجت کے وقت شرم گاہ کودایاں ہاتھ لگانےکی ممانعت | 53 |
24۔صحراء میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنےکی رخصت | 54 |
25۔گھرمیں بیٹھ کرپیشاب کرنا | 55 |
26۔کسی چیزکی اوٹ میں پیشاب کرنا | 55 |
27۔پیشاب سے بچنا | 56 |
28۔برتن میں پیشاب کرنا | 56 |
29۔طشت میں پیشاب کرنا | 56 |
30۔سوراخ میں پیشاب کرنے کی کراہیت | 57 |
31۔ٹھہرے ہونےپانی میں پیشاب کرنےکی ممانعت | 57 |
32۔غسل خانےمیں پیشاب کرنے کی کراہیت | 57 |
33۔جوشخص پیشاب کررہاہواسے سلام کہنا | 58 |
34۔وضوکرنے کےبعد سلام کاجواب دینا | 58 |
35۔ہڈی سے استنجاکرنے کی ممانعت | 58 |
36۔ لید یاگوبرسے استنجاکرنےکی ممانعت | 59 |
37۔تین سےکم ڈھیلوں یاپتھروں سے استنجاء کرنےکی ممانعت | 59 |
38۔دوپتھروں سےاستنجاکرنےکی رخصت | 60 |
39۔ایک پتھر سے استنجا کرنے کی رخصت | 60 |
40۔صرف ڈھیلوں سےاستنجاکرنے کی رخصت | 60 |
41۔پانی کےساتھ استنجاءکرنا | 61 |
42۔دائیں ہاتھ کےساتھ استنجاکرنےکی ممانعت | 61 |
43۔برف کے پانی کے ساتھ وضوکرنا | 62 |
44۔پانی کی تعیین | 63 |
45۔پانی میں کوئی حد مقررنہ ہونا | 63 |
46۔کھڑاپانی | 64 |
47۔سمندر کاپانی | 65 |
48۔برف کےساتھ وضوکرنا | 65 |
49۔برف کےپانی کےساتھ وضوکرنا | 66 |
50۔اولوں کےپانی کےساتھ وضوکرنا | 66 |
51۔کتے کاجھوٹا | 67 |
52۔جب کتابرتن میں منہ ڈال کرپیے توبرتن میں موجود چیزکوبہادینے کاحکم | 67 |
53۔جس برتن میں کتا منہ ڈال دے اسے مٹی کےساتھ صاف کرنا | 68 |
54۔بلی کاجھوٹا | 68 |
55۔گدھے کاجھوٹا | 69 |
56۔حائضہ کاجھوٹا | 69 |
57۔خواتین وحضرات کاایک ساتھ وضوکرنا | 69 |
58۔جنبی شخص کےاستعمال سے بچی ہوئی چیز | 70 |
59۔وضوکےلئے کس قدر پانی کافی ہے | 70 |
60۔وضومیں نیت | 71 |
61۔برتن سے وضوکرنا | 71 |
62۔وضوکےوقت بسم اللہ پڑھنا | 72 |
63۔خادم کاوضوکےلئے آدمی پرپانی ڈالنا/خادم کاآدمی کووضوکرانا | 73 |
64۔وضوکےاعضاء ایک ایک مرتبہ دھونا | 73 |
65۔اعضاءوضوتین تین بار دھونا | 73 |
66۔وضوکاطریقہ ہتھیلیوں کادھونا | 74 |
67۔ہتھیلیاں کتنی باردھوئی جائیں | 75 |
68۔کلی کرنااورناک میں پانی ڈالنا | 75 |
69۔کس ہاتھ سےکلی کی جائے | 76 |
70۔ناک میں پانی چڑھانا | 76 |
71۔ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنا | 77 |
72۔ناک جھاڑنے کاحکم | 77 |
73۔نیند سےبیدارہوکر ناک جھاڑنے کاحکم | 78 |
74۔کس ہاتھ ناک جھاڑی جائے | 78 |
75۔چہرہ دھونا | 78 |
76۔چہرہ کتنی باردھویاجائے | 79 |
77۔ہاتھوں کودھونا | 80 |
78۔وضوکاطریقہ | 80 |
79۔ہاتھ کتنی بار دھوئے جائیں | 81 |
80۔دھونےکی حد | 81 |
81۔سرکامسح کرنےکاطریقہ | 82 |
82۔سرپرمسح کرنےکی تعداد | 82 |
83۔عورت کاسرپرمسح کرنا | 83 |
84۔کانوں کامسح | 84 |
85۔کانوں کاسرکےساتھ مسح کرنااوریہ دلیل کہ وہ سر کاحصہ ہیں | 84 |
86۔عمامے پرمسح | 85 |
87۔پیشانی کےساتھ عمامےپرمسح کرنا | 86 |
88۔عمامے پرمسح کرنےکاطریقہ | 87 |
89۔پاؤں دھونےکاجواب | 87 |
90۔کس پاؤں کوپہلے دھویاجائے | 88 |
91۔ہاتھوں کےساتھ پاؤں دھونا | 89 |
92۔انگلیوں کاخلال | 89 |
93۔پاؤں دھونےکی تعداد | 89 |
94۔(ہاتھ پاؤں)دھونےکی حد | 90 |
95۔جوتےپہنے ہوئے وضوکرنا | 90 |
96۔موزوں پرمسح کرنا | 91 |
97۔دوران سفرموزوں پرمسح کرنا | 93 |
98۔مسافرکتنے دن موزوں پرمسح کرسکتاہے | 94 |
99۔مقیم کتنے دن تک موزوں پرمسح کرسکتاہے | 95 |
100۔وضونہ ٹوٹنے کی صورت میں تازہ وضوکرنےکاطریقہ | 96 |
101۔ہرنمازکےلئے وضو | 96 |
102۔پانی چھڑکنا | 97 |
103۔وضوکابچاہواپانی استعمال میں لانا | 97 |
104۔وضوکی فرضیت | 98 |
105۔وضوکرنےمیں حد سےبڑھنا | 98 |
106۔خوب اچھی طرح مکمل وضوکرنے کاحکم | 99 |
107۔اچھی طرح وضوکرنےکی فضیلت | 99 |
108۔سنت کےمطابق وضوکرنے کاثواب | 100 |
109۔وضوکےبعد کی دعا | 102 |
110۔وضوکازیور | 102 |
111۔خواب اچھی طرح وضوکرکےدورکعتیں پڑھنےکاثواب | 103 |
112۔اس چیزکابیان جووضوکوتوڑتی ہے اورجونہیں توڑتی(نیز)مذی سے وضوٹوٹ جاتاہے | 104 |
113۔بول وبرازسے وضو | 106 |
114۔پاخانےسےوضوٹوٹ جاتاہے | 106 |
115۔ہواخارج ہونے سےوضوٹوٹ جاتاہے | 106 |
116۔نیندسے وضوٹوٹ جاتاہے | 107 |
117۔اونگھ | 107 |
118۔شرم گاہ کوہاتھ لگنے سےوضوٹوٹ جاتاہے | 108 |
119۔شرم گاہ چھونےسےوضونہیں ٹوٹتا | 109 |
120۔ شہوت کےبغیر اہلیہ کوچھونےسےوضونہیں ٹوٹتا | 109 |
121۔بوسہ لنیے سےوضونہیں ٹوٹتا | 111 |
122۔آگ پرپکی ہوئی چیز(کھانے) سےوضو | 111 |
123۔جس چیز کی ہئیئت کوآگ بدل ڈالے اس کےکھانےسےوضونہیں ٹوٹتا | 114 |
124۔ستوکھاپی کےکلی کرنا | 115 |
125۔دودھ پی کرکلی کرنا | 116 |
126۔کن امور سےغسل واجب ہوتاہے اورکن سےنہیں | 116 |
127۔کافرجب اسلام قبول کرنےکااردہ کرے تووہ پہلے غسل کرے | 116 |
128۔مشرک شخص کودفن کرنےکےبعد غسل کرنا | 117 |
129۔جب شوہروزن کاختنہ مل جائے توغسل واجب ہوجاتاہے | 118 |
130۔منی خارج ہونےسےغسل واجب ہوجاتاہے | 118 |
131۔احتلام ہونےکی صورت میں بھی غسل کرے | 119 |
132۔ جس شخص کواحتلام ہولیکن وہ منی نہ دیکھے | 121 |
133۔مرداورعورت کی منی میں فرق | 121 |
134۔حیض سےغسل کرنا | 121 |
135۔اقراءکابیان | 124 |
136۔مستحاضہ کاغسل کرنا | 126 |
137۔نفاس(زچگی)کےبعدغسل | 127 |
138۔حیض اوراستحاضہ کےخون میں فرق | 127 |
139۔جنبی ٹھہرے ہوئےپانی میں غسل نہ کرے | 129 |
140۔ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنےاوراس سےغسل کرنےکی ممانعت | 129 |
141۔رات کےاول حصہ میں غسل کرنا | 129 |
142۔رات کےاول وآخرحصہ میں غسل کرنا | 130 |
143۔غسل کرتے وقت پردہ کرنا | 130 |
144۔آدمی کےغسل کےلئے کتناپانی کافی ہے | 131 |
145۔پانی کی مقدارکی کوئی تعیین نہیں | 132 |
146۔ میاں بیوی ایک برتن سے غسل کرسکتےہیں | 133 |
147۔جنبی کےبچے ہوئے پانی سےغسل کرنےکی ممانعت | 134 |
148۔اس(مذکورہ بالا)مسئلے میں رخصت | 135 |
149۔آٹاگوندھنےوالےبرتن میں غسل کرنا | 135 |
150۔عورت غسل جنابت کےوقت اپنےسرکی لٹیں نہ کھول دے | 135 |
151۔حائضہ احرام کےلئے غسل کرتےوقت سرکی لٹیں کھولے | 136 |
152۔جنبی مرد ہویاعورت ‘برتن میں ہاتھ ڈالنے سےپہلے دھولے | 136 |
153۔ہاتھوں کوبرتن میں داخل کرنے پہلے کتنی باردھویاجائے | 137 |
154۔جنبی ہاتھ دھونے کےبعد اپنے جسم سے گندگی دورکرے | 137 |
155۔جنبی شخص جسم سے نجات زائل کرنےکے بعد اپنےہاتھ دوبارہ دھوئے | 138 |
156۔جنبی غسل سے پہلے وضوکرے | 138 |
157۔جنبی کوسرکےبالوں کاخلال کرے | 139 |
158۔جنبی کوسر پرکتنا پانی بہاناچاہیے؟ | 139 |
159۔غسل حیض کاطریقہ | 140 |
160۔غسل کےبعد ترک وضوء | 140 |
161۔غسل کی جگہ کےعلاوہ دوسری جگہ پاؤں دھوئےجائیں | 141 |
162۔غسل کےبعد رومال/تولیہ استعمال نہ کرنا | 141 |
163۔جنبی جب کوئی چیزکھاناچاہیے تووضوکرلے | 141 |
164۔جنبی ہاتھ دھوکرکھاسکتاہے | 142 |
165۔جنبی ہاتھ دھوکرکھاپی سکتاہے | 142 |
166۔جنبی وضوکرکے سوئے | 143 |
167۔جنبی جب سونےکااردہ کرےتوشرم گاہ دھوئےاوروضو کرے | 143 |
168۔جنبی جب وضونہ کرے | 143 |
169۔جنبی جب دوبارہ جماع کرناچاہے | 144 |
170۔غسل سے پہلے ایک سے زائد‘بیویوں سے جماع کرنا | 144 |
171۔جنبی قرآن نہ پڑھے | 145 |
172۔جنبی کوہاتھ لگانااوراس کےساتھ بیٹھنا | 145 |
173۔حائضہ سے کوئی خدمت لینا | 146 |
174۔حائضہ مسجد میں چٹائی بچھاسکتی ہے | 147 |
175۔حائضہ بیوی کی گودمیں سررکھ کرقرآن پڑھنا | 147 |
176۔حائضہ اپنےشوہر کاسردھوسکتی ہے | 148 |
177۔حائضہ کاہم نوالہ بننااوراس کاجھوٹاپانی پینا | 149 |
178۔حائضہ کی بچی ہوئی چیز کواستعمال میں لانا | 150 |
179۔حائضہ کےساتھ لیٹنا | 150 |
180۔حائضہ کےجسم کےساتھ جسم لگانا | 151 |
181۔اللہ عزوجل کےفرمان:’’وہ آپ سے حیض کےمتعلق پوچھتے ہیں‘‘کی تفسیر | 152 |
182۔جبت کسی شخص کومعلوم ہوکہ اللہ عزوجل نےحائضہ سے جماع کرنےسےمنع کیااوروہ پھر اس حالت حیض میں جماع کرے تواس کاکفارہ ہے؟ | 153 |
183۔جب عورت کو حالت احرام میں حیض آجائے | 153 |
184۔حیض ونفاس والی خواتین کس احرام بادندھیں | 154 |
185۔حیض کاخون کپڑے کولگ جائےتو | 154 |
186۔اگر منی کپڑے کولگ جائےتو | 155 |
187۔کپڑے سےمنی کودھونا | 155 |
188۔کپڑے سے منی کھرچنا | 156 |
189۔ دودھ پینے والےبچے کاپیشاب | 157 |
190۔لڑکی کاپیشاب | 158 |
191۔جس جانور کاگوشت حلال ہے اس کاپیشاب | 158 |
192۔جس جانور کاگوشت کھایاجاتاہے اگر اس کاگوبر کپڑےکولگ جائےتو | 159 |
193۔کپڑےکوتھوک لگ جائے تو | 160 |
194۔تمیم کی ابتدا-کب ہوئی) | 161 |
195۔حضرمیں تمیم کرنےکابیان | 162 |
196۔سفرمیں تمیم کابیان | 163 |
197۔تمیم کےطریقہ میں اختلاف | 164 |
198۔تمیم کادوسراطریقہ ہاتھوں میں پھونک مارنا | 164 |
199۔تمیم کاایک اورطریقہ | 165 |
200۔تمیم کاایک اورطریقہ | 166 |
201۔جنبی کاتمیم کرنا | 167 |
202۔مٹی سےتمیم کرنا | 168 |
203۔ایک تمیم کےساتھ کئی نمازیں | 168 |
204۔جسےپانی ملے نہ مٹی | 168 |
کتاب المیاہ من المجتبیٰ 2۔
سنن مجتبیٰ سے منقول ‘پانی سے متعلق احکام |
|
1۔بئر بضاعہ کابیان | 170 |
2۔پانی کی (مقدارکی)تعیین | 171 |
3۔جبنی کھڑےہوئے پانی میں نہ نہائے | 172 |
4۔سمندری پانی کےساتھ کےوضوکرنےکابیان | 172 |
5۔برف اوراولوں کےپانی کےساتھ وضوکرنےکابیان | 173 |
6۔کتےکاجھوٹا(برتن) | 173 |
7۔جس برتن میں کتامنہ ڈال دے اسے مٹی کےساتھ صاف کرنا | 174 |
8۔بلی کی جوٹھی چیزکابیان | 175 |
9۔حائضہ کےجوٹھے کابیان | 176 |
10۔عورت کےاستعمال سے بچی ہوئی چیز کےمتعلق رخصت | 176 |
11۔عورت کووضوسے بچے ہوئے پانی کےاستعمال کی ممانعت | 176 |
12۔ جنبی کےاستعمال سے بچے ہوئے پانی کےاستعمال کی رخصت | 177 |
13۔پانی کی وہ مقدار جوانسان کووضواورغسل کےلئے کافی ہے | 177 |
کتاب الحیض والاستحاضۃ من المجتبیٰ 3۔
سنن مجتبیٰ سےمنقول حیض اوراستحاضہ کی کتاب |
|
1۔حیض کی ابتدا‘ کیاحیض کونفاس کہاجاسکتاہے | 178 |
2۔استحاضہ ‘خون کاآنااورختم ہونا | 178 |
3۔عورت کےہر ماہ ایام حیض معلوم ہوتےہیں | 179 |
4۔اقراء کابیان | 180 |
5۔مستحاضہ جب دونمازیں جمع کرکے پڑھنے تووہ ان کےلئے غسل کرے | 182 |
6۔حیض اوراستحاضہ کےخون میں فرق | 183 |
7۔پیلااورسیاہی مائل رنگ(کاخون) | 185 |
8۔حائضہ سے کیا استفادہ کیا جاسکتاہے اوراللہ عزوجل کےفرمان‘‘ وہ آپ سےحیض کےمتعلق دریافت کرتے ہیں ‘‘کی تفسیر | 185 |
9۔جوشخض حالت حیض میں اپنی اہلیہ سے جماع کرتاہے اسے معلوم ہوکہ اللہ تعالیٰ اس سے منع فرماتا ہے تواس پرکتناکفارہ واجب ہے؟ | 186 |
10۔حائضہ کو اس کےحیض والے لباس میں ساتھ لٹانا | 187 |
11۔آدمی اپنی حائض بیوی کےساتھ ایک چادر میں سوسکتاہے | 187 |
12۔حائضہ کےجسم کے ساتھ جسم لگانا | 188 |
13۔جب رسول اللہﷺ کی کسی اہلیہ محترمہ کو حیض آتا توآپ کیا کرتے؟ | 188 |
14۔حائضہ کےساتھ کھانااوراس کابچاہواپانی پینا | 198 |
15۔حائضہ کی بچی ہوئی چیز سے استفادہ کرنا | 190 |
16۔آدمی اپنی حائضہ اہلیہ کی گود میں سر رکھ کرقرآن پرھ سکتاہے | 190 |
17۔حائضہ نمازنہ پڑھے | 191 |
18۔حائضہ سے خدمت لینا | 191 |
19۔حائضہ مسجد میں چٹائی بچھاسکتی ہے | 192 |
20۔حائضہ شوہر مسجد میں معتکف ہوتوحائضہ اس کےسر میں کنگھی کرسکتی ہے | 192 |
21۔حائضہ اپنے شوہر کاسر دھوسکتی ہے | 193 |
22۔حیض والی خواتین عیدین اورمسلمانوں کی دعا میں شریک ہو سکتی ہیں | 193 |
23۔عورت کوطواف افاضہ کےبعد حیض آجائے تو | 194 |
24۔نفاس (زچگی )والی عورت احرام کےوقت کیاکرے؟ | 194 |
25۔حالت نفاس میں فوت ہونے والی عورت کی نماز جنازہ | 195 |
26۔حیض کاخون جوکپڑے کولگ جائے | 195 |
کتاب الغسل وتیمم من المجتبیٰ 4۔
سنن مجتبیٰ سےمنقول غسل اورتمیم سے متعلق احکام |
|
1۔جنبی کھڑے ہوئے پانی میں غسل نہ کرے | 196 |
2۔حمام میں داخل ہونے کی رخصت | 197 |
3۔برف اور اولوں کے ساتھ غسل کرنا | 198 |
4۔ ٹھنڈے پانی کےساتھ غسل | 198 |
5۔سونے سےپہلے غسل کرنا | 198 |
6۔رات کےاول حصہ میں غسل کرنا | 199 |
7۔ غسل کےوقت پردہ کرنا | 199 |
8۔غسل کے لیے پانی کی مقدار کی کوئی تعیین نہیں | 200 |
9۔ میاں بیوی ایک برتن سے غسل کرسکتےہیں | 201 |
10۔اس مسئلہ میں رخصت | 202 |
11۔ایسے برتن میں سے غسل کرناجس میں آٹے کانشان ہو | 202 |
12۔عورت غسل کےوقت سر کےبال نہ کھولے | 202 |
13۔جب خوشبولگائی اورغسل کیا خوشبو کااثر باقی رہ گیا | 203 |
14۔جنبی جسم پرپانی بہانے سے پہلے اپنےجسم نجاست (منی )دورکرے | 203 |
15۔شرم گاہ دھونےکےبعد ہاتھ زمین پرصاف کرنا | 204 |
16۔غسل جنابت میں پہلے وضوکرناچاہیے | 204 |
17۔طہارت میں دائیں طرف سے شروع کرنا | 205 |
18۔غسل جنابت کےوضومیں سرکامسح نہیں کرناچاہیے | 205 |
19۔غسل جنابت میں جلدکوصاف کرنا | 206 |
20۔جنبی کواپنے سرپرکتناپانی ڈالناکافی ہے | 206 |
21۔غسل حیض کاطریقہ | 207 |
22۔ایک مرتبہ غسل کرنا | 207 |
23۔نفاس والی عورت کااحرام کےوقت غسل کرنا | 208 |
24۔غسل کےبعد ترک وضو | 208 |
25۔ ایک غسل میں ایک سے زائد بیو یوں کےپاس جانا | 209 |
26۔مٹی سےتمیم کرنا | 209 |
27۔جس شخص کوتمیم کرکے نماز پڑھنے کےبعد پانی مل جائے تو | 210 |
28۔مذی سے وضو | 211 |
29۔ نیند سے بیدار ہوکروضوکرناچاہیے | 212 |
30۔شرم گاہ کوہاتھ لگ جانےسےوضوٹوٹ جاتاہے | 213 |
کتاب الصلوۃ 5۔
نمازکی کتاب |
|
1-فرضيت نماز | 215 |
2۔نمازیں کہاں فرض کی گئیں؟ | 221 |
3۔نماز کس طرح فرض کی گئی | 221 |
4۔ رات اوردن میں کتنی نمازیں فرض کی گئی | 223 |
5۔پانچ نمازوں پربیعت | 224 |
6۔پانچوں نمازوں کی محافظت | 224 |
7۔پانچوں نمازوں کی فضیلت | 225 |
8۔تارک نماز کےمتعلق حکم | 225 |
9۔نمازپرمحاسبہ (احتساب) | 226 |
10۔نمازقائم کرنے والے کے لیے ثواب | 227 |
11۔حضر میں نماز ظہر کی تعد اد | 228 |
12۔ سفرمیں نمازظہر کی تعداد | 228 |
13۔نمازعصر کی فضیلت | 228 |
14۔نماز عصر کی محافظت | 229 |
15۔جس نے نماز عصر ترک کردی | 230 |
16۔حضر میں نماز عصر کی تعداد | 230 |
17۔سفرمیں نمازعصر کی مقدار | 231 |
18۔نمازمغرب | 232 |
19۔نمازعشاءکی فضیلت | 232 |
20۔سفرمیں نماز عشاء کی تعداد | 233 |
21۔باجماعت نمازکی فضیلت | 234 |
22۔فرضیت قبلہ | 235 |
23۔وہ احوال جن میں غیر قبلہ کی طرف رخ کرناجائزہے | 235 |
24۔اجتہاد کےبعد خطا کاظاہرہونا | 237 |
کتاب الموقیت 6۔
نمازکےاوقات کی کتاب |
|
1۔جبریل کی امامت میں نبی ﷺ کانماز ادا کرنااورپانچوں نمازوں کےاوقات کی تحدید | 238 |
2۔ظہر کی نماز کااول وقت | 239 |
3۔سفر میں ظہر کی نماز جلد ی پڑھنا | 240 |
4۔سردی میں ظہر کی نماز جلدی پڑھنا | 240 |
5۔شدید گرمی میں ظہر کی نمازٹھنڈےوقت میں پڑھنا | 241 |
6۔ظہر کی نمازکاآخری وقت | 241 |
7۔عصرکی نمازکااول وقت | 243 |
8۔عصر کی نمازجلدی پڑھنا | 243 |
9۔عصرک نمازکی تاخیرمیں سختی | 245 |
10۔عصر کی نماز کاآخری وقت | 246 |
11۔جوشخص عصر کی نمازکی دورکعات پالے | 247 |
12۔مغرب کااول وقت | 248 |
13۔مغرب کی نماز جلدی پڑھنا | 249 |
14۔تاخیرمغرب | 250 |
15۔مغرب کی نماز کاآخری وقت | 250 |
16۔نمازمغرب کےبعد سونےکی کراہیت | 252 |
17۔عشاءکی نماز کااول وقت | 253 |
18۔عشاءکی نمازمیں جلدی کرنا | 254 |
19۔شفق کابیان | 254 |
20۔عشاءکی نمازتاخیر سےپڑھنامستحب ہے | 255 |
21۔عشاءکی نمازکاآخری وقت | 257 |
22۔نمازعشاءکو’’عتمہ‘‘کہنے کی اجازت | 259 |
23۔نمازعشاءکوعتمہ کہنےکی کراہیت | 260 |
24۔صبح کی نمازکااول وقت | 260 |
25۔حضرمیں فجرکی نمازاندھیرے میں پڑھنا | 261 |
26۔سفرمیں فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھنا | 262 |
27۔نماز فجر صبح روشن ہوجانےپرپڑھنا | 262 |
28۔جونماز فجرکی ایک رکعت پالے | 263 |
29۔نماز فجر کاآخری وقت | 263 |
30۔جس کونماز کی ایک رکعت مل گئی | 264 |
31۔وہ اوقات جن میں نماز پڑھناممنوع ہے | 265 |
32۔فجر کی نماز کےبعد کوئی اورنماز پڑھنےکی ممانعت | 266 |
33۔طلوع آفتاب کےوقت نماز پڑھنےکی ممانعت | 267 |
34۔ٹھیک دوپہر کےوقت نماز پڑھنے کی ممانعت | 267 |
35۔عصر کی نماز کےبعد نماز پڑھنےکی ممانعت | 268 |
36۔عصر کےبعدنماز پڑھنےکی رخصت | 270 |
37۔غروب آفتاب سے پہلے نماز پڑھنےکی رخصت | 272 |
38۔مغرب سےپہلے نماز پڑھنےکی رخصت | 272 |
39۔طلوع فجرکےبعد نماز | 273 |
40۔نمازفجر پڑھنےتک نمازپڑھنےکی اباحت | 273 |
41۔مکہ میں ہروقت نماز پڑھناجائزہے | 274 |
42۔وہ وقت جس میں مسافرظہروعصرکی نمازیں جمع کرسکتاہے | 274 |
43۔اس (نمازیں جمع کرنے)کابیان | 275 |
44۔وہ وقت جس میں مقیم بھی نمازیں جمع کرسکتاہے | 276 |
45۔ وہ وقت جس میں مسافر مغرب وعشاءجمع کرسکتاہے | 277 |
46۔وہ حالات جن میں دو نمازیں جمع کرناجائزہے | 280 |
47۔حضر میں دونمازیں جمع کرنا | 281 |
48۔میدان عرفات میں ظہر وعصر کی نمازیں اکٹھی پڑھنا | 282 |
49۔مزدلفہ میں مغرب وعشاء کی نماز یں پڑھنا | 282 |
50۔نمازیں کس طرح جمع کی جائیں | 283 |
51۔نمازکو اس کےوقت پرپڑھنےکی فضیلت | 284 |
52۔جوشخص نمازپڑھنابھول جائے | 285 |
53۔جوشخص نیند کی وجہ سے نماز نہ پڑھ سکے | 285 |
54۔جوشخص نیند کی وجہ سےنماز نہ پڑھ سکے تووہ اگلے روز اس کےوقت پراعادہ کرلے | 286 |
55۔فوت ہوجانےوالی نماز کی قضاکس طرح ہو | 287 |
کتاب الاذان7۔
اذان كی کتاب |
|
1۔اذان کےشروع ہونےکابیان | 290 |
2۔اذان کےکلمات دو دوبار | 290 |
3۔اذان میں ترجیع کےوقت آواز کو پست رکھنا | 291 |
4۔اذان کےکلمات کتنےہیں | 292 |
5۔اذان کس طرح دی جائے | 292 |
6۔ سفرمیں اذان | 294 |
7۔ سفرمیں اکیلاآدمی بھی اذان دے | 295 |
8۔حضر میں کسی دوسرے کی اذان کفایت کرجاتی ہے | 295 |
9۔ ایک مسجد کےلیے دومؤذن | 296 |
10۔کیادو مؤذن ایک ساتھ اذان دیں الگ الگ | 297 |
11۔نماز کےوقت سےپہلے اذان دینا | 298 |
12۔صبح کی اذان کاوقت | 298 |
13۔ مؤذن اذان میں کس طرح کرے گا | 298 |
14۔بلند آواز سے اذان دینا | 299 |
15۔اذان فجر میں((الصلوۃ خیر من النوم))کہنا | 300 |
16۔اذان کےآخرمیں کلمات | 300 |
17۔بارش والی باجماعت نماز نہ پڑھنےکی صورت میں اذان | 301 |
18۔جو شخص پہلی نماز کے وقت میں دونمازیں اکٹھی پڑھتا ہے اس کےلیے اذان | 302 |
19۔جوشخص پہلی نماز کاوقت گزرجانے کےبعد دونمازیں اکٹھی پڑھتاہے اس کےلیے اذان | 302 |
20۔دونمازیں اکٹھی پڑھنےوالے کے لیے اقامت | 303 |
21۔فوت ہوجانےوالی نمازوں کےلیے اذان | 304 |
22۔کئی نمازیں فوت ہوجانےکی صورت میں تمام کےلیے ایک اذان اورہر نماز کےلیے الگ اقامت | 304 |
23۔ہر نماز کےلیے تکبیر کہناکافی ہے | 305 |
24۔جوشخص ایک رکعت پڑھنابھو ل جائے تو وہ اقامت کہہ کروہ رکعت پڑھے | 305 |
25۔چرواہااذان دے | 306 |
26۔اگرکوئی شخص اکیلا نماز پڑھے تو وہ اذان | 306 |
27۔اکیلانماز پڑھنےوالااقامت کہے | 307 |
28۔اقامت کی کیفیت | 307 |
29۔ہرشخص اپنے لیے اقامت کہے | 308 |
30۔اذان کی فضیلت | 308 |
31۔اذان دینے کےلیے قرعہ اندازی | 308 |
32۔ایسا مؤذن رکھناجواس پراجرت حاصل نہ کرے | 309 |
33۔جس طرح مؤذن کہےاسی سننے والاکہے | 309 |
34۔اذان کاجواب دینے والے کے لیے ثواب | 310 |
35۔جس طرح مؤذن شہادت کےکلمات کہے سننے والابھی ویسے ہی کہے | 310 |
36۔جب مؤذن حَیّ َ عَلیَ الصّلوٰۃِ حَیَ عَلَی الٗفلَاََحِ کہے تو کیا کہناچاہیے | 311 |
37۔اذان کےبعد نبی ﷺ پردرود | 311 |
38۔اذان کےوقت دعا | 312 |
39۔اذان واقامت کےدرمیان نماز | 313 |
40۔اذان کےبعد مسجد سے نکلنے میں سختی | 313 |
41۔مؤذن امام کو نماز کی اطلاع دے | 314 |
42۔امام کوآتے ہوئے دیکھ کر اقامت کہنا | 315 |
کتاب المساجد 8-
مساجد کےمتعلق کتاب |
|
1۔مساجد بنانے کی فضیلت | 316 |
2۔ مساجد کےبارے میں فخر کرنا | 316 |
3۔ سب سے پہلے کو ن سی مسجد بنائی گئی | 317 |
4۔مسجد حرام میں نمازپڑھنے کی فضیلت | 317 |
5۔کعبہ میں نماز | 318 |
6۔ مسجد اقصیٰ کی فضیلت اوراس میں نماز | 318 |
7۔ مسجد نبویﷺ کی فضیلت اوراس میں نماز | 319 |
8۔ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پررکھی گئی | 320 |
9۔ مسجد قباکی اوراس میں نماز پڑھنے کی فضیلت | 320 |
10۔ کن مساجد کی طرف رخت سفر باندھناجائزہے | 321 |
11۔ کیساؤں کومساجد بنانا | 321 |
12۔ قبروں کوکھودنااوران کی جگہ مسجد بنانا | 322 |
13۔ قبروں کوسجدہ گاہ بنانے کی ممانعت | 323 |
14۔ مساجد میں آنے کی فضیلت | 324 |
15۔خواتین کو مساجد میں آنے سے منع نہیں کرناچاہیے | 324 |
16۔کس کےلیے مسجد میں آنامنع ہے | 325 |
17۔کس شخص کو مسجد سے نکالاجائے | 325 |
18۔مساجد میں خیمہ لگانا | 325 |
19۔ بچوں کو مساجد میں لانا | 326 |
20۔قید ی کومسجد کےستون کےساتھ باندھنا 21۔اونٹ کومسجد کےاندر لے آنا |
327 |
22۔مسجد میں خرید وفروخت اورجمعہ کی نماز سے پہلے حلقے بنانےکی ممانعت | 328 |
23۔مسجد میں اشعار پڑھنے کی ممانعت | 328 |
24۔ مسجد میں اچھے شعر پڑھنے کی رخصت | 328 |
25۔گم شدہ چیز کامسجدمیں اعلان کرنے کی ممانعت | 329 |
26۔مسجد میں اسلحہ ہتھیار ظاہر کرنا | 329 |
27۔مسجد میں ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنا | 329 |
28۔مسجدمیں چت لٹینا | 330 |
29۔مسجدمیں سونا | 331 |
30۔مسجد میں تھوکنا | 331 |
31۔آدمی مسجد کےقبلے کی طرف ناک صاف کرے نہ تھوکے | 331 |
32۔آدمی نماز پڑھ رہا ہوتو وہ اپنے سامنے یادائیں طرف نہ تھوکے | 332 |
33۔نمازی اپنے پیچھے یااپنی بائیں جانب تھوک سکتاہے | 332 |
34۔کس پاؤں کےساتھ تھوک کےملے | 332 |
35۔مساجد کوخوشبو لگانا | 333 |
36۔مسجدمیں جانے اوروہاں سےآنے کی دعا | 333 |
37۔مسجد میں بیٹھنے سے پہلے نماز پڑھنے کاحکم | 334 |
38۔نماز پڑھے بغیر مسجد میں بیٹھنے اوروہاں سے نکلنے کی رخصت | 334 |
39۔مسجدکے پاس سے گزرنے والے کی نماز | 335 |
40۔مسجد میں بیٹھنے اورنماز کاانتظار کرنے کی فضیلت | 336 |
41۔اونٹوں کےباڑے میں نماز پڑھنے کی ممانعت | 336 |