سنن متروکہ ( السنن المتروکہ باللغۃ الاردیۃ)
مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی
صفحات: 209
اصطلاحاً سنت اسے کہتے ہیں جس کے کرنے پر ثواب ملے اور نہ کرنے پر گناہ نہ ہو۔پھر سنت کی دو قسمیں ہیں۔سنت عبادت اور سنت عادت۔سنت عبادت وه سنتیں ہیں جن کا تعلق عبادات سے ہے اور جنہیں ثواب حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے اور نبی کریم ﷺ بھی اسی لیے کرتے تھے مثلاً نماز، روزے، زکاۃ، صدقے، حج، والدین کے ساتھ حسن سلوک وغیرہ کی سنتیں۔اور سنت عادت وہ سنتیں ہیں جو نبی کریم ﷺ کے وہ افعال تھے جو آپ کا مزاج اور آپ کی عادت تھے مثلاً کھانے پینے اور لباس وغیرہ کی سنتیں۔ ان میں آپ ﷺ کا عمومی عمل آپ کے پاکیزہ مزاج کی وجہ سے تھا۔ ان پر اس وجہ سے عمل کرنا کہ یہ آپ ﷺ کی پسند اور طریقہ تھا۔فرائض اور واجبات کے ترک پر گناہ ہوتا ہے سنت کے ترک پر نہیں ہوتا۔ البتہ بعض علماء یہ کہتے ہیں کہ مستقل سنت چھوڑنے والا خلاف مروت کام کرتا ہے اور یہ شفاعت سے محرومی کا سبب ہے۔مسلمانوں کےموجودہ حالات پر نگاہ ڈالی تو معلوم ہے کہ بہت ساری سنتیں آج مسلمانوں نے چھوڑرکھی ہیں بعض تو ان سنتوں سے بالکل ناواقف ہیں اوربعض ان سنتوں سے واقف تو ہیں لیکن ان پر عمل کرنے والےکو بے وقوف بےسمجھتے ہیں زیرنظر کتاب ’’سنن متروکہ ‘‘ کی تصنیف ہے ۔ صاحب کتاب نے اس کتاب میں رسول اللہ اکرم ﷺ سے مروی احادیث کی روشنی میں ایسی سنتوں کو بیان کیا ہے کہ جن کو عموماً بھلادیا گیا ہے ۔آج ضرورت ہے کہ ان چھوڑی ہوئی سنتوں کو زندہ کیا جائے اور یہ سنتیں اس وقت تک زندہ نہ ہوں گی جب تک ان متروکہ سنن پر عمل نہ کیا جائے اوراپنی عملی زندگی میں اس کو نافذ نہ کیا جائے ۔ فاضل مرتب اس کتاب کے علاوہ درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی تمام تحقیقی وتصنیفی اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمۃ الکتاب | 8 |
قرآن وحدیث میں اتباع سنت کا حکم | 10 |
اتباع سنت سے متعلق سلف صالحین کے اقوال | 15 |
سنت کی لغوی واصطلاحی تعریف | 23 |
سنت پر عمل کرنے کے فائدے | 25 |
احیائے سنت سے متعلق مسلمانوں کی ذمہ داریاں | 25 |
وضو کی متروکہ سنتیں | |
ایک ہی چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا | 30 |
دروان وضو اناک میں پانی چڑھانا | 31 |
جنابت کی متروکہ سنتیں | |
غسل سے پہلے وضو کرنا | 33 |
کھانے یا سونے سے پہلے جنبی کا وضو کرنا | 35 |
دوبارہ ہمبستری سے پہلے وضو رکنا | 36 |
مسواک کی متروکہ سنتیں | |
گھر میں داخل ہوتے ہی مسواک کرنا | 37 |
اذان واقامت کی مترکہ سنتیں | |
ترجیع کے ساتھ اذان کہنا | 38 |
اذان واقامت کے کلمات کا جواب دینا | 40 |
سحری کے لیے اذان دینا | 42 |
نماز کی متروکہ سنتیں | |
سکون ووقار کے ساتھ نماز کے لیے آنا | 46 |
صف میں مل کر کھڑا ہونا | 47 |
جوتا پہن کر نماز پڑھنا | 49 |
سترہ رکھ کر نماز پڑھنا | 54 |
آخری تشہد کے بعد دعائیں کرنا | 59 |
نماز میں وسوسہ کا علاج | 61 |
مسجد کے لیے دلی وابستگی | 63 |
نماز کے بعد اذکار کا بلند آواز سے پڑھنا | 66 |
بارش کی صورت میں دو نمازوں کو جمع کرنا | 68 |
نفل نماز گھر میں ادا کرنا | 70 |
مغرب کی فرض نماز سے پہلے دو رکعت سنت پڑھنا | 76 |
فجر کی سنتوں کے بعد دہنی کروٹ لیٹنا | 79 |
جمعہ کے روز نماز فجر میں سورہ سجدہ اور سورہ انسان پڑھنا | 81 |
منبر پر خطبہ جمعہ دیتے ہوئے لاٹھی رکھنا | 83 |
نماز جمعہ کے بعد سنت پڑھنا | 84 |
جنازہ کی نماز میں تین سے کم صفیں بنانا | 86 |
قبروں کی زیارت اور یاد موت | 87 |
یاد موت کے فوائد | 92 |
موت کی یاد کیسے؟ | 93 |
تہجد کی نماز | 96 |
چاشت کی نماز | 101 |
سورج اور چاند گرہن کی نماز | 105 |
نماز استخارہ | 109 |
نماز استسقاء | 112 |
توبہ کی نماز | 115 |
سجدہ شکر بجالانا | 116 |
قرآن پڑھتے وقت رونا | 120 |
متروکہ نفلی روزے | |
شوال کے چھ روزے رکھنا | 122 |
یوم عرفہ کا روزہ رکھنا | 123 |
عاشوراء کے روزے رکھنا | 124 |
ماہ شعبان کے روزے رکھنا | 127 |
درمیان شعبان کے روزے کی حقیقت | 129 |
سواموار اور جمعرات کے روزے کی حقیقت | 129 |
ہر ماہ کے تین روزے رکھنا | 132 |
اعتکاف کرنا | 134 |
ذی الحجہ کے پہلے عشرہ میں تکبیر پڑھنا | 135 |
سفر سے متعلق متروکہ سننیں | |
جمعرات کے دن سفر شروع کرنا | 139 |
سفر سے واپسی پر مسجد جا کر دو رکعت نماز پڑھنا | 140 |
سفر میں امیر بنانا | 142 |
کھانے کے آداب سے متعلق متروکہ سنتیں | |
کھانے میں عیب نہ نکالنا | 145 |
گرے ہوئے لقمے کو اٹھانا | 147 |
ہاتھ پونجھنے یا دھونے سے پہلے انگلیاں چاٹنا | 148 |
پلیٹ چاٹنا | 151 |
بیٹھ کر پانی پینا | 152 |
جمائی لتیے وقت منہ پر ہاتھ رکھنا | 155 |
بستر جھاڑنا | 157 |
سونے سے پہلے وضو کرنا اور دائیں کروٹ لیٹنا | 158 |
صبح وشام کے اذکار کی پابندی کرنا | 160 |
بعض متروکہ دعائیں | 166 |
سلام سے متعلق متروکہ سنتیں | |
آشنانا آشنا کو سلام کرنا | 176 |
حالت نماز میں سلام کا جواب دینا | 179 |
گھر واالوں کو سلام کرنا | 182 |
کفارہ مجلس کی دعا پڑھنا | 185 |
اللہ کے لیے مسلمان بھائی کی زیارت کرنا | 188 |
گھٹی دینا | 193 |
پیدائش کے ساتویں دن نوملود کے بارے میں مسنون کام | 194 |
ہدیے کا تبادلہ | 196 |
چھپکلی مارنے کی ہدایت | 200 |
خاتمۃ الکتاب | 202 |
مراجع ومصادر | 204 |