سنن دار قطنی ( فیض اللہ ناصر ) جلد دوم
مصنف : امام ابو الحسن علی بن عمر الدار قطنی
صفحات: 483
چوتھی صدی ہجری کے نامور تاجدارِ حدیث امام دارقطنی ( (306 – 385جن کے تذکرے کے بغیر چوتھی صدی کی تاریخ نا مکمل رہتی ہے ۔ ان کا مکمل نام یہ ہے ابو الحسن علی بن عمر بن احمد بن مہدی بن مسعود بن النعمان بن دینار بن عبدللہ الدار قطنی البغدادی ہے، انہیں امام حافظ مجوِّد، شیخ الاسلام، محدث کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے، ان کا تعلق بغداد کے محلہ دار قطن سے تھا جس کی وجہ سے انہیں الدارقطنی کہا جاتا ہے۔امام دارقطنی نے اپنے وطن کے علمی سرچشموں سے سیرابی حاصل کرنے کے بعد مختلف ممالک کا سفر کیا اور بڑے بڑے ائمہ کرام سے تعلیم حاصل کی جن میں ابی القاسم البغوی، یحیی بن محمد بن صاعد، ابی بکر بن ابی داود، ابی بکر النیسابوری، الحسین بن اسماعیل المحاملی، ابی العباس ابن عقدہ، اسماعیل الصفار، اور دیگر شامل ہیں۔امام دارقطنی ، علل حدیث اور رجالِ حدیث ، فقہ، اختلاف اور مغازی اور ایام الناس پر دسترس رکھتے تھے۔آپ کی امامت وثقاہت پر تمام محدثین کا اتفاق ہے۔حافظ عبد الغنی الازدی فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺکی حدیث پر اپنے وقت میں سب سے بہتر دسترس رکھنے والے تین افراد ہیں۔ ابن المدینی، موسی بن ہارون اور امام دارقطنی ۔امام دارقطنی کی تصانیف 80 سے زائد ہیں۔ 385 ھ میں ان کا انتقال ہوا اور بغداد کے قبرستان باب الدیر میں معروف الکرخی کی قبر کے نزدیک دفن ہوئے۔امام دارقطنی کی تصانیف میں سے ان کی مشہور زمانہ کتاب’’ سنن دارقطنی ‘‘ اپنی شان ومقام کےلحاظ سے جداگانہ مقام رکھتی ہے ۔اس میں احادیث کی تعداد 4835 ہے ۔ اس کتاب پر عربی زبان میں تشریح وتعلیق، تحقیق وتخریج کے کام تو ہوئے ہیں لیکن اس کا اردو زبان میں ترجمہ تشریح کا کام ابھی باقی تھا ۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے عزیز دوست محترم جناب حافظ فیض اللہ ناصر ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) نے سنن دار قطنی کا سلیس اور رواں ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔موصوف نے اس کتاب کا ترجمہ کرتے وقت مؤسسۃ الرسالۃ ،بیروت کا مطبوعہ نسخہ سامنے رکھا ہے جس کی تحقیق وتخریج کا کام محقق دوراں الشیخ شعیب الأرنؤوط نے کیا ہے ۔مترجم نے اس تحقیق وتخریج کو بھی اختصار کے ساتھ اس مترجم نسخے کی زینت بنادیا ہے ۔ جس سے اس کتاب کے علمی مقام اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فاضل مترجم اس کتاب کے علاوہ بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔جس میں امام شافعی کتاب مسندشافعی کاترجمہ بھی شامل ہے۔ ۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی حسن کارکردگی کے اعتراف میں ان کی مادر علمی جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور نے2014ء کے آغاز میں انہیں اعزازی شیلڈ وسند سے نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
جمعہ کے مسائل | |
اس شخص کابیان جس پر جمعہ واجب ہے | 11 |
جمعے کے مسئلے میں تعدادکابیان | 12 |
اذان سننے والے ہر شخص پر جمعہ پڑھنا لازم ہے | 15 |
بستی میں رہنے والوں پر جمعہ کے وجوب کابیان | 15 |
اس شخص کابیان جسے جمعے کی باجماعت ایک رکعت مل جائے یاایک بھی نہ ملے | 16 |
جب آدمی دوران خطبہ مسجد میں آئے تو دورکعت نماز پڑھنے کاحکم | 20 |
نصف التہار سے قبل نماز جمعہ کابیان | 24 |
وتر کے مسائل | |
وتر کاطریقہ اور اس کے فرض نہ ہونے کابیان اور نبی ﷺاونٹ پر بھی وتر پڑھ لیا کرتے تھے | 26 |
جوشخص وتر پڑھنے بغیر سوجائے یاوتر پڑھنا بھول جائے | 27 |
وتر کی رکعات کی تعدادپانچ تین ایک یاپانچ سے زائد بھی ہوسکتی ہے | 28 |
وتر کو نما ز مغرب کے مشابہ مت بناؤ | 31 |
وتر کی تین رکعات مغرب کی تین رکعات کے مشل پڑھنا | 32 |
وتر کی فضیلت | 33 |
وتر کی رکعات میں کون سی سورتیں پڑھی جائیں اور ناز وتبر میں قتوت کابیان | 34 |
وتر کے بعد دورکعتیں پڑھنے کابیان | 40 |
قنوت کاطریقہ اور اس کے مقام کابیان | 41 |
مریض کی نماز اور جس شخص کی دوران نما ز نکیر پھوٹ پڑے وہ اپنی جگہ کسے کھڑا کرے؟ | 47 |
عیدین کے مسائل | |
عیدین سے متعلقہ احکام کابیان | 49 |
کعبے کے اندر نبی ﷺکی نماز اور اس بار ے میں روایات کاختلاف | 58 |
نمازچھوڑنے کی سخت ممانعت اس کے تارک پر کفر کاحکم اور نمازی شخص کے قتل کی ممانعت | 59 |
جس امام کے پیچھے نماز پڑھنا اور جس شخص کی نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے | 61 |
نماز خوف کاطریقہ اوراس کی اقسام | 65 |
نماز خسوف وکسوف کا طریقہ اور اس کی صورت | 71 |
بارش طلب کرنے کے مسائل | |
نماز استسقاء کابیان | 76 |
جنازے کے مسائل | |
جنازے کے آگے چلنے کابیان | 81 |
اس بات کابیان کہ مسلمان ناپاک نہیں ہوتا | 81 |
حضرت آدم کی قبر مبارک کی جگہ اور ان کی نماز جناز ہ | 82 |
جنازے میں ایک مرتیہ سلام پھیرنے چار اور پانچ تکبیروں اورسورۃ فاتحہ پڑھنے کابیان | 83 |
دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر رکھنا اور تکبیر کہتے وقت رفع یدین کرنا | 86 |
میت کو دفن کرنے کے بعد اس پر مٹی کے لپ ڈالنے کابیان | 88 |
قبر پر نماز جنازہ اداکرنے کابیان | 89 |
چاشت کی نماز باجماعت اداکرنے کابیان | 93 |
دوران نماز تھوڑا ساکوئی کام کرلینے کاجوا ز بے ہوش شخص پرجوقضاء لازم آتی ہے اور نفل نماز کے وقت کابیان | 93 |
جب آدمی پر بے ہوشی طاری ہوجائے اور نماز کاوقت بھی ہوچکا ہوتو کیا وہ قضاء کرسکتا ہے یانہیں | 95 |
کسی عذر کے باعث نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کابیان | 97 |
نماز میں اشارہ کرنے کابیان | 97 |
جس شخص نےطلوع آفتاب قبل فجر کی ایک رکعت بڑھ لی اس نے گویا نماز فجر کوپالیا | 98 |
متعدد مساجد کے پائے جانے کابیان | 99 |
اس شخص کے لیے نماز دوبارہ پڑھنے کاحکم جوکسی آدمی کی طرف رخ کرکے نما ز پڑھنے اور اسے قبلہ دیکھ رہا ہو | 99 |
ضرورت کے پیش نظرقراءت مختصر کرنے کابیان | 100 |
نبی ﷺکااس بات سے منع فرمانا کہ امام کسی چیز پرکھڑا ہوااور لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہوں | 102 |
زکوۃ کے مسائل | |
زکوۃ کاوجوب ایک سال گزرنے پر ہوتاہے | 105 |
سونے چاندی مویشی پھلوں اوراناج میں زکوۃ کاوجوب | 107 |
ٹکڑے میں کچھ بھی زکوۃ فرض نہیں ہوتی ہے | 110 |
اناج کتنا ہوتواس میں زکوۃ واجب ہوتی ہے | 111 |
سبزیوں میں زکوۃ نہیں پڑتی | 111 |
کاشت وغیرہ میں کام آنے والے جانوروں میں زکوۃ نہیں پڑتی | 120 |
دوچیزوں کوملانے کامفہوم اور ان پر جوزکاۃ واجب ہوتی ہے | 121 |
جس مال کی زکاو ادا کردی حاتی ہے وہ کنز نہیں رہتا | 124 |
زیورات کی زکوۃ کابیان | 124 |
مکاتب غلام کے مال میں تب تک زکوۃ واجب نہیں ہوتی جب تک کہ اسے آزاد نہ کردیاجائے | 126 |
بچے اور یتیم کےمال میں زکوۃ کاوجوب | 129 |
وصی کایتیم بچے کے مال سے بطور قرض کچھ لینا | 130 |
اونٹ اور بکریوں کی زکوۃ کابیان | 132 |
کسی مالدار اور طاقتور صحت مند شخص کو زکوۃ دینا جائز نہیں | 141 |
کسی شخص کے لیے زکوۃ لینا جایز ہے | 143 |
اس مالدار شخص کابیان جس کے لیے مانگنا حرام قرار دیا گیاہے | 145 |
سال مکمل ہونے سے پہلے زکوۃ لینے کابیان | 146 |
تجارت کے مال کی زکوۃ اورگھوڑے اور غلام بر زکاۃ نہ ہونے کابیان | 152 |
زمین کی پیداوار کی زکوۃ کی مقدار اور پھلوں کااندازہ لگانے کابیان | 155 |
زکوۃ اداکرنے کی ترغیب اور اس کی تقسیم | 154 |
فطرانے کے مسائل | |
فطرانے کابیان | 169 |
نبی ﷺکے احکام کابیان | 189 |
مجوسیوں کے جزیہ کابیان اور ان کے احکام کے بارے میں روایات | 189 |
روزں کے مسائل | |
سحری کے وقت کابیان | 202 |
رؤیت ہلال پر شہادت کابیان | 205 |
باب | 213 |
روزے دار کےلیے اپنی بیوی کابوسہ لینے کابیان | 226 |
اعتکاف کابیان | 253 |
روزے دارکے لیے مسواک کاحکم | 257 |
بڑھاپے بچے کو دودھ پلانے یاکسی عذروغیرہ کےباعث رمضان کے روزے نہ رکھنا | 259 |
غروب آفتاب سے پہلے ہی روزہ افطار کرلینے کابیان | 260 |
حج کے مسائل | |
حج کے احکام کابیان | 273 |
مواقیت کابیان | 294 |
خریدوفروخت کے مسائل | |
خریدوفروخت کے احکام کابیان | 377 |