سنن دار قطنی ( فیض اللہ ناصر ) جلد اول
مصنف : امام ابو الحسن علی بن عمر الدار قطنی
صفحات: 531
چوتھی صدی ہجری کے نامور تاجدارِ حدیث امام دارقطنی ( (306 – 385جن کے تذکرے کے بغیر چوتھی صدی کی تاریخ نا مکمل رہتی ہے ۔ ان کا مکمل نام یہ ہے ابو الحسن علی بن عمر بن احمد بن مہدی بن مسعود بن النعمان بن دینار بن عبدللہ الدار قطنی البغدادی ہے، انہیں امام حافظ مجوِّد، شیخ الاسلام، محدث کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے، ان کا تعلق بغداد کے محلہ دار قطن سے تھا جس کی وجہ سے انہیں الدارقطنی کہا جاتا ہے۔امام دارقطنی نے اپنے وطن کے علمی سرچشموں سے سیرابی حاصل کرنے کے بعد مختلف ممالک کا سفر کیا اور بڑے بڑے ائمہ کرام سے تعلیم حاصل کی جن میں ابی القاسم البغوی، یحیی بن محمد بن صاعد، ابی بکر بن ابی داود، ابی بکر النیسابوری، الحسین بن اسماعیل المحاملی، ابی العباس ابن عقدہ، اسماعیل الصفار، اور دیگر شامل ہیں۔امام دارقطنی ، علل حدیث اور رجالِ حدیث ، فقہ، اختلاف اور مغازی اور ایام الناس پر دسترس رکھتے تھے۔آپ کی امامت وثقاہت پر تمام محدثین کا اتفاق ہے۔حافظ عبد الغنی الازدی فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺکی حدیث پر اپنے وقت میں سب سے بہتر دسترس رکھنے والے تین افراد ہیں۔ ابن المدینی، موسی بن ہارون اور امام دارقطنی ۔امام دارقطنی کی تصانیف 80 سے زائد ہیں۔ 385 ھ میں ان کا انتقال ہوا اور بغداد کے قبرستان باب الدیر میں معروف الکرخی کی قبر کے نزدیک دفن ہوئے۔امام دارقطنی کی تصانیف میں سے ان کی مشہور زمانہ کتاب’’ سنن دارقطنی ‘‘ اپنی شان ومقام کےلحاظ سے جداگانہ مقام رکھتی ہے ۔اس میں احادیث کی تعداد 4835 ہے ۔ اس کتاب پر عربی زبان میں تشریح وتعلیق، تحقیق وتخریج کے کام تو ہوئے ہیں لیکن اس کا اردو زبان میں ترجمہ تشریح کا کام ابھی باقی تھا ۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے عزیز دوست محترم جناب حافظ فیض اللہ ناصر ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) نے سنن دار قطنی کا سلیس اور رواں ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔موصوف نے اس کتاب کا ترجمہ کرتے وقت مؤسسۃ الرسالۃ ،بیروت کا مطبوعہ نسخہ سامنے رکھا ہے جس کی تحقیق وتخریج کا کام محقق دوراں الشیخ شعیب الأرنؤوط نے کیا ہے ۔مترجم نے اس تحقیق وتخریج کو بھی اختصار کے ساتھ اس مترجم نسخے کی زینت بنادیا ہے ۔ جس سے اس کتاب کے علمی مقام اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فاضل مترجم اس کتاب کے علاوہ بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔جس میں امام شافعی کتاب مسندشافعی کاترجمہ بھی شامل ہے۔ ۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی حسن کارکردگی کے اعتراف میں ان کی مادر علمی جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور نے2014ء کے آغاز میں انہیں اعزازی شیلڈ وسند سے نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 13 |
کلمات مترجم | 15 |
امام دارقطنی کاتعارف | 17 |
سنن دارقطنی پر ایک نظر | 25 |
طہارت کے مسائل | |
اس پانی کاحکم جس میں کوئی ناپاک چیزمل جائے | 29 |
اس پانی کابیان جس کاذائقہ یابو بدل جائے | 44 |
اہل کتاب کے پانی سے وضو کابیان | 49 |
اس کنویں کابیان جس میں جاندار گرجائے | 50 |
سمندر کے پانی کاحکم | 51 |
جس کھان ےکے اندر ایساجانور گرجائے جس میں خون نہ ہو | 55 |
گرم پانی کابیان | 56 |
اس پانی کابیان جس میں روٹی بھگوئی گئی ہو | 57 |
فرمان باری تعالی :جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوکی تفسیر | 57 |
مسواک کے بچے ہوئے پانی یعنی جس میں مسواک بھگوئی گئی ہے)سے وضوءکابیان | 58 |
سونے اور چاندی کے برتنوں کابیان | 59 |
چمڑے کو دباغت کے ذریعے پاک کرنے کابیان | 59 |
نیند سے بیدار ہونے والے شخص کے لیے ہاتھ دھونے کاحکم | 67 |
نیت کابیان | 69 |
کھڑے پانی غسل کرنے کابیان | 70 |
بیوی کے ووضوء سے بچے ہوئے پانی کے استعمال کابیان | 70 |
استنجاء کابیان | 73 |
مسواک کابیان | 78 |
بیت الخلاءمیں قبلہ رخ ہونے کامسئلہ | 78 |
استنجاء کابیان | 83 |
مختلف قسم کے جوٹھوں کابیان | 84 |
برتن میں کتے کے منہ ڈالنے کابیان | 85 |
بلی کے جوٹھے کابیان | 89 |
وضوء سے پہلے بسم اللہ پڑھنا | 94 |
نبیذسے وضوء کرنے کابیان | 98 |
وضوءشروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھن کی ترغیب | 104 |
کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے کی ترغیب اور یہ دونوں کام وضوء کے آغاز میں کرنا | 110 |
ہاتھوں کے بچے ہوئے پانی سے مسح کرنے کابیان | 115 |
دائیں ہاتھ سے پہلے بایاں ہاتھ دھونے کاجواز | 116 |
رسول اللہﷺکے وضوء کاطریقہ | 117 |
مسح کےلیے الگ پانی لینے کابیان | 120 |
تین بار مسح کرنا | 120 |
وضوء اور غسل کرنے والے کتنی مقدار کااستعمال مستحب ہے | 124 |
سراورجسم کے بار ے میں سنتیں | 125 |
دونوں پاؤں اور ایڑھیاں دھونے کاوجوب | 125 |
نبی ﷺکایہ فرمان کہ کان بھی سرکا حصہ ہیں | 128 |
وضو ءکی فضیلت اور دوران وضوءپورے پاؤں تک اچھی طرح پانی پہنچانا | 143 |
وضوءکے بعد تولیے یارومال وغیرہ سے پانی پونچھنا | 147 |
وضوء کے بعد شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارنے کابیان | 148 |
جب مرد عورت کی شرم گاہیں مل جائیں تو غسل واجب ہوجاتے ہے اگرچہ انزال نہ بھی ہو | 148 |
غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے کی روایات | 153 |
عورت کے استعمال شدہ پانی سے غسل کرنے کی ممانعت | 155 |
جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے قرآن پڑھنے کی ممانعت | 156 |
بے وضوء شخص کے لیے قرآن کو ہاتھ لگانے کی ممانعت | 161 |
منی سے لباس وجسم پا ک کرنے کابیا ن اور خشک وتر ہونے کی صورت میں اس کاحکم | 164 |
جب جنبی شخص سونا یاکھانا پینا چاہے تو کیاکرے | 166 |
نبی ﷺکے اس فرمان کانسخ کہ پانی سے پانی لازم آتاہے | 167 |
پیشاب کی نجاست کابیان اور اس سے بچنے کاحکم نیز ان جانورں کے پیشاب کاحکم جن کا گوشت کھایاجاتا ہے | 167 |
اس بچے ار وبچی کے پیشاب کاحکم جوابھی کچھ کھاتے نہ ہوں | 170 |
اس مسئلہ کی روایات کہ بیٹھے بیٹھے سوجانے سے وضوء نہیں ٹوٹتا | 172 |
زمین کو پیشاب کی نجاست سے پاک کرنے کابیان | 173 |
وضوء کے نواقض کابیان ارو بیوی کو چھوٹے کے بارے میں بوسہ لینے کے بارے میں روایات | 174 |
عورت اور مرد کااپنی بھی شرم گاہ کوچھونے کے بارے میں رویات اور اس کاحکم | 188 |
بغل کوچھونے کے بارے میں رویات کاذکر | 195 |
خارج ازبدن امور یعنی تکبیر پھوٹنے قے آنے اورسینگی وغیرہ کے بعد وضوء کابیان | 196 |
بیٹھ کر کھڑے ہوکر یالیٹ کر سوجانے اور سا میں وضوء لازم ہونے کابیان | 206 |
نماز میں قہقہ لگانے کے بابت مروی احادیث او ران کی علتوں کابیان | 208 |
تیمم کابیان | 229 |
ہرنماز کے لیے تیمم کرنے کابیان | 541 |
تیمم کرنے والے وضوء کرکے نماز پڑھنے والوں کو امامت کروانا مکروہ عمل | 243 |
اس جگہ کابیا جہاں تیمم جائز ہوتاہے اور شہر سے یاپانی کے موجود ہونے کے مقام سے اس جگہ کی مسافت | 243 |
اس شخص کے لیے تیمم کے جواز کابیان جسے کئی سال تک پانی نہ ملے | 244 |
زخمی شخص کے لیے پانی استعمال اور زخم پر مرہم پٹی کے ساتھ تیمم کاجواز | 246 |
سرکے کچھ حصے پرمسح کے جواز کابیان | 250 |
موزو ں پر مسح کابیان | 251 |
مووزوں پر مسح کے بار ے میں رخصت اور ساس بارے میں رویاتت کاختلاف | 252 |
مشرکین کے برتنوں میں سے وضوء اور تیمم کرنا | 259 |
بغیروقت کی حدکے موزوں بر مسح کابیان | 266 |
حیض کےمسائل | |
حیض سے متعلقہ احکام کابیان | 269 |
جب عورت حیض سے پاک ہوجائے تواس پر نماز لازم ہوجاتی ہے | 293 |
جسم سے بہنے والے خون کے خروج کے ساتھ نماززکاجوز کابیان | 293 |
ستر کابیان اور سا کابیان کہ ران بھی پردے کاعضو ہے | 295 |
پیٹوں پرمسح کاجواز | 296 |
اس جگہ کابیان جس میں نماز پڑھنا جائز ہے | 298 |