سنن القراء ومناہج المجودین

سنن القراء ومناہج المجودین

 

مصنف : ڈاکٹر عبد العزیز القاری

 

صفحات: 202

علم تجوید قرآن مجید کو ترتیل اور درست طریقے سے پڑھنے کا نام ہے علم تجوید کا وجوب کتاب وسنت واجماع امت سے ثابت ہے ۔اس علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ خود صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو وقف و ابتداء کی تعلیم دیتے تھے جیسا کہ حدیث ابن ِعمرؓ سے معلوم ہوتا ہے۔فن تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری ہجری صدی کے نصف سے ہوا۔ متقدمین علماء کے نزدیک علم تجوید پر الگ تصانیف کا طریقہ نہیں تها متاخرین علماء نے اس علم میں مستقل اور تفصیلی کتابیں لکھیں ہیں ، ائمہ قراءت اور علماء امت نے اس فن  بھی پر ہر دور میں مبسوط ومختصر کتب کے تصنیف کی ۔ ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قرّاء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری مرحوم، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل ِتحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور  کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے  علمی مجلہ ’’ رشد ‘‘کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبر  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’سنن القرّءا ومناہج المجوّدین ‘‘ ڈاکٹر عبد العزیز القاری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  بہت ہی عمدگی اور شائستگی سے انتہائی علمی  انداز میں علم قراءات کےمختلف موضوعات پر سیر حاصل بحث کی ہے اور دلائل وبراہین کے ذریعے  احسن انداز میں  الشیخ بکرابو زید رحمہ اللہ  کی کتاب  بدع القراء کا علمی محاسبہ بھی کیا ہے۔کتاب ہذا کے مترجم جناب احمدصدیق حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور،فاضل مدینہ  یونیورسٹی،مدرس کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ البدر، پھولنگر) نے سلیس ترجمہ کرنے کے علاوہ  چند مقامات پر مسائل کی ضروری وضاحت بھی کردی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 7
تمہید 14
القرآن الکریم 14
باب 1:قراتِ قرآن سیکھنےاورسکھانےمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاطریقہ
العرض والسماع:سنانااورسننا(گردان کرنا،دورکرنا) 23
اسنادِ قراءت کےسلسلہ کی انتہا 27
قرآن مجید سےعلم وعمل کاحصول 29
قرآن مجید کی مختلف قراءت کوسیکھنا 32
قراءات کوجمع کرنا 36
جمع کی کیفیت میں شیوخ کےمذاہب 40
دوسرامذہب وقف کےساتھ جمع کرنا 41
قرآن مجید کوباضابطہ قراء سےسیکھنا 43
بچوں کوقرآن کی تعلیم دینا 48
عورت بھی قرآن مجید حفظ کرے 51
قرآن کی تعلیم پراجرت لینا 55
باب 2:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کی کیفیت 62
ترتیل قراءت 62
حدر 64
قرآن مجید کوخوبصورت پڑھنےکی سنت 70
ترنم کےساتھ پڑھنا 86
فصل 99
قرآن مجید کی تجوید کاحکم 101
قراءت میں غلطی کاحکم 109
پہلی صورت کی مثال 112
دوسری صورت کی مثال 113
وقف واتمام کاخیال رکھنا 118
فتح اورامالہ 125
قرآن کےحزب(حصے بنانا) 128
قرآن مجید کتنی دیر میں ختم کرناچاہیے؟ 129
فصل:جورات کواپنےحزب کی تلاوت کیے بغیر سوجائے 135
قیام اللیل میں تلاوت کرنا 135
قراءت کےدوران غوروفکرکرنا 141
قرآن پڑھتےوقت رونا 146
جب توکسی صورت کی تلاوت کرےتواسےپوراکیاکر 156
جمعہ کی نماز فجر 171
حالت سفرکی میں فجر کی نماز کوہلکاپڑھنا 171
ظہر اورعصر کی نماز 173
طویل نماز کی مقدارکیاہے؟ 174
نماز مغرب 175
نماز عشا 178
امام کوکسی آیت میں ترددہوتوکیاکرے؟ 180
نماز جمعہ وعیدین اوروترمیں قراءت 181
نماز کسوف 182
دویادوسےزیادہ سورتوں کوجمع کرنا 182
ایک جیسی سورتوں کی قراءت 183
کیاایک جیسی سورتوں کوملانانفلی نماز کےساتھ خاص ہےیاکہ فرضی میں بھی جائز ہے؟ 185
ختم قرآن کےوقت تکبیر کہنا 186
دعائے ختم قرآن اورحال ومرتحل 197

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment